عورت ذات بھی عجیب گورکھ دھندا ہے

لاریب مرزا

محفلین
واہ!! کیا خوبصورت اندازِ بیان ہے.. بہت عمدہ تحریر :)

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو لوگ کسی تلاش میں ہوتے ہیں ان کی تلاش ادھوری رہ جاتی ہے، تشنگی محسوس ہوتی ہے..
اور کچھ لوگ جن کو کوئی تلاش ہی نہیں ہوتی وہ ایسے اچانک ہی سب کچھ پا لیتے ہیں :)
 
زبردست!!!
بہت ہی زبردست اور عین انسانی جذبات کی عکاسی
شکریہ
لیکن میرا خیال ہے اس جستجو کا جواب تحریر کے پہلے فقرے میں ہی ہے. مل جائے تَو نظر نہیں آتی!!! یہ صدیوں سے ہوتا چلا آیا ہے ، اسی لیے سب کچھ ادھورا ہے اور لوگوں کو اپنے ادھورے پن اور تلاش سے پیار !
جب کوئی چیز نہ مل رہی ہو تو امی کہتی ہوتی ہیں "درست جگہ دیکھا نہیں ہوگا ، وہاں دیکھو، سامنے پڑی ہوئی ملے گی."
آپ کی بات سے مجھے اسی سے ملتی جلتی ایک چھوٹی سی انگلش کہانی یاد آ گئی ہے۔ درست جگہ پر تلاش کرنا ہی سب سے اہم ہے
 
کچھ جملوں اور استعاروں کا استعمال بہت بہترین (y)
اعلی تحریر اور انداز بیان
شکریہ
عورت زاد کو بطور استعارہ استعمال کر کے آپ نے صوفیا کی شاعری کا سا انداز اپنایا ہے۔
کہا جا سکتا ہے
پہلی سطر ہی بہت سی حقیقتوں کو وا کرتی ہوئی مزید پڑھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
کسی مسلسل درد کو لفظوں میں پرونا یقیناً بہت مشکل ہوتا ہے گو آپ نے اس سے حتی الامکان انصاف کیا ہے پھر بھی تلاش جیسی تشنگی کا اک احساس رہ گیا ہے۔
تکمیلِ عرض پر بھی اِک تشنگی رہی ہے​
کہنی تھی جو بھی ہم نے ، وہ بات کب کہی ہے​
 

ہادیہ

محفلین
واہ چوہدری صاحب اتنا اچھا لکھتے ہیں۔:)(y)
مجھے سرگوشی کا استعمال نہیں آتا ورنہ پھر یہ کہنا تھا۔۔۔
ویسے کہیں اس تلاش میں ہی تو دو نہیں کی تھی:p
 
فطرت کو الفاظ میں سمونا بہت اعلیٰ پائے کی کاریگری ہے ۔۔ ۔
شکریہ
اور مرد و عورت کی باہمی کشش پہ لکھی تحریریں تو کل، آج اور آنے والے کل تک لکھی جاتی رہیں گی۔
ہم انسانوں کے پاس اس سے دلچسپ موضوع اور کوئی ہے بھی نہیں۔
 
واہ!! کیا خوبصورت اندازِ بیان ہے.. بہت عمدہ تحریر :)
خیلی ممنون
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو لوگ کسی تلاش میں ہوتے ہیں ان کی تلاش ادھوری رہ جاتی ہے، تشنگی محسوس ہوتی ہے..
اور کچھ لوگ جن کو کوئی تلاش ہی نہیں ہوتی وہ ایسے اچانک ہی سب کچھ پا لیتے ہیں :)
نصیب اپنے اپنے۔
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزل​
کوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا​
 
Top