آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

آجکل میں ایک کتاب جب زندگی شروع ہوگی کا مطالعہ کر رہوں ابھی چوتھے باب پہ پہنچی ہوں اور مجھ پہ جیسے لرزہ طاری ہے یہ کتاب یوم حشر کے ہے متعلق مناظر کو اسطرح سے قلمبند کیا ہے کہ رونگٹے کھڑے ہوجائیں اس کتاب کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ہر کسی کو اس میں کہیں نہ کہیں اپنا کردار نظر آئے گا میری رائے میں ہر کسی کو اس کتاب کو زندگی میں ایک بار تو لازمی پڑھنا چاہئے
Jub-Zindagi-Shuru-Hogi-by-Abu-Yahya-1.jpg
ابویحیی: جب زندگی شروع ہو گی، آخرت کی تھیم پر ناول When the life will begin? A novel on the theme of the hereafter, Abu Yahya پی ڈی ایف لنک
 
آج کل (کرب فاروق) ۔۔۔۔۔اللہ رکھا فاروق صاحب کا شاعری کا مجموعہ زیر مطالعہ ہے ۔۔۔
کرب فاروق کا اثر دیکھو۔۔۔۔
ظلمت شب میں پھر سحر دیکھو۔۔۔
ستمبر 2001 میں یہ شائع ہوئی ہے ۔۔۔اورپہلی طبع اسکی اکتوبر 2001 میں ہوئی تھی ۔۔
ماشاء اللہ اچھے شاعر میں اور پنجاب کی زرخیز زمین پر انکا جنم ہو ا مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ شاعری کی ابتداء تو پاکستان میں کی ہے مگر انکا شاعرانہ شعور متحدہ عرب امارات میں پروان چڑھا ہے ۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
Economic Institutions
Gender and Development
Power and Authority
Globalization
Kinds of Economic System
Capitalism and Socailism
Voter Participation
Government and Politics
آج کل میں اس طرح کے موضوعات نیٹ سے پڑھ رہی ہوں۔
ساتھ ساتھ نیا جاسوسی ڈائجسٹ بھی۔
 
محمدظہیر

محفلین

نیچے کے دو چھوڑ کر تقریبا بزنس مینیجمینٹ سے جڑے موضوعات ہیں
 
یہ کتاب ُرھی ہے +پ نے؟؟؟
ایک باب پڑھنے کے بعد چیدہ چیدہ دیکھنے پر اکتفا کیا ہے۔ اچھوتا موضوع ہے لیکن آغازِ کتاب میں بیان کردہ تاثرات کے برعکس مجھے کتاب کے انداز نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔ مکالمے کمزور اور بے جان دکھائی دیتے ہیں۔ عمومی ناولوں کی طرح انداز بہت مسحور کن اور بقول کَسے"نیند حرام کرنے کرنے والا" نہیں ہے۔ اس لئے جن نوجوان طبقہ کے لئے لکھا گیا ہے شاید انہیں بہت متاثر نہ کرسکے۔ میرے خیال میں مصنف حقائق کی عکاسی اور ناول کے تقاضوں کے درمیان ہی درمیان کہیں اکیلے رہ گئے ہیں۔
نالہ ہے بلبلِ شوریدہ ترا خام ابھی
اپنے سینے میں ذرا اور اسے تھام ابھی
آپ بھی پڑھیے! شاید آپ مجھ سے بہتر رائے دے سکیں۔
 
آپ نے کوئی انٹرویو تو نہیں دینا آج کل :)
 
کل اقبالیات کے حوالے سے یہ کتب خریدی ہیں۔ دیکھیے اب ان کی باری کتنے دن بعد آتی ہے۔
اقبال کا پہلا خطبہ:
علم اور مذہبی تجربہ

اقبالیات: تفہیم و تجزیہ

اقبال اور قرآن

اقبال کےفہمِ اسلام پر اعتراضات ایک مطالعہ

معاصر تہذیبی کشمکش اور فکرِ اقبال
 
آخری تدوین:

Mehmal

محفلین
ایک باب پڑھنے کے بعد چیدہ چیدہ دیکھنے پر اکتفا کیا ہے۔ اچھوتا موضوع ہے لیکن آغازِ کتاب میں بیان کردہ تاثرات کے برعکس مجھے کتاب کے انداز نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔ مکالمے کمزور اور بے جان دکھائی دیتے ہیں۔ عمومی ناولوں کی طرح انداز بہت مسحور کن اور بقول کَسے"نیند حرام کرنے کرنے والا" نہیں ہے۔ اس لئے جن نوجوان طبقہ کے لئے لکھا گیا ہے شاید انہیں بہت متاثر نہ کرسکے۔ میرے خیال میں مصنف حقائق کی عکاسی اور ناول کے تقاضوں کے درمیان ہی درمیان کہیں اکیلے رہ گئے ہیں۔
نالہ ہے بلبلِ شوریدہ ترا خام ابھی
اپنے سینے میں ذرا اور اسے تھام ابھی
آپ بھی پڑھیے! شاید آپ مجھ سے بہتر رائے دے سکیں۔
شروع کیا تھا پر پھر ایک اور پڑھنا شروع کر دی بیچ میں رھ گئ
 
Mehmal

محفلین
کل اقبالیات کے حوالے سے یہ کتب خریدیں ہیں۔ دیکھیے اب ان کی باری کتنے دن بعد آتی ہے۔
اقبال کا پہلا خطبہ:
علم اور مذہبی تجربہ

اقبالیات: تفہیم و تجزیہ

اقبال اور قرآن

اقبال کےفہمِ اسلام پر اعتراضات ایک مطالعہ

معاصر تہذیبی کشمکش اور فکرِ اقبال
ما شااللہ اچھی کولیکشن ھے
 
جاسمن

لائبریرین
آپ نے کوئی انٹرویو تو نہیں دینا آج کل :)
بس ایسے لگتا تھا/ہے کہ 'ساکن" ہوں۔۔۔ اپنے مضمون کے حوالے سے۔ ایک خلا کا احساس ہوتا تھا/ہے۔
اب پڑھ رہی ہوں تو کچھ "حرکت" میں محسوس کرتی ہوں خود کو۔
علم صرف انٹرویوز کے لئے تو حاصل نہیں کیا جاتا محمد یاسین!:)
 
Top