تبصرے: ہندی(دیوناگری) لکھنا پڑھنا سیکھیں-ٹیوٹوریل از شکیب احمد

اکمل زیدی

محفلین
میں اس پر کچھ وقت لگا چکا ہوں۔ اور میرا مقصد ہندی سیکھنا نہیں فقط دیوناگری سکرپٹ پڑھنا ہے، اور اس مقصد میں ہاتھ سے یہ سکرپٹ لکھنا تو بالکل بھی شامل نہیں ہے، ہاں کمپیوٹر میں اگر لکھنے کی ضرورت پڑے تو کچھ شدھ بدھ ہونی چاہیے، سو میرا کام کافی آسان اور مختصر ہے، اور پڑھنے کی ضرورت یوں محسوس ہوئی کہ میں ایک انڈین ڈاکیومنٹری سیریز دیکھ رہا ہوں پچھلے کچھ عرصے سے، "پردھان منتری"، اس میں جو لوگ تبصرے کرتے ہیں ان کے کرداروں سے میں مطالعے کی وجہ سے واقف ہوں لیکن شکل سے نہیں جانتا اور نیچے جو ان کا نام لکھا آتا ہے وہ دیوناگری میں ہوتا ہے، سو بس اتنی سی کہانی ہے۔ اللہ اللہ خیر صلیٰ۔ :)
اچھا ۔ ۔ ۔ چلیں ۔ پھر ۔ ۔ جیو ہٹا دیتا ہوں ۔ ۔ ۔ آپ تو بہت تیز نکلے ۔ ۔ ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھای آپ نے تو جیو تیز والوں
کو بھی پیچھےچھوڑ دیا ۔ ۔ ۔ :D
اچھا ۔ ۔ ۔ چلیں ۔ پھر ۔ ۔ جیو ہٹا دیتا ہوں ۔ ۔ ۔ آپ تو بہت تیز نکلے ۔ ۔ ۔
ذرا اپنے دونوں مراسلے پھر سے دیکھیں، "جیو" ہٹانے سے وہی بنتا ہے جو آپ نے بنایا، جیو ہٹانے سے یہ جملہ کچھ یوں ہوتا۔

وارث "بھای" آپ نے تو تیز والوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔۔۔الخ

آپ بتنگڑ بنانے کی بجائے ذرا سبق پر دھیان دیں قبلہ :)
 

فہد اشرف

محفلین
شکیب بھائی بہت عمدہ طریقے سے آپ پڑھا رہے ہیں بس اپنے شاگردوں کو اک ذرا ہندی "ورڑ مالا" کی چارٹ دے دیں جو عربی رومن اور دیوناگری رسم الخط میں لکھی ہو۔ اس سے یہ ہوگا کہ آپ کو پڑھانے میں آسانی ہوگی اور انہیں پڑھنے میں۔
 

اے خان

محفلین
یہ ڈبے اصل میں دیوناگری میں لفظ ’’ہندی‘‘ ہے!!!
ह ۔۔۔یہ ’’ہ‘‘ ہے۔۔۔
न्۔۔۔۔ یہ’’ ن‘‘۔۔۔۔
اور یہ
द دال ہے۔۔۔
لفظ हिन्दी میں ’’ ن‘‘ آدھا لکھا ہوا ہے ،’’ ہ‘‘ سے پہلے کی علامت زیر کی ہے، زیر کی علامت دیوناگری میں لفظ سے پہلے استعمال کی جاتی ہے۔۔۔جبکہ ’’د‘‘ کے بعد کی علامت ’’ی‘‘کی ہے۔۔۔
امید ہے کہ سب دوست دیوناگری میں لفظ’’ہندی‘‘ پڑھنا سیکھ گئے ہیں!!!
آپ کے مراسلے کی ہندی موبائل پر بھی نظر آرہی ہے۔
 

اے خان

محفلین
خوشخبری میرے لئے
اب موبائل پر بھی ڈبے نظر نظر نہیں آرہے ہندی نظر آرہی ہے.سیٹنگ کے ساتھ چھیڑ خانی بھی نہیں کی خود بخود،
سبق پر پریکٹس کرینگے
 

شکیب

محفلین
مشق 1

بُری لکھائی کے لیے معذرت :)۔

Mashq%201_zpse7fyybnt.png~original
بہت خوب بھئی۔بہت تیزی سے graspکر لیا آپ نے تو۔ بہت مبارک باد۔
مشق میں ایک بھی غلطی نہیں ہے۔ بس یہ خیال رکھیے کہ لکھتے وقت الفاظ کی 'چھت' کاپی کی لکیر پر آنی چاہیے۔
سوال نمبر 4 میں آخری لفظ ”دھاتھا“ سمجھ نہیں پایا۔ البتہ آپ نے لکھا بالکل درست ہے۔:)
 

شکیب

محفلین
اپنے پاس ایک ورڈ کی فائل بھی بنا لی ہے ۔۔۔وہاں تمام اسباق سیو کیا کروں گا ۔۔۔ان شاء اللہ
میں جو ٹائپ کر رہا ہوں وہ ورڈ ہی میں کر رہا ہوں۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہاں سے یہاں محفل کے ایڈیٹر میں کاپی کرنے پر TABکا اسپیس غائب ہو گیا۔ پتہ نہیں کیا وجہ ہے۔ یہاں پیسٹ کرتے ہی کافی messہو گیا تھا، حالانکہ نوٹ پیڈ میں محفوظ کر کے یہاں پیسٹ کیا تھا۔
خیر، در اصل میرے پاس ابھی پی ڈی ایف بنانے کے لیے کوئی مناسب سافٹ ویئر نہیں ہے،ورنہ پی ڈی ایف بھی بنا دیتا تاکہ فارمیٹنگ کا مسئلہ نہ ہو۔ فاگزٹ فینٹم ہے، تو اس کی پی ڈی ایف ایڈوبی میں تباہ ہو جاتی ہے۔اسی وجہ سے سر بکف کے شمارے شائع کرنے میں میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔
دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔اللہ اللہ خیر صلا۔
آپ کی آمد کا شکریہ لبید بھائی۔ :) امید ہے ہندی آسان لگی ہوگی۔
 

شکیب

محفلین
شکریہ شکیب صاحب۔

یہی اوپر والا جملہ دیوناگری سکرپٹ میں بھی لکھنے کی کوشش کی ہے، ذرا دیکھیے گا درست ہے یا نہیں :)
शुकरीया शकेब साहिब
عمران بھائی نے جواب تو دے دیا ہے۔ ک میں جو آپ نے غلطی کی ہے، اسے ہی ہم نے سبق 1 میں ”حروف کے ادھورے پن“ سے تعبیر کیا تھا۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے۔
دوسری بات یہ کہ آفیشیلی تمام ڈاکیومنٹس میں، میرے نام میں شکیب کی ی کو مجہول کی بجائے معروف ہے۔ درست تلفظ تو غالبا شکے ب ہی ہے، لیکن ہم خود کو شکی ب کہتے ہیں۔ :)
ذرا نظر کرم فرما کر ہمارا فارسی سیکھنے کا شوق آپ پورا کردیجیے۔:)
 

شکیب

محفلین
اور اس مقصد میں ہاتھ سے یہ سکرپٹ لکھنا تو بالکل بھی شامل نہیں ہے، ہاں کمپیوٹر میں اگر لکھنے کی ضرورت پڑے تو کچھ شدھ بدھ ہونی چاہیے
در اصل ہاتھ کی مشق یاد رکھنے میں بہت معاون ہوتی ہے۔اور ویسے بھی تقریبا 7 سات اسباق میں یہ ٹیوٹوریل نمٹ جائے گا۔ ایک تو ہو گیا۔ اور مشق کے لیے بھی صرف 7 ہی صفحات لگیں گے۔
میری مانیں تو ہمت کر ہی لیں۔:sneaky:
 

شکیب

محفلین
اک ذرا ہندی "ورڑ مالا" کی چارٹ دے دیں جو عربی رومن اور دیوناگری رسم الخط میں لکھی ہو۔
مشورہ تو اچھا ہے، لیکن میری رائے اس سے مختلف ہے۔ ایک ایک حرف سیکھنے سےفائدہ یہ ہوگا کہ قاری ایک مرتبہ میں ”بہت سارا“ دیکھ کر گھبرائے گا نہیں۔ ظاہر ہے یہاں کوئی بھی محض اسی کام کے لیے تو آتا نہیں۔ محفل میں چلتے پھرتے لوگ یہ بھی سیکھ لیں گے، اس کے لیے میرے خیال میں یہ ہلکا پھلکا اور casualطریقہ ہی زیادہ بہتر رہے گا۔
ویسے ورن مالا کی چارٹ تو آن لائن بہت دستیاب ہے۔ اگر احباب چاہیں تو ضرور اسے ریفر کر سکتے ہیں۔ :)
 

فہد اشرف

محفلین
عمران بھائی نے جواب تو دے دیا ہے۔ ک میں جو آپ نے غلطی کی ہے، اسے ہی ہم نے سبق 1 میں ”حروف کے ادھورے پن“ سے تعبیر کیا تھا۔ امید ہے سمجھ گئے ہوں گے۔
دوسری بات یہ کہ آفیشیلی تمام ڈاکیومنٹس میں، میرے نام میں شکیب کی ی کو مجہول کی بجائے معروف ہے۔ درست تلفظ تو غالبا شکے ب ہی ہے، لیکن ہم خود کو شکی ب کہتے ہیں۔ :)
ذرا نظر کرم فرما کر ہمارا فارسی سیکھنے کا شوق آپ پورا کردیجیے۔:)
ہمیں بھی داخلہ ملے گا؟
:bashful:
 
Top