ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

arifkarim

معطل
ٹیم کے تشکیلی مراحل تو مکمل ہو گئے، لیکن ممبران اس تشکیل سے متفق ہیں؟
پراجیکٹ مینیجر صاحب اس کی تخمینی مدت کا اعلان بھی فرمادیں۔
اردو ویب کے تمام پراجیکٹس اپنی مرضی آپ کے تحت انجام پزیر ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ڈنڈا لیکر کام کروانے کی کوشش کرے بھی تو ممبران کے رفو چکر ہونے میں سیکنڈ نہیں لگتے۔ اسلئے ہم بھی کسی پر زور نہیں لگا رہے۔ صرف کچھ گزارشات پیش کی ہیں کہ اس طرح سے کام کیا جا سکتا ہے۔ باقی سب اپنی مرضی آپ کے تحت اس پر کام کر سکتے ہیں۔ شکریہ
 
ایران نستعلیق کو’’ اردویانے ‘‘ کا طریقہ:
  1. سب سے پہلے فانٹ میں اردو کے وہ تمام حروف و اشکال شامل کر دی جائیں جو پہلے سے موجود نہیں ہیں:
    c000249.gif
  2. کچھ اشکال جیسے ھ اور ےکشیدہ کیریکٹر مختلف انداز سے دبانے پر ظاہر ہو رہی ہیں۔ انکی پروگرامنگ درست کرنی پڑے گی تاکہ بغیر کشیدہ دبائے یہ سب ظاہر ہوں۔ جو اشکال مسنگ ہے انہیں از سر نو بنانا پڑے گا۔ ابوحمدان اور باسم توجہ فرمائیں
    c000250.gif
  3. نستعلیق کیرکٹر فانٹ کی پروگرامنگ میں متلاشی ناظم رضا مصباحی بشارت علی سید منظر شاکرالقادری کو کافی تجربہ ہے۔ تمام اشکال کی تشکیل اور انہیں فانٹ میں گھسیڑنے کے بعد ان اصحاب سے مدد لی جا سکتی ہے۔
  4. فانٹ تیار کرنے کے بعد اسکے اجرا سے قبل درست لائسنسنگ کی ضرورت پڑی گی۔ یہاں برادرم سعادت فاتح اور ابن سعید کام آئیں گے۔
  5. گوڈ لک! :peacesign:

آپ نے شاید جذبہ رواداری یا خیر سگالی کے تحت میرا نام پروجیکٹ میں ڈال دیا ہے. میں تو ان میں سے کسی بھی ذمہ داری کے لائق نہیں.... البتہ چون و چرا ضرور کرتا رہوں گا.:)
 
مدیر کی آخری تدوین:

ابوحمدان

محفلین
اب آپ اس سورس میں اشکال شامل کر سکتے ہیں جیسے آپ پہلے اپنے بنائے ہوئے سورس میں کر رہے تھے۔
علاوہ ازیں میری عارف سے بات ہوئی تھی تو وہ بتا رہے تھے کہ اس فونٹ میں ے اور ھ کی اشکال بھی موجود ہیں اور ے لکھنے کے لیے ی سے پہلے تطویل (۔) ٹائپ کرنا ہو گی۔
nastaleeq1.png~original
IranNastaliqUrdu_zpsky2qnpsb.png
 

فاتح

لائبریرین
زبردست۔۔۔ ناظم رضا مصباحی کے مشورے کے مطابق ے کی کشش بھی کم کر دی آپ نے۔ یہ اچھا کیا۔ لیکن کیا تطویل کے ساتھ ے کی کشش والی شکل بھی موجود رہنے دی ہے یا نہیں؟
گ کا اوپر والا ڈنڈا ایران والے تو شاید اتنا ہی چھوٹا رکھتے ہوں لیکن اردو والوں کے لیے اس کا سائز تھوڑا بڑھا دیا جانا چاہیے یعنی نچلے ڈنڈے کے برابر نہ کیا جائے لیکن موجودہ سائزسے تھوڑا بڑا کر دیا جائے ۔
 

ابوحمدان

محفلین
زبردست۔۔۔ ناظم رضا مصباحی کے مشورے کے مطابق ے کی کشش بھی کم کر دی آپ نے۔ یہ اچھا کیا۔ لیکن کیا تطویل کے ساتھ ے کی کشش والی شکل بھی موجود رہنے دی ہے یا نہیں؟
گ کا اوپر والا ڈنڈا ایران والے تو شاید اتنا ہی چھوٹا رکھتے ہوں لیکن اردو والوں کے لیے اس کا سائز تھوڑا بڑھا دیا جانا چاہیے یعنی نچلے ڈنڈے کے برابر نہ کیا جائے لیکن موجودہ سائزسے تھوڑا بڑا کر دیا جائے ۔
تطویل کے ساتھ کشش والی بڑی ے موجود ہے اس میں
 

فاتح

لائبریرین
ٹ اور ے کے کچھ اشکال کی سیٹنگ ہوگئی ہے کچھ کی باقی ہے۔
ڈ ، ڑ اور ھ بھی باقی ہے۔
ں کی سیٹنگ ہوگئی ہے
آپ ایک مرتبہ یہ اشکال شامل کرنے اور سورس میں ان کی ویلیوز درست کرنے کا کام مکمل کر لیں تو اس کے بعد ہم متلاشی بھائی یا عبدالمجید بھائی سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے تجربے اور علم کو بروئے کار لاتے ہوئے اس فونٹ کا سورس مزید بہتر کر دیں۔ جس کے بعد اسے فائنل ریلیز کیا جا سکے گا۔
 
Top