دھرنا کوریج: نومبر میں اسلام آباد کا حال

ابن توقیر

محفلین
دھرنے شریف کا براہ راست اثر ہمارے علاقے میں آنا شروع ہوچکا ہے،انٹرچینج کے آس پاس رولا بنا ہوا ہے۔بہت زیادہ آگ لگائی گئی ہے،اللہ اپنا فضل وکرم فرمائے۔
 
اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے

الکشن، ممبری، کونسل، صدارت
بنائے خوب آزادی نے پھندے

میاں نجار بھی چھیلے گئے ساتھ
نہایت تیز ہیں یورپ کے رندے

(دا گریٹ اقبال سر)
 

ابن توقیر

محفلین
کھلاڑی انٹرچینج کراس کرکے آگے نکل رہے ہیں،ان کو روکنے کے لیے آئے کیڈٹ آئے تھے یہاں ہوٹل،کافی دیر رہے چند ہمارے پاس بھی بیٹھے رہے،ماشاء اللہ بہت اچھے لڑکے تھے،مہذب اور فرینڈلی نیچر والے،خود پر گزری کچھ داستان سناتے رہے،ابھی یہاں سے نکل کر اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔دل دکھی ہے،اللہ ارضِ پاک کے حال پر رحم فرمائے۔آمین
 
کرسی ہے ، تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔
کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے ؟؟۔ ۔ ۔ ۔
(ارتضیٰ نشاط)
اس صورتِ حال میں تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ۔۔۔
سیٹ ہی ہے تمھارا جنازہ تو نہیں ہے !!
کچھ کرنا ہی ہے تو سیٹ چھوڑ کر کیوں نہیں کرتے ۔۔ :D
 
اس صورتِ حال میں تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ۔۔۔
سیٹ ہی ہے تمھارا جنازہ تو نہیں ہے !!
کچھ کرنا ہی ہے تو سیٹ چھوڑ کر کیوں نہیں کرتے ۔۔ :D
‏نہ وفا کی امید ہو گی
نہ وفا کی بات ہو گی

اب محبت جس بھی ہو گی
نوازشریف کے جانے کے بعد ہوگی
 
ویسے نیوز چینل پر دکھا رہے ہیں کھلاڑی آگے آگے بھاگ رہے ہیں اور ڈنڈا بردار پولیس پیچھے پیچھے کیا یہ حکومت زیادتی نہیں کر رہے عوام کے ساتھ
 
خان وزیراعظم کب بنے گا۔۔۔۔یہ تو صرف اللہ جانتا ہے
لیکن اس نے جلسوں اور دھرنوں میں جس طرح لڑکیوں کو نچایا ہے ۔۔۔تاریخ کی کتابوں میں ضرور لکھا جائے گا کہ پاکستان کے اسلامی معاشرے کو بے حیا کرنے کا فریضہ عمران خان نے سر انجام دیا۔۔۔۔
خان صاحب آپکے جلسے دیکھ کر لگتا ہے آپ نیا پاکستان نہیں ۔۔۔۔کنجرستان۔۔۔بنانا چاہتے ہیں ۔۔۔

طارق گجر ۔۔​
 
میری ہمدردی آج شیخ رشید کے ساتھ ہے. کوئی اس کی عیادت ہی کر لے.
میری ہمدردیاں بھی شیخ صاحب کے ساتھ ہیں،
پنجاب پولیس بھی تو زیادتی کرتی ہے
اتنا تو شعلے فلم میں بسنتی کو نہیں بھگایا تھا ڈاکو گبر سنگھ نے، جتنا شیخ رشید کو پولیس نے بھگایا تھا
 
آخری تدوین:
Top