میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟2.0

زہیر عبّاس

محفلین
میں نے اس فہرست پر مشتمل ایک ٹول بنایا ہے۔ اردو فکسر استعمال کر کے دیکھیں، اس میں آپ کی ایکسیل فائل میں موجود جوڑوں کے علاوہ موبائل سے ٹائپ شدہ مواد کی تصحیح کرنے والے جوڑے بھی موجود ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ اس میں ایکسٹرنل فائل سے الفاظ کی فہرست پڑھنے کی سہولت بھی شامل کر دوں۔

کیا یہ ممکن ہوسکتا ہے کہ اس ٹول کی بلٹ ان فہرست کی جگہ صرف ایکسٹرنل فائل سے ہی تبدیلی ہو۔ یعنی اس ٹول میں کوئی بلٹ ان فہرست موجود ہی نہ ہو بلکہ یہ ایکسٹرنل فائل سے ہی الفاظ اٹھائے؟
مثلاً میں اردو کے اعداد ١،٢،٣، وغیرہ کو انگریزی کے اعداد 1،2،3 سے تبدیل کروانا چاہ رہا ہوں تاہم غالباً اس کی بلٹ ان فہرست کی وجہ سے وہ تبدیل نہیں ہو پا رہے۔

اسد
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل

پاک ورڈ فائنڈر چیک کریں۔ اسمیں یہ سہولت ہے
 
arifkarim

معطل
چیک کرکے دیکھ لیا یہ تو خاصہ تیکنیکی پروگرام ہے۔ مجھے تو سمجھ میں نہیں آیا کہ کس طرح سے اس پروگرام سے اس مقصد کے لئے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
اگر خالی ریپلیسمنٹ کرنی ہے تو ماکرو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
 
زہیر عبّاس

محفلین
اگر خالی ریپلیسمنٹ کرنی ہے تو ماکرو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
جی پہلے وہی استعمال کرتا تھا ۔ لیکن اس اردو فکسر نے میرا 95 فیصد کام کردیا ہے بس چند الفاظ اور اردو اعداد درست نہیں کرپاتا ۔ اور اس کا استعمال کافی آسان اور تیز رفتار ہے ۔
 
اسد

محفلین
کیا یہ ممکن ہوسکتا ہے کہ اس ٹول کی بلٹ ان فہرست کی جگہ صرف ایکسٹرنل فائل سے ہی تبدیلی ہو۔ یعنی اس ٹول میں کوئی بلٹ ان فہرست موجود ہی نہ ہو بلکہ یہ ایکسٹرنل فائل سے ہی الفاظ اٹھائے؟
مثلاً میں اردو کے اعداد ١،٢،٣، وغیرہ کو انگریزی کے اعداد 1،2،3 سے تبدیل کروانا چاہ رہا ہوں تاہم غالباً اس کی بلٹ ان فہرست کی وجہ سے وہ تبدیل نہیں ہو پا رہے۔
ورڈ رپلیسر 16.11.11 یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ pairlst.txt میں صرف عربی اور اردو اعداد کو انگلش اعداد میں تبدیل کرنے والی لسٹ موجود ہے، باقی الفاظ آپ خود شامل کر سکتے ہیں۔

اردو فکسر کی بلٹ ان فہرست میں الفاظ کے علاوہ عربی اعداد، اردو اعداد سے تبدیل ہوتے ہیں۔ میرے پاس pairlst.txt میں اردو اعداد اور ان کے انگلش متبادل شامل کرنے سے یہ اعداد بھی تبدیل ہوتے ہیں۔

اگر ممکن ہو تو دوسرے تبدیل نہ ہونے والے الفاظ کی فہرست مہیّا کر دیں تاکہ اس ٹول میں بہتری کی جا سکے۔
 
زہیر عبّاس

محفلین

دوست

محفلین
جو سوال پوچھا تھا اس کا جواب بھول چکا تھا۔ جاوا ورژن تو موجود ہے پہلے سے۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
جی یہ تو مسئلہ ہے۔ ڈراپ باکس والے بینڈ وتھ کھانے والی فائل پر بہت جلد پابندی لگا دیتے ہیں۔
 
اسد

محفلین
لیکن غالباً یہ کام نہیں کررہا ۔
میرا ڈروپ بوکس اکاؤنٹ غیر فعال ہو گیا تھا۔ اسے فعال کروانے کے لیے میں نے تمام html فائلیں اور ایگزی فائلیں ہٹا دی تھیں۔ اب html فائلیں صرف ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔ فائل میں نے دوبارہ شامل کر دی ہے، اسے آپ ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔
محترم کیا یہ اطلاقیہ کلپ بورڈ کے لئے تلاش و تبدیل کر سکنے والا بن سکتا ہے کسی گلوبل ہاٹ کی کو دبانے پر۔اور کیا ایسا ہی اینڈرائیڈ کے لئے بھی
جیسا کہ میں نے پہلے لکھا تھا، میں ویژؤل بیسک زیادہ نہیں جانتا اور میرے لیے ٹی ایس آر بنانا بہت مشکل ہے۔ اینڈرائڈ میں استعمال نہیں کرتا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
مگر میری طرف تو براؤزر میں غلطیوں کو انڈر لائن نہیں ہوتی۔ نا ہی کروم میں اور نا ہی فائر فوکس میں۔ اس کے لیے مجھے کیا کرنا ہو گا؟
 
زہیر عبّاس

محفلین
ورڈ رپلیسر 16.11.11 یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ pairlst.txt میں صرف عربی اور اردو اعداد کو انگلش اعداد میں تبدیل کرنے والی لسٹ موجود ہے، باقی الفاظ آپ خود شامل کر سکتے ہیں۔
جب سے گوگل ڈاکس نے اردو او سی آر کا فنکشن فعال کیا ہے۔ میری کوشش ہے کہ سائنس سے متعلق کچھ اہم کتب کو او سی آر کرکے ان سے یونیکوڈ اردو متن حاصل کیا جائے۔ اس سلسلے میں میری پہلی کوشش اردو سائنس بورڈ کا شایع کردہ "اردو سائنس انسائیکلوپیڈیا " کی جلد اول کے بارے میں ہے۔
فی الوقت میرے کام کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے گوگل ڈاکس سے او سی آر کرنے کے بعد چاچو ٹائپنگ ہیلپر کی مدد سے اس کی پروف ریڈنگ کرتا ہوں اور او سی آر جو لگا تار غلطیاں کرتا ہے ان غلطیوں کو
pairlst.txt میں جمع کرتا ہوں اور اگلی مرتبہ جب کسی پیج کو او سی آر کرتا ہوں تو اس کے نتیجے کو پروف ریڈ کرنے سے پہلے ورڈ رپلیسر 16.11.11 سے درست کرتا ہوں اور پھر پروف ریڈنگ کرتا ہوں جس سے کافی وقت کی بچت ہوجاتی ہے۔
لیکن اب مسئلہ یہاں پر یہ آرہا ہے کہ جیسے جیسے الفاظ کی فہرست pairlst.txt میں بڑھ رہی ہے یہ فہرست درست کام نہیں کررہی یعنی جو الفاظ پہلے درست کردیتی تھی وہ فہرست میں اضافہ کرنے کی وجہ سے شاید درست نہیں کر پا رہی۔ اچھا ایسا بھی نہیں ہے کہ سیریل نمبر ایکس کے بعد تمام الفاظ کو درست کرنا چھوڑ دے۔ بلکہ کچھ الفاظ کو بیچ سے چھوڑ رہی ہے جبکہ کچھ کو نہیں۔
میں نے ان تمام الفاظ کو جو pairlst.txt میں شامل ہیں اور یہ درست نہیں کررہی ایک ایکسل کی شیٹ کی مدد سے الگ کیا اور ایک دوسری pairlst.txt بنائی اور پھر اس کو چلایا تو وہاں بغیر کسی رد و بدل کے الفاظ درست ہوگئے۔
کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں کیا مسئلہ ہورہا ہے کیونکہ pairlst.txt کی کئی فہرستیں بنا کر کام تو چلایا جاسکتا ہے لیکن یہ کوئی موثر طریقہ نہیں ہوگا اس سے الفاظ کے دہرائے جانے کا بھی نہیں پتا چل سکے گا اور الفاظ پر گرفت کمزور ہوجائے گی۔

[RIGHT]اسد[/RIGHT]
 
Top