آپ کی موبائل فون ٹائم لائن

فاتح

لائبریرین
پہلے فون اور پھر ای-71 سے اب تک کے ماہ تو درست یاد ہیں۔ البتہ پہلے کے بعد والے 3 کے مہینے مختلف ایونٹس کی بنیاد پر اندازے سے ہی لکھے ہیں۔ :)
ایسا کوئی ایونٹ ہوا ہی نہیں فون کے حوالے سے :)
تسی وی اسی ای او فیر:p
بڑے لوگوں کی باتیں ہیں۔۔۔ فونوں کی تاریخیں یاد رکھنا۔۔۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
تاریخ، سال مہینے تو یاد نہیں، ہاں اکثر فونوں کے ماڈل ضرور یاد ہیں۔۔۔ بیچ میں کچھ فون یاد نہیں

نوکیا 3310
no3310_00.jpg

سیمنز کا زرد سکرین والا ہی کوئی فون تھا جو کچھ ماہ نوکیا 3310 استعمال کرنے کے بعد لیا تھا۔۔۔ شاید اے 50 یا اسی قبیل کا کوئی اور
sia50_00.jpg

سونی ایرکسن کے 700 آئی
snk700_00.jpg

آئی میٹ جیز جار
imate-jasjar_00.jpg

imate-jasjar_01.jpg

آئی میٹ جیم ان
imate-jamin_00.jpg

ایچ ٹی سی میجک
htc-magic-00.jpg

سیمسنگ گلیکسی نوٹ 2
gsmarena_009.jpg

سیمسنگ گلیکسی نوٹ 3
samsung-galaxy-note-3-1.jpg

ہواوے پی 8 میکس
huawei-p8-max-0.jpg

سیمسنگ گلیکسی نوٹ 5
samsung-galaxy-note5-5.jpg

جن فونوں کے نام بھول گیا ان کی معافی چاہتا ہوں :laughing:
 
15 اپریل 1999 کو من غریبم کی منگنی شریف کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا تو سسرال نے انسٹافون کنکشن بمعہ فون کے تحفے میں دیا اور جہاں تک مجھے یاد ہے وہ موٹرولا کا سیٹ تھا۔ لیکن وہ میرے کسی کام کا نہیں تھا کہ ان دنوں ایبٹ آباد سے آگےکے پہاڑی علاقوں میں محنت مزدوری ہو رہی تھی اور ادھر پی ٹی وی کے سگنل بھی پورے نہیں آتے تھے، سیل فون کے کہاں آنے تھے۔ گھر میں ہی پڑا رہتا اور جب کبھی اختتام ہفتہ گھر آنا ہوتا تو پھر اس سے شغل میلا لگتا۔ اس کی شکل و صورت بھول چکی ہے۔
کوئی ڈیڈھ دو سال بعد خالہ زاد بھائی (اللہ جی انھیں جنت نصیب فرمائیں) نے شادی کے موقع پر سعودیہ سے ایریکسن کا ایک جی ایس ایم سیٹ اور سامسنگ کی گھڑی بھیجی۔ اس سیٹ کی تصویر ڈھونڈی تو ہے لیکن مل نہیں پائی البتہ وہ نوکیا کے اس سیٹ جیسا تھا اور اس پر لائیٹ فلیش کرتی رہتی تھی۔ بڑی ٹور بنی تھی اس سیٹ کے ساتھ:p لیکن سال ڈیڈھ بعد ہی اس میں کوئی خرابی پیدا ہوگئی اور پھر بہت عرصے میری بیٹی کے کھلونوں میں شامل رہا۔
9f8b4a13e1.jpg

پھر باری آئی نوکیا 3310 کی، پھر اس سیٹ کی لیکن یہ تھوڑے عرصے ہی رہا۔
samsung+v200+-+www.old-handphone.blogspot.com.jpg
اس کے بعد نوکیا کے ہی سیٹ استعمال رہے جن میں سے آخری کا ماڈل 2600 تھا، باقی بُھل بُھلا گئے۔ 2011 میں سم والا ٹیبلیٹ لیا اور کوئی دو سال اسے ہی کُچھڑ چُک کے پھرتا رہا:p اور پھر واپس نوکیا پر۔
آخری سامسنگ کا ڈوس ماڈل ہے جو ابھی تک جاری و ساری ہے۔
pk_GT-I9082EWAPAK_001_Front_white
3310، 2600 اور ٹیبلیٹ خود لیے ہوئے ہیں باقی سب ادھر ادھر سے گفٹ ہی ہوتے رہے ہیں۔ ابھی والا سامسنگ بھی ایک مہربان نے سعودیہ میں گفٹ کیا تھا تبھی اس کا ماڈل یاد ہے:heehee:
 
محمد وارث

لائبریرین
حیرت ہے کہ تاریخ، مہینے اور سال بھی یاد ہیں آپ لوگوں کو کہ کون سا فون کب لیا۔۔۔ مجھے تو آخری فون تک کی تاریخ تو کیا مہینہ بھی یاد نہیں، ہاں سن 2016 ہی تھا۔
وہ اس وجہ سے کہ موبائل فون کے نقصانات بھی کسی طرح شادی کے نقصانات سے کم نہیں ہیں :)

مجھے تو یہ تک یاد ہے کہ کیا وقوعہ ہوا تھا تو میں نے فون تبدیل کیا تھا :)
 
فاتح

لائبریرین
وہ اس وجہ سے کہ موبائل فون کے نقصانات بھی کسی طرح شادی کے نقصانات سے کم نہیں ہیں :)

مجھے تو یہ تک یاد ہے کہ کیا وقوعہ ہوا تھا تو میں نے فون تبدیل کیا تھا :)
ان دونوں جملوں کو ایک ساتھ پڑھا اور دیر تک شادی اور فون کے مشترکات سوچتا رہا۔ فوائد کے اعتبار سے ہر طرح فون ہی غالب رہا:laughing:
رہی بات تاریخ کی تو مجھے تو شادی کی سال گرہ بھی فون کے چار مختلف اقسام کے ریمائنڈرز کی بدولت یاد آ جاتی ہے کہ کہیں بیگم اس بات پر درگت نہ بنا دے :rollingonthefloor:
 
مطلب یہ ہوا کہ آپ کے زخموں پر کوئی نمک چھڑکے تو آپ کو یاد آتا ہے کہ زخم ہیں، اور ہمارے زخم ہیں کہ ہر وقت یاد دلاتے رہتے ہیں کہ اپنے ہاتھوں سے زخم لگا رکھے ہیں اب بھگتو :)
 
فاتح

لائبریرین
مطلب یہ ہوا کہ آپ کے زخموں پر کوئی نمک چھڑکے تو آپ کو یاد آتا ہے کہ زخم ہیں، اور ہمارے زخم ہیں کہ ہر وقت یاد دلاتے رہتے ہیں کہ اپنے ہاتھوں سے زخم لگا رکھے ہیں اب بھگتو :)
حضور، ایسے زخموں پر نمک پاشی کی ضرورت ہی نہیں ہوتی، ہمہ وقت سامنے ہی ہوتے ہیں۔ اور زخموں کی شدت گھٹنے کا نام ہی نہیں لیتی کہ یہ یاد آ سکے کہ کب اور کس دن یا تاریخ کو لگے تھے۔ :laughing:
اب محض دعا ہی ہے کہ بیگم صاحبہ ہمارے یہ مراسلے نہ پڑھیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
2004-2003 سے سادے فون استعمال کرنا شروع کیے۔سب یاد تو نہیں لیکن ایرکسن ٹی 39 اور سامسنگ آر 220 وغیرہ شامل تھے، جیز کی سِم پر

8311ec4a-bf79-4824-9a85-ff8c7bec7c1f.jpg
images

2005 سے لے کر 2012 تک مختلف رنگین فون استعمال کیے، سب کا یاد نہیں لیکن یہ دونوں یاد ہیں: سونی ایرکسن k700i اور k750i
webtech_phones_front.jpg

2012 تا وسط 2013: ٹریو 650
Treo-650.jpg

وسط 2013 تا فروری 2014: نوکیا 1100
$_58.JPG

فروری 2014 تا وسط 2014: موٹرولا موٹو جی
11142013102102AM_635_motorola-moto-g.jpeg

وسط 2014 تا اگست 2014: کیو موبائل اے 10 یا اسی قسم کا کوئی فون تھا

اگست 2014 تا نومبر 2015: آئی فون 5s
maxresdefault.jpg

نومبر 2015 تا حال: آئی فون 6s
iphone6s-800x600.jpg
 
arifkarim

معطل
کافی عجیب بات ہے ہم نے کبھی نوکیا کا فون استعمال نہیں کیا۔ شاید اسلئے کہ یہاں آئی فون سے قبل سونی ایرکسن کی مارکیٹ تھی۔
میں نے پہلا فون 2004 میں خریدا۔ ماڈل سونی ایرکسن کے 500:
0715sony5.jpg

اسکے بعد سنہ 2007 میں سونی ایرکسن کا W880i لیا۔ یہ اسوقت کا باریک ترین فون تھا:
sony_ericsson_w880i_by_thecoolsha.jpg

پھر سنہ 2010 میں سونی ایرکسن کا ہی W995 لیا جوکہ میرے مزاج کے حساب سے کافی ڈھیٹ فون ثابت ہوا:
sony_ericsson_w995_2.jpg

بالآخر 5 سال دوستوں اور گھروالوں کی گالیاں کھانے کے بعد 2015 میں آئی فون 6s لے لیا۔ یہ میرا پہلا سمارٹ فون تھا جس نے میری سمارٹنس ختم کر دی:
61X%2B7zmNeYL._SL1024_.jpg
 
یوسف سلطان

محفلین
وہ اس وجہ سے کہ موبائل فون کے نقصانات بھی کسی طرح شادی کے نقصانات سے کم نہیں ہیں :)

مجھے تو یہ تک یاد ہے کہ کیا وقوعہ ہوا تھا تو میں نے فون تبدیل کیا تھا :)
ان دونوں جملوں کو ایک ساتھ پڑھا اور دیر تک شادی اور فون کے مشترکات سوچتا رہا۔ فوائد کے اعتبار سے ہر طرح فون ہی غالب رہا:laughing:
رہی بات تاریخ کی تو مجھے تو شادی کی سال گرہ بھی فون کے چار مختلف اقسام کے ریمائنڈرز کی بدولت یاد آ جاتی ہے کہ کہیں بیگم اس بات پر درگت نہ بنا دے :rollingonthefloor:
مطلب یہ ہوا کہ آپ کے زخموں پر کوئی نمک چھڑکے تو آپ کو یاد آتا ہے کہ زخم ہیں، اور ہمارے زخم ہیں کہ ہر وقت یاد دلاتے رہتے ہیں کہ اپنے ہاتھوں سے زخم لگا رکھے ہیں اب بھگتو :)
حضور، ایسے زخموں پر نمک پاشی کی ضرورت ہی نہیں ہوتی، ہمہ وقت سامنے ہی ہوتے ہیں۔ اور زخموں کی شدت گھٹنے کا نام ہی نہیں لیتی کہ یہ یاد آ سکے کہ کب اور کس دن یا تاریخ کو لگے تھے۔ :laughing:
اب محض دعا ہی ہے کہ بیگم صاحبہ ہمارے یہ مراسلے نہ پڑھیں۔
بس كر ديجيئےآپ دونوں بھاٸى اب رولائيں گے كيا:cry2:
 
Top