تعارف تعارف

ربیع م

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

اس محفل میں آمد ورفت تو کافی عرصہ سے تھی لیکن شمولیت اختیار کرنے میں سستی و کاہلی آڑے آتی رہی.

اور بالآخر محفل کی رنگینی ہمیں کھینچ ہی لائی. لیکن اپنی نالائقی کے سبب لگتا ہے کہ یہاں ہمارا وقت سیکھنے سے زیادہ آوارہ گردی گپ شپ میں ہی بیتے گا.

بہرحال خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے چند دیوانے!!

مختصر سا تعارف یہ کہ محمود میرا نام اور زندہ دل لوگوں کے شہر لاہور سے تعلق ہے.

تعلیم انتہائی واجبی سی مڈل، اور اس کے بعد کچھ عرصہ درس نظامی کیلئے مدرسے کا رخ کیا لیکن اپنی نالائقیوں اور کچھ حالات کی وجہ سے یہاں بھی تعلیم مکمل نہ کر پایا.

بہرحال حالیہ مصروفیت ایک ٹریولنگ ایجنسی میں جاب اور لا ابالی پن اور فارغ البالی کا عروج ہے.

ربیع مصطفوی سے ناطہ جوڑنے کی خواہش تو ہے لیکن سعی کا دامن خالی ہے، شاید اللہ اس خواہش کے سبب ہی کچھ کرم فرما دیں.
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم ربیع م صاحب آپ کو محفل اردو میں دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
پروفائل کی تصویر تو کمال ہے ۔۔ محمود ہیں اور محبتوں کے سفیر بھی ۔
وہ جو ذات ہے ہی رحمت للعالمين اس کی بہار سے ربط جوڑنا مشکل سمجھ رکھا ہے ؟
اس ذات پاک کے اسوہ کو اپنانے کی کوشش کرتے پتھر کھانا دعا دینا اور درود شریف کے ذکر سے زبان کو تر رکھنا ۔
بہار خود ہی پھول برسانے لگتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ سوہنا آپ کے سفر اور راہوں کو اپنی رحمت سے آسان فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
ربیع م

محفلین

اردو محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔:)

وعلیکم السلام
خوش آمدید

خوش آمدید محمود صاحب۔

خوش آمدید ۔۔۔ آوارہ گردی اورگپ شپ میں بھی یہاں کے لوگ بہت کچھ سکھا دیتے ہیں۔۔۔

محترم ربیع م صاحب آپ کو محفل اردو میں دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
پروفائل کی تصویر تو کمال ہے ۔۔ محمود ہیں اور محبتوں کے سفیر بھی ۔
وہ جو ذات ہے ہی رحمت للعالمين اس کی بہار سے ربط جوڑنا مشکل سمجھ رکھا ہے ؟
اس ذات پاک کے اسوہ کو اپنانے کی کوشش کرتے پتھر کھانا دعا دینا اور درود شریف کے ذکر سے زبان کو تر رکھنا ۔
بہار خود ہی پھول برسانے لگتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ سوہنا آپ کے سفر اور راہوں کو اپنی رحمت سے آسان فرمائے آمین
بہت دعائیں

آپ لاہور کے ہیں لاہور کی سب سے مشہور چیز کون سی ہے

سب احباب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ
ممنون ہوں.
 
Top