محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

اکمل زیدی

محفلین
محترمی و مکرمی وارث بھائی
وعلیکم السلام!
آپ کی حلیم الطبع، بردبار اور میچور شخصیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا کافی آسان ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ کسی بات کے فوری ردِعمل میں یقیناً نہیں ہے۔
یقیناً کسی فورم کی نظامت کافی دشوار اور وقت طلب کام ہے۔ اور اس ذمہ داری کی موجودگی میں فورم کی دیگر ایکٹویٹیز میں شرکت کرنا یا اس کا حظ اٹھانا کافی مشکل امر ہے۔
چنانچہ آپ کے اس فیصلے پہ میری جانب سے بھی آپ کے لئے نیک تمنائیں اور خواہشات۔

امید ہے کہ اس ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کے بعد اردو محفل پہ آپ کی ایکٹویٹی میں مزید اضافہ ہو گا۔ اور سب ممبران کو آپ سے کافی کچھ مزید سیکھنے کو ملا کرے گا۔
خوش رہیں
واہ باز بھائی کیا جامع بات کی ہے ۔ ۔ ۔ مزا آیا ۔ ۔ ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے بھیا میں نے اپنے بارے میں پوچھا تھا ۔ ۔ ۔
محمد وارث :
اور آپ منتظمین کے لیے مسلسل سر درد بنے ہوئے، ذاتیات، طنز اور ہتک آمیز تبصروں کی وجہ سے۔
زیدی صاحب، یہ بات کوئی ڈیڑھ دو سال پرانی تو ہوگی اور آپ خود ہی سوچیے کہ اس عرصے میں خود آپ کے رویے میں کتنی تبدیلی آ چکی ہے۔ جس بُردباری اور تحمل کا مظاہرہ آپ اب کرتے ہیں کاش میری نظامت کے دنوں میں بھی کرتے :)
 
اس پرابتدائی ریٹنگ جید محفلین کی آئی ہے ۔ ۔ ۔ اگر دو ریٹنگ ایک ساتھ دینے کا سلسہ ہوتا تو پر مزاح کے ساتھ متفق بھی دبا دیتے ۔ ۔ :laugh:
 
اکمل زیدی

محفلین
زیدی صاحب، یہ بات کوئی ڈیڑھ دو سال پرانی تو ہوگی اور آپ خود ہی سوچیے کہ اس عرصے میں خود آپ کے رویے میں کتنی تبدیلی آ چکی ہے۔ جس بُردباری اور تحمل کا مظاہرہ آپ اب کرتے ہیں کاش میری نظامت کے دنوں میں بھی کرتے :)
وارث بھائی ایک بات سے تو میں بھی متفق ہوں یہ کچھ محفلین کی صحبت کا اثر کہہ لیں کچھ حا لا ت نے سکھایا ۔ ۔ کے اگر صحیح بات بھی ابے ۔۔اوئے ۔ سے۔ شروع کرینگے تو وہ سامنے والا پہلے ہی مخالفانہ ذہن سے سنے گا ۔ ۔ ۔ پھر آپ کی صحیح بات بھی نظر انداز ہو جائے گی لیکن اگر بات بہتر پیرائے میں کریں اور نقطہء نظر بھی بہتر ہو تو آپ وارث صاحب جیسی شخصیت سے بھی مکالمے کرسکتے ہیں۔ ۔ اس میں فائدہ یہ ہے کے صرف دھاگہ ہٹا دیا جائے گا ۔ ۔ ۔ :LOL:
 
اکمل زیدی

محفلین
بجا کہا۔
نجانے کتنی ہی تلخ و شیریں اور کھٹی میٹھی یادیں وابستہ ہیں اس عرصے کی۔
بالکل ہونگی جی ۔ ۔ ایسے ہی خیرات میں نہیں پائی ہے - خون دل صرف کیا ہے تو بہار آئی ہے ۔ ۔ ۔ کچھ بے محل سا شعر ہوگیا مگر اور کچھ یاد نہیں آیا اشارہ آپ کے 32731 مراسلوں پر تھا ۔ ۔ ۔ :)
 
Top