میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟2.0

الف عین

لائبریرین
کیونکہ اکیلے حروف کی فہرست میں 'و' بھی شامل ہے، سپیس-و-سپیس میں سے پہلی سپیس ختم ہو جاتی ہے اور 'و' پچھلے حرف سے جڑ جاتا ہے۔ اب ' و ' کی تبدیلی نکال دی ہے۔ دوبارہ ٹیسٹ کر لیں۔

جیسے جیسے الفاظ کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا اس طرح کے مسائل سامنے آتے رہیں گے۔
یہ واقعی میری ہی غلطی تھی، ’و‘ مفرد حروف میں شامل نہیں کیا جانا تھا۔ بہت شکریہ
 

اسد

محفلین
اردو فکسر 16.4.30

آنلائن/آفلائن جاواسکرپٹ/HTML فائل
جاواسکرپٹ میں آباء و اجداد کا ریگ ایکس درست کیا ہے۔

وژؤل بیسک زپ فائل (EXE فائل مع فہرست) سائز 16 کلوبائٹ

وژؤل بیسک ورژن میں ایک اضافہ 'pairlst.txt' فائل کا ہے۔ یہ الفاظ کے جوڑوں کی فہرست ہے جو آپ خود تیار کر سکتے ہیں۔ ابھی اس میں 200 سطروں/جوڑوں کی حد ہے۔ اس میں ہر سطر میں دو سٹرنگز (الفاظ، حروف اور سپیس) کے درمیان اردو کوما ہونا چاہیے، اردو کے درمیان انگلش کوما ٹائپ کرنے کے لیے زبان تبدیل کرنی ہوتی ہے، اس میں وقت ضائع ہوتا ہے اور غلطی کا امکان ہوتا ہے۔ ابھی فائل میں صرف ایک سطر ہے:
کوڈ:
خوبسورت،خوبصورت
اگر اردو متن میں 'خوبسورت' کا لفظ موجود ہو گا تو فکسر اسے 'خوبصورت' سے تبدیل کر دے گا۔ آپ اسی طرح فائل میں نئی سطور پر مزید جوڑے شامل کر سکتے ہیں۔ پہلے غلط املاء والا لفظ یا سٹرنگ پھر اردو کوما اور پھر درست املاء والا لفظ یا سٹرنگ۔ اس سہولت کا مقصد یہ ہے کہ آپ نئے جوڑے بنا کر خود ٹیسٹ کر سکیں اور پھر یہ جوڑے یہاں شیئر کریں تاکہ انہیں پروگرام میں شامل کیا جا سکے۔

'شعر و سخن' جیسے الفاظ کی تفصیلی فہرست بن جائے تو انہیں براہِ راست ریگ ایکس سے درست کیا جا سکتا ہے، یعنی ایک ہی ریگ ایکس:
کوڈ:
شعروسخن، شعر وسخن اور شعرو سخن
کو درست کرتا ہے۔ ان کے ٹکڑے کرنا ضروری نہیں۔

جب الفاظ کی فہرست طویل ہو جائے گی تو میں انہیں مختلف پروسیجرز میں تقسیم کر دوں گا۔ موبائل والے حروف، عربی حروف، سپیس کے بغیر الفاظ/فالتو سپیس والے الفاظ، 'شعر و سخن' جیسے الفاظ وغیرہ۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ، مزید اپ ڈیٹ!! میں سوچ رہا تھا کہ دو چار ن مزید ذرا سوچا جائے کہ اور کیا کیا تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، رات کو سوتے وقت خیال آیا کہ ’ھے‘ اور ’ھیں‘ جو لوگ ٹائپ کرنے کے عادی بطور خاص شیعہ، فارسی یا ایرانی سائٹس، ان کو بھی درست کیا جا سکتا ہے۔
ویژول بیسک میں کیا اب تک کے موجود جوڑوں کو پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے؟ اور محض نئے جوڑوں کے لئے ٹیکسٹ فائل کا اہتمام ہے یا اسی فائل میں سارے جوڑے ملانا پڑیں گے؟ یہ اس لئے بھی کہہ رہا ہوں کہ موجودہ ایکسل فائل میں پہلے ہی 265 جوڑے ہو گئے ہیں، اور جس تیز رفتاری سے یہ سکرپٹ کام کرتا ہے، اس تیزی کی وجہ سے میں مزید جوڑے بھی جوڑنا چاہ رہا ہوں۔
بہت زبردست کام ہے اسد اس بار کا پروگرامر آف دا ایر کے ایوارڈ کے لیے میری طرف سے اسد نامزد!!
 

اسد

محفلین
... ویژول بیسک میں کیا اب تک کے موجود جوڑوں کو پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے؟ اور محض نئے جوڑوں کے لئے ٹیکسٹ فائل کا اہتمام ہے ...
جی ہاں، وژؤل بیسک ورژن اور جاواسکرپٹ ورژن دونوں میں اب تک کے جوڑے موجود ہیں۔ اگر نئے جوڑوں کے لیے نئی ایکسل فائل استعمال کریں تو بہتر ہو گا، موجودہ فائل مکمل ہونی چاہیے جس میں نئے پرانے تمام جوڑے ہوں اور نئے جوڑوں کے لیے ہر اپڈیٹ پر ایک نئی فائل۔
... رات کو سوتے وقت خیال آیا کہ ’ھے‘ اور ’ھیں‘ جو لوگ ٹائپ کرنے کے عادی بطور خاص شیعہ، فارسی یا ایرانی سائٹس، ان کو بھی درست کیا جا سکتا ہے۔
میرا خیال ہے کہ ان میں ریگ ایکس کے ذریعے کنڈیشنز چیک کے تبدیلی کرنی ہو گی۔ آپ وژؤل بیسک فائل میں انہیں شامل کر کے دیکھ لیں کہ کن حالات میں یہ تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔
... بہت زبردست کام ہے اسد اس بار کا پروگرامر آف دا ایر کے ایوارڈ کے لیے میری طرف سے اسد نامزد!!
بہت شکریہ، لیکن یہ بالکل ابتدائی نوعیت کا کام ہے اور کوئی بھی فائنڈ/رپلیس کر سکتا ہے، پروگرامر آف دا ایر کے لیے کسی مشکل کام کرنے والے کو نامزد کریں۔
 

اسد

محفلین
ہن سپیل کی ڈاٹ نیٹ بائنڈنگ شاید کچھ مددگار ہو سکے.
میں دیکھ چکا ہوں لیکن اس میں محنت زیادہ ہے۔ وژؤل بیسک کے لیے جو مثالیں میں نے دیکھی ہیں ان میں سیدھے سادے کاموں کے لیے بھی کافی محنت کی گئی ہے۔ جو اضافی کام میں کرنا چاہتا ہوں اس میں بہت زیادہ محنت کرنی ہو گی اور اس کے لیے وژؤل بیسک میں کوئی کوڈ سیمپل موجود نہیں۔ کوڈ سیمپل پرل میں ہے اور اس میں ہن سپیل کی EXE فائل رن کی گئی ہے، میں بھی شاید یہی کروں۔
 
نیز،
عربی کے بابِ افعال و افتعال کے تمام مصادر جن کے اخیر میں ہمزہ ہو اردو میں بغیر ہمزہ کے لکھے جاتے ہیں۔
مزید عربی کی وہ جمع جن کے آخر میں ہمزہ آتا ہے وہ بھی اردو میں بغیر ہمزہ کے لکھے جائیں گے مثلا آباء کو آبا لکھیں گے۔ البتہ اضافت کے وقت ہمزہ لکھا جائے گا۔

ان کی درستی کی جا سکتی ہے؟
 

اسد

محفلین
... عربی کے بابِ افعال و افتعال کے تمام مصادر جن کے اخیر میں ہمزہ ہو اردو میں بغیر ہمزہ کے لکھے جاتے ہیں۔ ...
عارضی طور پر آپ ان الفاظ کو وژؤل بیسک ورژن میں pairlst.txt میں شامل کر کے ٹیسٹ کر لیں۔ بعد میں یہ فہرست مجھے بھیج دیں۔
... مزید عربی کی وہ جمع جن کے آخر میں ہمزہ آتا ہے وہ بھی اردو میں بغیر ہمزہ کے لکھے جائیں گے مثلا آباء کو آبا لکھیں گے۔ البتہ اضافت کے وقت ہمزہ لکھا جائے گا۔ ...
ہمزہ اور اضافت والے الفاظ کے لیے ریگولر ایکسپریشن بنانا پڑے گا، لیکن اس سے پہلے ایسے الفاظ کی فہرست موجود ہونی چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ ان الفاظ کے لیے املا کے ایک سے زیادہ اصول موجود ہیں، اس لیے ہر ایک کو اپنی پسند کے اصول کے مطابق الفاظ جوڑوں والی فائل میں شامل کرنے ہوں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
نیز،
عربی کے بابِ افعال و افتعال کے تمام مصادر جن کے اخیر میں ہمزہ ہو اردو میں بغیر ہمزہ کے لکھے جاتے ہیں۔
مزید عربی کی وہ جمع جن کے آخر میں ہمزہ آتا ہے وہ بھی اردو میں بغیر ہمزہ کے لکھے جائیں گے مثلا آباء کو آبا لکھیں گے۔ البتہ اضافت کے وقت ہمزہ لکھا جائے گا۔

ان کی درستی کی جا سکتی ہے؟
ان اصولوں کو اکثر دینی علماء نہیں مانتے، اور اپنی کتب میں ان کو عربی قاعدے کے مطابق ہی لکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس لئے اس تصحیح کی ضرورت نہیں ہے۔ دونوں ہجوں کو درست مانا جانا چاہئے۔
 

الف عین

لائبریرین
نمونے کی ٹیکسٹ فائل میں اردو کا کوما ہی استعمال ہوا ہے، اس کو دو بارہ دیکھا ہے تو پتہ چلا کہ یہ میری غلطی تھی کہ دونوں الفاظ کی سٹرنگ کو انگریزی کوما سے جدا کرنا تھا۔ میں یہی تعجب کر رہا تھا کہ یہ لسٹ کیوں نہیں استعمال ہو رہی ہے پروف ریڈنگ میں۔ اب اسے انگریزی سے بدل کر پھر تجربہ کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
نمونے کی ٹیکسٹ فائل میں اردو کا کوما ہی استعمال ہوا ہے، اس کو دو بارہ دیکھا ہے تو پتہ چلا کہ یہ میری غلطی تھی کہ دونوں الفاظ کی سٹرنگ کو انگریزی کوما سے جدا کرنا تھا۔ میں یہی تعجب کر رہا تھا کہ یہ لسٹ کیوں نہیں استعمال ہو رہی ہے پروف ریڈنگ میں۔ اب اسے انگریزی سے بدل کر پھر تجربہ کرتا ہوں۔
نہیں، اس لسٹ کو استعمال کرنے یں ناکام رہا ہوں، اسے پھر سے دیکھیں اسد
 

اسد

محفلین
میرے پاس یہ فائل (pairlst.txt) کام کر رہی ہے۔ اس میں اردو کوما ہی بطور سیپریٹر استعمال ہو گا۔ آپ چیک کر لیں کہ آخری ورژن (اردو فکسر 16.5.5) استعمال کر رہے ہیں اور urduFixer1.exe اور pairlst.txt دونوں ایک ہی فورلڈر میں ہیں۔ اگر جوڑوں والی فائل موجود ہے تو urduFixer1.exe ورژن 16.5.5 دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اگر مسئلہ حل نہیں ہوتا تو جوڑوں والی فائل یا فہرست یہاں شیئر کر لیں۔
 

شکیب

محفلین
فقیر شکیب احمد کی دی ہوئی سر بکف جریدے کی فائل کا سکرین شاٹ ہے۔
یہ ورڈ میں حالت ہوتی ہے میری ترمیمات کے بعد بھی۔
اس کے تعلق سے مکالمے میں آپ کو بتایا تھا کہ یہ رانا بھائی کے انپیج کی پی ڈی ایف ٹو یونیکوڈ کنورٹر کا مسئلہ ہے۔ میں نے یہ مسئلہ دیگر اور خامیوں کے ساتھ انہیں رپورٹ بھی کیا تھا ذاتی پیغام میں۔

شکیب:
رپورٹ:​
میرٹھ-میں رٹھ​
حشر-پتنا​
منتری-ہپنائی​
تمھارے-مھارے​
سنسکار-سیسکار​
ہیں-میر​
نہیں-نمیر​
بیچ بیچ میں کسی بھی جگہ 'حر' لکھا آتا ہے۔​
سپیلنگ مسٹیکس بہت ہوتی ہیں، اسے حل فرمائیں۔ کیونکہ اتنی پروف ریڈنگ میں کیسے کر سکتا ہوں۔ شاید آپ نے ہر لفظ کے بعد اسپیس وغیرہ دینے کا کوئی سسٹم نہیں رکھا ہے، کیونکہ مسٹیک اسپیلنگ کی نہیں، بلکہ اسپیس کی ہوتی ہے۔ یہ دیکھیں:​

بہت دعائیں۔​
فقیر شکیب احمد​
,
‏مارچ 8, 2016

رانا:
شکیب بھائی جس مسئلے کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے اتوار کی چھٹی میں کچھ وقت نکال کر چیک کرکے آپ کو آگاہ کرتا ہوں انشاءاللہ۔​
رانا​
,
‏مارچ 8, 2016
 

شکیب

محفلین
باتوں باتوں میں دو بار رانا بھائی کو ٹیگ کر دیا ہے۔ اب انہیں توجہ دینی ہی پڑے گی۔ :D
 

الف عین

لائبریرین
اس کے تعلق سے مکالمے میں آپ کو بتایا تھا کہ یہ رانا بھائی کے انپیج کی پی ڈی ایف ٹو یونیکوڈ کنورٹر کا مسئلہ ہے۔ میں نے یہ مسئلہ دیگر اور خامیوں کے ساتھ انہیں رپورٹ بھی کیا تھا ذاتی پیغام میں۔
نہیں، میرے خیال میں یہ کمپوزنگ کا ہی مسئلہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اب غلطی سمجھ میں آ گئی ہے۔ اردو فکسر اس لسٹ کو تو استعمال کرتا ہے لیکن درست لفظ کو غلط کر دیتا ہے!!
پس تحریر، شروع کی لسٹ درست ہو رہی ہے،لیکن آکر، جاکر اور اس کے بعد کے الفاظ درست نہیں ہو رہے ہیں
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
کررہ,کر رہ
میں اردو کے بجائے انگلش کوما موجود ہے، اسے تبدیل کر دیں تو لسٹ کام کرے گی۔
 
Top