ابوحمدان

محفلین
فانٹ کے نام اور اسپیس میں کچھ تبدیلی کی ہے:
c000243.gif

نبیل باسم کیا خیال ہے ریلیز کر دیں؟
نیکی اور پوچھ گچھ
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل

باسم

محفلین
اردو تحریر فونٹ بنانے پر حیرت ہوئی کہ میرا اپنا خط بگڑ گیا تھا حالانکہ قلم سے ایک لفظ اس طرح نہیں لکھا تھا اسے درست کرنے کیلیے یہ تحریر نستعلیق فونٹ بنایا
 
ٹرومین

محفلین
میرا بھی ارادہ ہورہا ہے کہ ان پیج کے نوری نستعلیق سے درمیانی اشکال اخذ کرکے ایک لگیچر بیس پنسل فونٹ تشکیل دوں، اس سلسلے میں ابتدائی نوعیت کا کچھ کام بھی کیا ہے۔
کیا اشکال کی ٹریسنگ کا کوئی خود کار یا آسان طریقہ آپ کے علم میں ہے؟
arifkarim متلاشی عبدالمجید سعادت
 
نوری نستعلیق کے ۲۲۰۰۰ لگیچرز ہیں۔ ساری عمر یہی کام کرتے رہیں گے؟ خودکار طریقہ موجود ہے پر رزلٹ کار آمد نہیں ہیں
 
متلاشی

محفلین
مدیر کی آخری تدوین:

ٹرومین

محفلین
خودکار طریقہ موجود ہے پر رزلٹ کار آمد نہیں ہیں
رزلٹ کی کوالٹی کا معیار نوک پلک دُرست کرکے بہتر کیا جاسکتا ہے لہٰذا اگر کوئی خود کار طریقہ آپ کے علم میں ہے تو ضرور شئیر کیجئے تاکہ دیگر محفلین بھی اس سے استفادہ کرسکیں۔ جہاں تک لگیچرز کی تعداد کا سوال ہے وہ میرے محدود علم کے مطابق ٹریسنگ کی کشتیاں تشکیل دیتے ہوئے اتنی نہیں رہیں گی، مثلا: بیل، نیل، تیل، ٹنل ، نپل وغیرہ کی بنیادی کشتی ایک ہی مرتبہ ٹریس ہوگی، اسی طرح ب، پ ،ت، ٹ، ث ، ن، ی وغیرہ جہاں کہیں لفظ کے درمیان میں آئیں گے ان کی کشتی بھی (نقطوں کے فرق سے) ایک ہی ہوگی، ’’ج‘‘ کی فیملی، ’’ر‘‘ کی فیملی اور دیگر تمام ایک فیملی کے حروف پر مشتمل مختلف الفاظ کی بنیادی کشتی ایک ہی مرتبہ بنے گی، اس طرح میرے خیال میں یہ تعداد کہیں کم ہوجائے گی۔:)
 
ابوحمدان

محفلین
نوری نستعلیق کے ۲۲۰۰۰ لگیچرز ہیں۔ ساری عمر یہی کام کرتے رہیں گے؟ خودکار طریقہ موجود ہے پر رزلٹ کار آمد نہیں ہیں
arifkarim کیا ایسا ممکن نہیں کہ جو اشکال خودکار طریقے سے بنائی جائے اُن میں تھوڑی بہت مینول کام کرکے اُن کو قابل استعمال بنایا جائے؟
 
باسم

محفلین
میرا بھی ارادہ ہورہا ہے کہ ان پیج کے نوری نستعلیق سے درمیانی اشکال اخذ کرکے ایک لگیچر بیس پنسل فونٹ تشکیل دوں، اس سلسلے میں ابتدائی نوعیت کا کچھ کام بھی کیا ہے۔
کیا اشکال کی ٹریسنگ کا کوئی خود کار یا آسان طریقہ آپ کے علم میں ہے؟
arifkarim متلاشی عبدالمجید سعادت
آسان یا خود کار طریقے رزلٹ اچھا نہیں دیتے خاص طور پر سنٹر لائن ورنہ کورل میں آٹو ٹریس ہوجاتا ہے آپ ٹریس کیسے کررہے ہیں؟ مینول
 
arifkarim

معطل
آسان یا خود کار طریقے رزلٹ اچھا نہیں دیتے خاص طور پر سنٹر لائن ورنہ کورل میں آٹو ٹریس ہوجاتا ہے آپ ٹریس کیسے کررہے ہیں؟ مینول
جی اسی لئے میں اسکے حق میں نہیں ہوں۔ ویسے تو لاہوری میں مہر اچھا ہے اگر متلاشی اجازت دیں تو اسے تحریری کیا جا سکتا ہے
 
Top