سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

مجھے معاملہ الٹا لگتا ہے ، تابش بھائی جیسے نرم انسان سے بھابھی خوب کام لیتی ہوں گی:ROFLMAO:
آپ نے دیکھا نہیں کل ہی افطار میں فروٹ چاٹ بناتے ہوئے پائے گئے :)
میں خود ہی کچھ ہاتھ بٹا دیتا ہوں.
جہاں تک فروٹ چاٹ کا معاملہ ہے تو وہ میں بچپن سے بنا رہا ہوں. :)
 
افطاری اور سحری کے وقت زیادہ ڈشز کا ہونا بھی فضول خرچی میإ آتا،ہے اور صحت کے لئے بھی اچھا نہیں ہے۔
کچھ لوگوں نے میری بات کو نا پسند کیا اگر میری اصلاح کر دیتے تو زیادہ اچھا تھا
 

فرقان احمد

محفلین
افطاری اور سحری کے وقت زیادہ ڈشز کا ہونا بھی فضول خرچی میإ آتا،ہے اور صحت کے لئے بھی اچھا نہیں ہے۔
کچھ لوگوں نے میری بات کو نا پسند کیا اگر میری اصلاح کر دیتے تو زیادہ اچھا تھا
ڈاکٹر صاحب! دراصل یہ لڑی سحری اور افطار کے وقت بنائی گئی ڈشوں سے متعلق ہے اور اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ بعض گھروں میں زیادہ افراد مقیم ہوتے ہیں تو اہتمام بھی کسی قدر زیادہ کیا جاتا ہے۔ جہاں تک زیادہ ڈشز بنانے کا معاملہ ہے تو یہ بھی یاد رہے کہ بعض گھروں میں کم مقدار پر مشتمل زیادہ ڈشیں بھی بنا لی جاتی ہیں۔ آپ کی بات اصولی طور پر درست ہے تاہم اس لڑی میں اس کی موزونیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں کہ بہت کچھ گمان کے ماتحت بھی ہوتا ہے۔ فضول خرچی کا رویہ تو بہرصورت غلط ہے؛ اس حوالے سے آپ سے متفق ہوں۔ سلامت رہیں ابرار بھیا! :)
 

محمدظہیر

محفلین
قیمہ آلو، پراٹھے اور لسی

آپ کے تو ابھی کافی وقت ہو گا انتہائے سحر میں۔
بہت خوب ۔ میں نے غور کیا ہے آپ لوگوں کے یہاں لسی اور دہی سحر میں زیادہ استعمال ہوتی ہے :)
بس آدھا گھنٹہ ہی رہ گیا ہے اب! ہماری والدہ غصے میں ہیں اب کمپیوٹر چھوڑ کر آنے کو کہہ رہی ہیں
سحری میں کیا کھایا کچھ دیر بعد لکھتا ہوں:)
 

عثمان

محفلین
صبح سحری میں آلو گوشت کے سالن کے ساتھ پراٹھے، آملیٹ، چائے اور دہی۔
اب افطاری میں ڈیڑھ گھنٹہ باقی ہے۔ اس میں آلو گوشت کے ساتھ چاول اور میٹھا۔
 

محمدظہیر

محفلین
میں نے بھی آج سحر میں آپ سب کی طرح دہی استعمال کیا۔ ساتھ میں روٹی ، ایک قسم کی ترکاری ، گوشت کا اچار تھا۔
اَلْحَمْدُِﷲِ الَّذِيْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ
 
Top