تعارف کچھ وغیرہ۔ ۔ ۔۔

بہت منتوں مرادوں کے بعد ایک شفیق گھرانے میں آنکھ کھولی ماں کی میٹھی بولی اکثر کلیم نام سے شروع ہوتی ماں کی محبت مجھے ایک لمحے میں کبھی افسر تاجر سخی حاکم اور کبھی کبھی تو دانا بھی بنا دیتی تھی آہستہ آہستہ ساتھ چلتے ہوئے وقت نے مجھے مزدور کا بیٹا بتایا اور پھر میں نے پورے ہوش کے ساتھ اس سچ کو خوشی خوشی تسلیم کرلیا ﮈیرہ غازی خان کا پسماندہ علاقہ مجھے چھوٹا موٹا کاروبار کرتے ہوئے اکثر دیکھتا ہے آج صبح جب دنیا داری کی گاڑی کو دھکا دینے کو نکلاتو سوچا کہ تمام معزیزین محفل کو سلام عرض کرتا چلوں
 
خوش آمدید۔ ماں جو چاہے بنا دے۔
خوش آمدید گورمانی صاحب!
محفل میں خوش آمدید کلیم جی،امید ہے آپ کے کاروباری تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
 
Top