خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

فاخر رضا

محفلین
اچھے ڈاکٹر ہیں‌ آپ قبلہ، اپنے پیٹی بند بھائیوں کے رزق پر لات مار رہے ہیں، آپ کو چاہیئے تھا کہ لکھتے جہاں تھوڑی سی گڑ بڑ محسوس کریں فورا اسپیشلسٹ کے پاس جا کر فیس ادا کریں :)
وارث بھائی، میں عرض کروں کہ ڈاکٹر کا نام آجکل بیماری سے جُڑ گیا ہے، ڈاکٹر کا نام آتے ہی دماغ میں جراثیم، امراض اور اسپتال آتا ہے. بالکل اسی طرح جیسے پولیس کے ساتھ جرم اور مجرم اور تھانے کا.
مگر عرض یہ ہے کہ ڈاکٹر کا کام ہیلتھ ایجوکیشن، پریوینشن اور ارلی ڈائگنوسس ہے. اردو میں شاید ایسے ہو کہ، صحت کی معلومات لوگوں کو دینا، بیماری سے پہلے اس سے بچاؤ کی تدابیر اور مرض کو اس کے ابتدائی مرحلے پر تشخیص کرنا تاکہ پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں.
WHO کے مطابق بیماری کی تعریف یہ ہے کہ انسان کا دماغی، معاشرتی اور جسمانی طور پر صحت مند ہونا اور صرف بیماری کا نہ ہونا صحت نہیں ہے. اس تعریف کے بعد آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر کا کیا کام ہے.
اگر ڈاکٹر، مولوی، تھانے دار اور ہر پروفیشنل اپنا اصل کام سمجھ لے تو یقین جانیں کوئی بھوکا نہیں مرے گا.
آپ سے اس لئے بات کی کہ آپ کی Following کافی ہے اور آپ کے ذریعے کافی لوگوں تک یہ بات پہنچ سکتی ہے. اس بات پر میرے کوئی کاپی رائٹ نہیں ہیں.
 
اکمل زیدی

محفلین
ارے عامر بھائی آپ تو واقعی سوئی والے ڈاکٹرنکلے میں تو وہ علامہ اقبال والا ڈاکٹر سمجھا تھا کے شاید کوئی کتاب شتاب لکھ ماری ہوگی تو یا PHD کرلی ہوگی تو ساتھ میں ڈاکٹر شامل ہوگیا . . . :) بہرحال اچھی معلومات دی ہیں اور کچھ confusion تھی کے واقعی کے antibiotics کس ٹائم استعمال کریں وہ آپ نے اچھے سے کلئیر کردیا...
 
سوئی والے ڈاکٹر ۔۔ ہاہاہاہا :ROFLMAO:
 
ڈاکٹر صاحب کوئی ان بیماریوں سے بچنے اور ختم کرنے کی بھی ترکیب بتا دیتے ۔
ان بیماریوں سے بچنے کے لیے آسان سا نُسخہ ہے ۔ بار بارصابن سے ہاتھ دھوئیں ۔۔ خاص طور پہ ٹوائلٹ وغیرہ استعمال کرنے کے بعد اور کوئی بھی چیز یا کھانا کھانے اور پکانے سے پہلے ۔۔۔
پانی زیادہ پیئیں ۔۔ ڈی ہائیڈریشن نہ ہونے دیں
متاثرہ اشخاص سے ملنے جُلنے کے دوران اپنی آنکھوں اور چہرے وغیرہ کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں ۔۔ جب تک کہ آپ ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو نہ لیں
اچھی طرح نیند پوری کریں ۔۔
جوسز وغیرہ کا ستعمال زیادہ کریں
اور اگر خدا نخواستہ بیمار ہو جا ئیں تو پہلے اچھی طرح سمجھ لیں کہ یہ وائرل ہے یا بیکٹیریل(دونوں کی علامات میں نے اوپر بیان کر دی ہیں) ۔۔ وائرل ہونے کی صورت میں پریشان نہ ہوں ۔۔ ایک خاص وقت کے بعد یہ خود ہی ختم ہو جاتی ہے ۔۔ صرف بُخار کم کرنے والی دوائیاں لیں یا درد کم کرنے والی ۔۔ باقی ٹوٹکوں اور بھاپ وغیرہ سے کام چلائیں ۔
 
اینٹی بائیوٹیک کے حوالے سے جاننا ضروری ہے کہ ان کو خود اپنی مرضی سے استعمال کرنے میں رززٹنس پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے دوائیں اپنا اثر کرنا تو چھوڑتی ہی ہیں ساتھ ہی مریض کے جراثیم اور وائرسز طاقتور ہو جاتے ہیں اور جسم بار بار بیماریوں میں مبتلا ہوتا رہتا ہے۔ خصوصاً براڈ سپیکٹرم اینٹی بائیوٹیکس جو گرام پازیٹو اور نیگیٹو کے لیے عوام بہت استعمال کرتے ہیں جیسے سپروفلوکزا سین (Ciprox)، اموکزیسیلین (Augmentin)، امپیسیلین، میٹرو نائڈازول (Flagyl) اور اس طرح کی دوسری دوائیں۔
اپنے گھروں اور محلوں میں یہ آگہی ضرور پھیلانی چاہیے کہ ایک تو یہ دوائیں خود سے استعمال نہ کریں۔ اور اگر کسی کنڈیشن میں ڈاکٹر کی طرف سے لکھی گئی ہے تو درست خوراک متعین کردہ وقت پر بلا ناغہ لے کر اپنا کورس مکمل کرکے چھوڑ دیں۔
پیناڈول یا ڈسپرین کی طرح اینٹی بائیوٹیکس یا اینٹی مائکروبائیلز کو حسبِ ضرورت نہیں کھایا جاتا کہ جب نزلہ ہوا تب ایک گولی کھالی اور اس کے بعد چھوڑ دی۔ کیونکہ بعض اوقات پہلی دوسری خوراک لیکر مریض کی علامات ختم ہو جاتی ہیں جس پر وہ دوا لینا چھوڑ دیتا ہے۔ البتہ جراثیم یا وائرس آپ کے جسم میں اس ہلکے زہر کے جھٹکے کا عادی ہو جاتا ہے جسے پھر بعد میں ختم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر ایک کورس آپ کو لکھ کر دیا گیا ہے تو علالت کی علامات ختم ہونے پر کھانا نہیں چھوڑیں، بلکہ مکمل کورس کرکے پھر چھوڑیں۔ تاکہ کوئی نقصان کا خطرہ نہ رہے۔
 
آخری تدوین:
اینٹی بائیوٹیک کے حوالے سے جاننا ضروری ہے کہ ان کو خود اپنی مرضی سے استعمال کرنے میں رززٹنس پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے دوائیں اپنا اثر کرنا تو چھوڑتی ہی ہیں ساتھ ہی مریض کے جراثیم اور وائرسز طاقتور ہو جاتے ہیں۔ خصوصاً براڈ سپیکٹرم اینٹی بائیوٹیکس جو گرام پازیٹو اور نیگیٹو کے لیے عوام بہت استعمال کرتے ہیں جیسے سپروفلوکزا سین (Ciprox)، اموکزیسیلین (Augmentin)، امپیسیلین، میٹرو نائڈازول (Flagyl) اور اس طرح کی دوسری دوائیں۔
اپنے گھروں اور محلوں میں یہ آگہی ضرور پھیلانی چاہیے کہ ایک تو یہ دوائیں خود سے استعمال نہ کریں۔ اور اگر کسی کنڈیشن میں ڈاکٹر کی طرف سے لکھی گئی ہے تو درست خوراک متعین کردہ وقت پر بلا ناغہ لے کر اپنا کورس مکمل کرکے چھوڑ دیں۔
پیناڈول یا ڈسپرین کی طرح اینٹی بائیوٹیکس یا اینٹی مائکروبائیلز کو حسبِ ضرورت نہیں کھایا جاتا کہ جب نزلہ ہوا تب ایک گولی کھالی اور اس کے بعد چھوڑ دی۔ اگر ایک کورس آپ کو لکھ کر دیا گیا ہے تو علالت کی علامات ختم ہونے پر کھانا نہیں چھوڑیں، بلکہ مکمل کورس کرکے پھر چھوڑیں۔ تاکہ کوئی نقصان کا خطرہ نہ رہے۔
جی بالکل مزمل بھا ئی آپ نے بڑے زبردست نُکتے کی طرف توجہ دلائی ہے ۔۔ اینٹی بائیوٹکس کبھی بھی درمیان میں نہیں چھوڑنی چاہییں ۔۔ کم سے کم 3 دن ، 5 دن یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ۔۔
اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ ساتھ درد اور سوزش کم کرنے والی دوائیں بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق باقاعدہ لینی چاہییں ۔۔ کیونکہ ہم دیسی لوگوں کی ایک بہت بُری عادت ہے کہ ہم کوئی بھی دوائی اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتے ہیں ۔۔
جدید ریسرچ کے مطابق درد اور سوزش کم کرنے والی دوائیاں نہ صرف درد اور سوزش کم کرتی ہیں بلکہ یہ ڈیزیز مو ڈیفائر بھی ہوتی ہیں ۔۔ مطلب یہ کسی بھی بیماری کے نتیجے میں ہونے والے عمل کو سُست کر دیتی ہیں ۔
 
اینٹی بائیوٹیک کے حوالے سے جاننا ضروری ہے کہ ان کو خود اپنی مرضی سے استعمال کرنے میں رززٹنس پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے دوائیں اپنا اثر کرنا تو چھوڑتی ہی ہیں ساتھ ہی مریض کے جراثیم اور وائرسز طاقتور ہو جاتے ہیں۔
اب ہمارے گلی محلوں میں بیٹھے ہو ئے ڈاکٹر صاحبان اس چیز کا مشورہ تو کبھی بھی نہیں دیں گے کہ اگر آپ لمبے عرصے سے اینٹی با ئیوٹکس کھا رہے ہیں اور وہ اثر نہیں کر رہی تو تشخیص کے لیے ٹیسٹ وغیرہ کی طرف جائیں بلکہ انہوں نے مریضوں کو سالہا سال سے اپنے بنا ئے ہوئے نُسخوں پہ لگا یا ہوا ہے جس میں وہ سٹیرا ئیڈ بھی دیتے ہیں ۔۔ اور پھر ریزسٹنس چیک کرنے کے لیے جو ٹیسٹ ہیں وہ کافی مہنگے ہیں ۔۔ تو عام بندہ افورڈ نہیں کر سکتا ۔۔
اس لیے مریض بھی خوش اور ڈاکٹر بھی ۔ اور یہ بہرحال ایک بہت بڑا المیہ ہے ۔ اصل چیز ایجوکیٹ کرنا ہے مریض کو تاکہ وہ اپنے بُرے بھلے کا خود فیصلہ کر سکے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جی بالکل مزمل بھا ئی آپ نے بڑے زبردست نُکتے کی طرف توجہ دلائی ہے ۔۔ اینٹی بائیوٹکس کبھی بھی درمیان میں نہیں چھوڑنی چاہییں ۔۔ کم سے کم 3 دن ، 5 دن یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ۔۔
اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ ساتھ درد اور سوزش کم کرنے والی دوائیں بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق باقاعدہ لینی چاہییں ۔۔ کیونکہ ہم دیسی لوگوں کی ایک بہت بُری عادت ہے کہ ہم کوئی بھی دوائی اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتے ہیں ۔۔
جدید ریسرچ کے مطابق درد اور سوزش کم کرنے والی دوائیاں نہ صرف درد اور سوزش کم کرتی ہیں بلکہ یہ ڈیزیز مو ڈیفائر بھی ہوتی ہیں ۔۔ مطلب یہ کسی بھی بیماری کے نتیجے میں ہونے والے عمل کو سُست کر دیتی ہیں ۔
مطلب ہماری NSAID بھی بند کر رہے ہیں آپ ڈاکٹر صاحبان :)
 
محمد وارث

لائبریرین
تابش بھائی نے پہلے ہی کہا تھا کہ "ہُن بندے پھڑے جانے نیں جیہڑے آپے ای دوائیاں کھاندے رہندے نیں " :rollingonthefloor:
یہ وجہ نہیں ہے قبلہ، دراصل ہماری ڈاکٹروں سے یاد اللہ بہت رہی ہے۔ اللہ اللہ کیا دن تھے شادی سے پہلے کے، معدے میں کئی دن درد رہا تو میں اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس گیا، اس امید پر کہ میرا مسئلہ وہی حل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے پوچھا برخوردار کیسے ہو، میں نے کہا، سر ساری رات نیند نہیں آتی، پوچھا کیوں؟ میں نے کہا، جی میں تو ساری رات درد کی وجہ سے تڑپتا ہوں، گھر والے سمجھتے ہیں اس کی شادی نہیں کرتے اس لیے جاگتا ہے۔ وہی ہوا، یعنی مسئلہ حل ہو گیا، میری شادی فی الفور کر دی گئی :)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

گویا دو امراض کا ایک ہی علاج کر دیا گیا۔ محمد وارث بھائی ۔
 
فاخر رضا

محفلین
یہ وجہ نہیں ہے قبلہ، دراصل ہماری ڈاکٹروں سے یاد اللہ بہت رہی ہے۔ اللہ اللہ کیا دن تھے شادی سے پہلے کے، معدے میں کئی دن درد رہا تو میں اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس گیا، اس امید پر کہ میرا مسئلہ وہی حل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے پوچھا برخوردار کیسے ہو، میں نے کہا، سر ساری رات نیند نہیں آتی، پوچھا کیوں؟ میں نے کہا، جی میں تو ساری رات درد کی وجہ سے تڑپتا ہوں، گھر والے سمجھتے ہیں اس کی شادی نہیں کرتے اس لیے جاگتا ہے۔ وہی ہوا، یعنی مسئلہ حل ہو گیا، میری شادی فی الفور کر دی گئی :)
NSAID کی وجہ سے درد ہوتا تھا کیا. اگر ہاں تو اسے زیادہ استعمال نہ کریں. سگریٹ اور السر کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر اس بارے میں بات کرنا فضول ہے.
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
. میں فی الوقت اس کا شکار ہوا پڑا ہوں اور اس انتظار میں ہوں کہ یہ اپنا چار چھ دن کا دورہ مکمل کر کے خود ہی د ف ع ہو جائے۔ :oops:
 
جدید ریسرچ کے مطابق درد اور سوزش کم کرنے والی دوائیاں نہ صرف درد اور سوزش کم کرتی ہیں بلکہ یہ ڈیزیز مو ڈیفائر بھی ہوتی ہیں ۔۔ مطلب یہ کسی بھی بیماری کے نتیجے میں ہونے والے عمل کو سُست کر دیتی ہیں ۔
ڈاکٹر صاحب
اس ریسرچ کا لنک دے سکتے ہیں؟
غالباً آپ اینٹی ریومیٹک ڈرگز کی بات کر رہےہیں۔ کیونکہ میرے خیال میں این سیڈز یا اینٹی انفلیمیٹری دوائیں ڈزیز موڈوفائینگ ایجنٹس نہیں ہوتے۔
 
Top