گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

شہزاد صاحب بجا فرمایا آپ نے. پاکستان میں اس وقت سیکیورٹی ٹاپ کنسرن ہے سو یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ آپ کو اکثر ذوقِ سلیم کی قربانی دینا پڑتی ہے. گذشتہ نقشے میں بھی سنگل لاک سے پورے گھر کو لاک کرنے کا آئیڈیا امپلیمنٹڈ ہے :)
پچھلے نقشے میں ظاہر ہے فرنٹ پر پورچ اور ڈرائینگ روم کے درمیان جو جگہ ہے ادھر باونڈری وال ہی ہو گی جو کہ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بھی مناسب نہیں
 
پاکستان میں ہمارا جو گھر تھا وہ غالباً ساٹھ کی دہائی میں تعمیر ہوا تھا۔ چودہ ، پندرہ مرلے کے اس مکان میں کمروں کے علاوہ صحن ، برآمدے ، لان اور گیراج بھی تھے۔ :)
وہ بہت سستا زمانہ تھا کبھی اینٹ پندرہ سو فی ہزار تھی اب گیارہ ہزار روپے فی ہزار ہے
 
آوازِ دوست

محفلین
پچھلے نقشے میں ظاہر ہے فرنٹ پر پورچ اور ڈرائینگ روم کے درمیان جو جگہ ہے ادھر باونڈری وال ہی ہو گی جو کہ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے بھی مناسب نہیں
جی آپ درست کہہ رہے ہیں مگر اس مقام پر بھی ذوقِ سلیم کی ایسی تیسی کرتے ہوئے دیوار سے لے کر اوپر لینٹر کے شیڈ تک خوبصورت آئرن گرل لگائی جانی ہے.
 
عثمان

محفلین
وہ بہت سستا زمانہ تھا کبھی اینٹ پندرہ سو فی ہزار تھی اب گیارہ ہزار روپے فی ہزار ہے
تیرہ چودہ برس قبل جب میں نے پاکستان سے کوچ کیا تھا اس وقت اور اب کا بھی بہت فرق محسوس ہوتا ہے۔
کیا پاکستان میں اب تک گھروں میں Basement کا رواج نہیں آیا ؟
 
جی آپ درست کہہ رہے ہیں مگر اس مقام پر بھی ذوقِ سلیم کی ایسی تیسی کرتے ہوئے دیوار سے لے کر اوپر لینٹر کے شیڈ تک خوبصورت آئرن گرل لگائی جانی ہے.
گرل لگانے سے خوبصورتی متاثر نہیں ہوتی مگر جگہ بے دردی سے ضائع ہوتی ہے
 
تیرہ چودہ برس قبل جب میں نے پاکستان سے کوچ کیا تھا اس وقت اور اب کا بھی بہت فرق محسوس ہوتا ہے۔
کیا پاکستان میں اب تک گھروں میں Basement کا رواج نہیں آیا ؟
بھائی جی اب تو فل بیسمنٹ کے مکان بن رہے ہیں ' بیسمنٹ میں باتھ روم اور کچن
بھی بنائے جا رہے ہیں
 
آوازِ دوست

محفلین
تیرہ چودہ برس قبل جب میں نے پاکستان سے کوچ کیا تھا اس وقت اور اب کا بھی بہت فرق محسوس ہوتا ہے۔
کیا پاکستان میں اب تک گھروں میں Basement کا رواج نہیں آیا ؟
بیسمنٹ بہت مہنگا شوق ہے ایک عمومی رائے کے مطابق جتنے سائز کی آپ بیسمنٹ بناتے ہیں اُس لاگت سے کم یا برابر پیسوں میں آپ اُتنی زمین خرید سکتے ہیں سو اتنے زیادہ اخراجات اس کی افادیت کو گہنا دیتے ہیں دوسرے لفظوں میں یہ ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں :)
 
آخری تدوین:
بیسمنٹ بہت مہنگا شوق ہے ایک عمومی رائے کے مطابق جتنے سائز کی آپ بیسمنٹ بناتے ہیں اُس لاگت سے کم یا برابر پیسوں میں آپ اُتنی زمین خرید سکتے ہیں سو یہ ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں :)
آپ کی بات سے اتفاق نہیں لاگت زیادہ ضرور ہے مگر اتنی نہیں جہاں پلاٹ کا لیول روڈ کے لیول سے نیچا ہو ادھر بیسمٹ کی لاگت کم ہو جاتی ہے اگر پلاٹ کا لیول پانچ فٹ نیچا ہے آپ بیسمٹ نہیں بناتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے آدھی منزل کے پیسے بنیاد میں لگا دئے اور حاصل کچھ نہ ہوا کچھ پیسے اور ملا کر بیسمنٹ بنایا جائے تو رقم ضائع تو نہیں جاتی
 
آوازِ دوست

محفلین
باقی کل کے لیے اُٹھا رکھتے ہیں اب اجازت چاہوں گا ورنہ صبح جلدی نہیں اُٹھ پاؤں گا. شہزاد صاحب آپ کا بیحد شکریہ. عثمان صاحب آپ کی موجودگی کے لیے آپ کا بھی شکریہ. انشاءاللّہ کل ملیں گے اللّہ حافظ.
 
Is lari (thread) main ye comment krna kisi sorat munasib nhi mgr majbori ky tehat kr raha hon. Peshgi maazrat
Matric ki aik taliba ny girls school main aik program main participate krna hy, braye kram koi umdaa si tehreer ya nazam suggest krain
 
محمدصابر

محفلین
آپ کی بات سے اتفاق نہیں لاگت زیادہ ضرور ہے مگر اتنی نہیں جہاں پلاٹ کا لیول روڈ کے لیول سے نیچا ہو ادھر بیسمٹ کی لاگت کم ہو جاتی ہے اگر پلاٹ کا لیول پانچ فٹ نیچا ہے آپ بیسمٹ نہیں بناتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے آدھی منزل کے پیسے بنیاد میں لگا دئے اور حاصل کچھ نہ ہوا کچھ پیسے اور ملا کر بیسمنٹ بنایا جائے تو رقم ضائع تو نہیں جاتی
ویسے مکان بنوانے کے بعد ساری سمجھیں آ جاتی ہے۔ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
آپ کی بات سے اتفاق نہیں لاگت زیادہ ضرور ہے مگر اتنی نہیں جہاں پلاٹ کا لیول روڈ کے لیول سے نیچا ہو ادھر بیسمٹ کی لاگت کم ہو جاتی ہے اگر پلاٹ کا لیول پانچ فٹ نیچا ہے آپ بیسمٹ نہیں بناتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے آدھی منزل کے پیسے بنیاد میں لگا دئے اور حاصل کچھ نہ ہوا کچھ پیسے اور ملا کر بیسمنٹ بنایا جائے تو رقم ضائع تو نہیں جاتی
آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں اگر پلاٹ کا لیول زیادہ نیچا ہو تو اخراجات میں کمی آ جاتی ہے لیکن آپ پانچ فٹ نیچے لیول پر بھی ایک بارہ بائی چودہ سائیز کے بیسمنٹ روم کا محتاط تخمینہ بتا سکتے ہیں؟ میرے ایک جاننے والے صاحب نے قریباً ایک مرلہ کی بیسمنٹ بنائی جو ایک کمرے اور باتھ روم پر مشتمل ہے. کھدائی کے لیے ہیوی مشینری اُنہیں ایک سورس سے فری ملی پھر بھی اُن کا آٹھ لاکھ روپے خرچ آیا جبکہ اُس وقت وہاں زمین کا ریٹ ساڑھے تین لاکھ روپے مرلہ تھا :) دوست اسی مثال کو دیکھتے ہوئے اس ارادے سے تائب ہو گیا. :)
 
Top