دھرنا کوریج: نومبر میں اسلام آباد کا حال

ابن توقیر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دھرنا کوریج کا آغاز کرتے ہیں جی،2 نومبر 2016ء کو عمران خان کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ملکی سیاست میں کافی "گرما گرمی" اور "گہماگہمی" ہوچکی ہے۔ایک دوسرے پر شدید بیان بیازی کا سلسلہ بھی چل رہا ہے۔
مجھے کل جڑواں شہروں کے سفر میں کافی مسائل و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،تو دھرنے کے وقت کیا حالات ہوں گے اس کو ابھی سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
آغاز کے وقت اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ارضِ پاک پر اپنا خصوصی فضل وکرم فرمائے،ہمیں اس سب سے نوازے جو ہمارے لیے بہترین ہے،ہم سب کو انفرادی طور پر عمل کی توفیق عطا فرمائے،حق و باطل میں فرق کرنے کی تمیز دے۔دعا ہے کہ جو صحیح ہے وہ عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین
 

ابن توقیر

محفلین
زیادہ جلدی نہیں شروع کر دی یہ لڑی آپ نے ۔۔ ابھی تو پی ٹی آئی نے اپنا ڈی جے بھی فائنل نہیں کیا ہو گا ۔:D

کل اس کے اثرات سفر میں نظر آئے،ساتھ ساتھ نیوز پیپرز دھرنا دھرنا پکارنا شروع ہوچکا ہے اس لیے سوچا ہم بھی باہمی مشاورت شروع کر دیتے ہیں۔سُپرسمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
کل کی شہباز شریف کی پریس کانفرنس اور اس سے عمران کے الزامات نے دھرنے کا مزا دوبالا کر دیا ہے ۔۔۔۔۔
اداروں کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہوچکی ہے،اس صورتحال میں اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدام بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔
 

ابن توقیر

محفلین
غیرجانبداری سے یہ واضح کرنا مشکل ہوگا کہ عدالتوں سے انصاف کی امید کرتے وقت کیا عمران خان عدالتوں کے فیصلے کی پابندی کریں گے؟
کیا نواز شریف عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے اُس کے فیصلوں پر عمل پیرا ہوں گے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے پہلے ٹیمیں بنا لیتے ہیں۔

کون کس طرف ہے یہاں بیان فرما دیجے۔ :) تاکہ دھماچوکڑی مچانے میں آسانی ہو۔ :)

میں ٹیمیں دیکھ کر فیصلہ کروں گا کہ کس طرف جانا ہے۔ :)
 

ابن توقیر

محفلین
میرا خیال ہے پہلے ٹیمیں بنا لیتے ہیں۔

کون کس طرف ہے یہاں بیان فرما دیجے۔ :) تاکہ دھماچوکڑی مچانے میں آسانی ہو۔ :)

میں ٹیمیں دیکھ کر فیصلہ کروں گا کہ کس طرف جانا ہے۔ :)

فی الحال تو ٹیموں کا تعین مشکل ہے کیونکہ "دوپِتِی" پلیئرز کی حیثیت سے کھیلنا بہتر لگ رہا ہے۔دیکھئے آگے جاکر کون اپنے دلائل و عمل سے اپنی ٹیم کا حصہ بناتا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
یہ کون سی قسم ہے بھئی کھلاڑیوں کی۔

یہ ہماری لوکل کرکٹ میں رائج ہے،اگر13 بندے ہوں کھیلنے کے لیے تو 6،6 کی ٹیم بنتی ہے اور ایک حضرت دونوں طرف سے بلے بازی و فیلڈنگ کرتے ہیں۔انہیں فیلڈنگ سے چھوٹ صرف اس وقت ملتی ہے جب انہیں بلے بازی کے لیے اتارا جاتا ہے۔سُپرسمائلس
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ ہماری لوکل کرکٹ میں رائج ہے،اگر13 بندے ہوں کھیلنے کے لیے تو 6،6 کی ٹیم بنتی ہے اور ایک حضرت دونوں طرف سے بلے بازی و فیلڈنگ کرتے ہیں۔انہیں فیلڈنگ سے چھوٹ صرف اس وقت ملتی ہے جب انہیں بلے بازی کے لیے اتارا جاتا ہے۔سُپرسمائلس

ہاہاہاہا۔۔۔!

یہ خوب ہے۔

یہ کیسے طے ہوتا ہے کہ 13 کھلاڑیوں میں تیرہواں کون سا ہے؟ جمہوری نظام؟
 

محمداحمد

لائبریرین
"دوپِتِی" پلیئرز کی حیثیت سے کھیلنا بہتر لگ رہا ہے۔

یعنی دنوں ٹیموں کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا مطلب دونوں طرف کے کیچز (غلطیاں) پکڑیں گے۔ :)

یہ تو پھر اچھی بات ہے اس سے غیرجانبداری کی مثال قائم ہوگی۔ :)

ساتھ ساتھ جانبدار ہو کر دونوں طرف سے بیٹنگ کا لطف الگ۔ :) :) :)
 
Top