گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

سید عمران

محفلین
یہ بنیادی لے آؤٹ پلان دیکھ لیں۔۔۔
اس میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرسکتے ہیں!!!
ad55d6fd-b01f-4dee-8fd3-b7959c14bfb1.jpg
!!!
 
جاسمن

لائبریرین
چلیں آپ اصرار کرتے ہیں تو پھر یہ کہ گھر میں صرف ایک کمرہ ہونا چاہیے جس میں صرف کتابیں بھری ہوں، ایک چھوٹا سا گوشہ چائے وغیرہ بنانے کے لیے اور ایک باتھ روم۔ اگر ایک کمرہ کتابوں کے لیے کم ہو تو دوسرا کمرہ ڈال کر اضافی کتابیں اُس میں ڈال دیں، اور جیسے جیسے کتابوں کے لیے جگہ کم پڑتی جائے، اللہ کا نام لے کر کمروں کا اضافہ کرتے جائیں، اللہ اللہ خیر صلیٰ۔ ویسے اطلاعا عرض ہے کہ یہی میرا آئیڈیل گھر کے بارے میں تصور ہے، جو زمانے کے ظلم و ستم کی وجہ سے کبھی مجھے نہ مل سکا لیکن اپنی زندگی کی ربع صدی بلکہ شاید اس بھی زائد میں نے اسی طرح ایک کمرے میں کتابوں کے ساتھ گزاری ہے اور گزار رہا ہوں :)

سیالکوٹ میں علامہ اقبال کے گھر میں اس طرح کا اوپر ایک کمرہ ہے۔ اس میں بہت چھوٹا سا باورچی خانہ بھی ہے۔ واش روم نہیں ہے۔
ان کا گھر بہت پیارا ہے۔ بہت ہوادار۔ ہوادار بنانے کے لیے اوپر گیلری میں دیوار کے ساتھ ایک لمبی پٹی کھلی ہے یعنی چھت پہ لمبی پٹی کا روشن دان سمجھ لیں۔۔۔ نجانے اسے کیا نام دیں گے؟
اور سب سے اوپر چھت پہ ایک برساتی بنی ہے جو مجھے بہت پسند آئی۔
 
محمد وارث

خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ نے سیالکوٹ تشریف لا کر علامہ کے گھر کی زیارت کر رکھی ہے، مجھے پچاس برس ہو چلے سیالکوٹ میں رہتے ہوئے، آج تک یہ سعادت نصیب نہیں ہوئی۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ نے سیالکوٹ تشریف لا کر علامہ کے گھر کی زیارت کر رکھی ہے، مجھے پچاس برس ہو چلے سیالکوٹ میں رہتے ہوئے، آج تک یہ سعادت نصیب نہیں ہوئی۔ :)
میری خواہش ہے کہ آپ وہاں ضرور جائیں۔ بچوں کو بھی لے کر جائیں۔ آپ کو ان شاءاللہ بہت اچھا لگے گا۔ خاص طور پہ ان کا مطالعہ اور لکھنے کا کمرہ۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ نے سیالکوٹ تشریف لا کر علامہ کے گھر کی زیارت کر رکھی ہے، مجھے پچاس برس ہو چلے سیالکوٹ میں رہتے ہوئے، آج تک یہ سعادت نصیب نہیں ہوئی۔ :)

مزے کی بات یہ ہے کہ اپنی جس سہیلی کے گھر گئی، اس نے باوجود سیالکوٹی ہونے کے، علامہ مرحوم کا گھر نہیں دیکھا تھا۔ میری عادت ہے کہ جہاں جاؤں، ہر قابلِ دید جگہ دیکھتی ہوں۔ بس اسے لے کے نکلی اور ہم نے کئی جگہیں دیکھیں۔ مرے کالج بھی دیکھا۔:)
 
Top