گوگل کروم کے نئے ورژن (53) میں اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے پاس ٹیکسٹ ایڈیٹر میں محفل کا ڈیفالٹ اردو کی بورڈ کام نہیں کر رہا۔ جبکہ عنوانات میں اور نیچے ٹیگز کے کالم میں یہ کی بورڈ کام کر رہا ہے۔ کیا یہ مسئلہ صرف میرے پاس آرہا ہے یا اور لوگ بھی اس مسئلے سے دو چار ہیں؟ میں ونڈوز سیون پر کروم براؤزر استعمال کر رہا ہوں۔
 
محمداحمد

کروم کی اپڈیٹ سے ہی یہ مسئلہ چل رہا ہے۔ ہم بھی کمپیوٹر میں نصب اردو کی بورڈ چلا رہے ہیں۔
 
ربط کا شکریہ

اور معذرت بھی کہ میں اس دھاگے سے واقف نہ تھا۔ اس لیے ایک نیا دھاگا کھول بیٹھا۔
یعنی کہ معاملات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ آپ اب معذرت بھی کریں گے.
حضور مصروفیات آپ کی اور تکلفات ہم سے. :)
 
arifkarim

معطل
میرے پاس ٹیکسٹ ایڈیٹر میں محفل کا ڈیفالٹ اردو کی بورڈ کام نہیں کر رہا۔ جبکہ عنوانات میں اور نیچے ٹیگز کے کالم میں یہ کی بورڈ کام کر رہا ہے۔ کیا یہ مسئلہ صرف میرے پاس آرہا ہے یا اور لوگ بھی اس مسئلے سے دو چار ہیں؟ میں ونڈوز سیون پر کروم براؤزر استعمال کر رہا ہوں۔
جی نہیں یہ مسئلہ سب ہی کے ساتھ ہے۔ آپ ونڈوز میں اردو کیبورڈ انسٹال کر لیں۔
 
زیک

مسافر
آئی او ایس میں بھی اب کروم کی ورژن 53 ہے مگر اس میں اردو ایڈیٹر کام کرتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جی نہیں یہ مسئلہ سب ہی کے ساتھ ہے۔ آپ ونڈوز میں اردو کیبورڈ انسٹال کر لیں۔
ونڈوز میں تقریبا سب کے پاس ہی اردو کی بورڈ ہوگا، لیکن ایڈیٹر کا اپنا نشہ ہے۔ بار بار کی بورڈ تبدیل کرنے میں طبیعت خاصا بدمزا ہوتی ہے۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
جی یہ تو ہے۔ مجھے بھی شروع میں کافی تکلیف ہوئی پر اب عادت ہو گئی ہے۔
کچھ میرے جیسے لوگ ہوتے ہیں جو سارا دن ساتھ ساتھ زبان غیر بھی لکھ رہے ہوتے ہیں سو مجھے کچھ زیادہ ہی تکلیف ہوتی ہے۔ دفتر میں کروم استعمال کرتا ہوں گھر میں فائر فاکس، سوچ رہا ہوں اب دفتر میں بھی براؤزر تبدیل کر لوں :)
 
فائر فاکس میں آپ کو کرننگ والی نستعلیق بھی مل جائے گی۔
 
RAZIQ SHAD

محفلین
السلام علیکم،
ضروری اطلاع ملاحظہ فرمائیں کہ گوگل کروم کے نئے ورژن ۵۳ پر محفل فورم کا اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا ہے۔ اس وقت میں بھی یہ پوسٹ سسٹم کا اردو کی بورڈ استعمال کرکے لکھ رہا ہوں۔ کروم کے نئے ورژن میں غالبا کوئی بگ ہے یا دانستہ کچھ ایونٹس کی سپورٹ ختم کر دی ہے۔ بہرحال جب تک اس صورتحال کا حل دستیاب نہیں ہو جاتا اس وقت تک میرا مشورہ یہ ہوگا کہ کروم کو پرانے ورژن ۵۲ پر ڈاوْنگریڈ کر لیں اور اس میں آٹومیٹک اپڈیٹ آف کر دیں۔بدقسمتی سے گوگل کی سائٹ پر کروم کے پرانے ورژن دستیاب نہیں ہیں۔ انہیں نیٹ پر ہی سرچ کرنا پڑے گا۔
والسلام
گوگل کروم کی جگہ کوئی دوسرا براؤزر بھی تو استعمال کیا جا سکتا ہے اگر گوگل کروم نے یہ سہولت چھین لی ہے تو دوسرے آپشن موجود ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
کچھ میرے جیسے لوگ ہوتے ہیں جو سارا دن ساتھ ساتھ زبان غیر بھی لکھ رہے ہوتے ہیں سو مجھے کچھ زیادہ ہی تکلیف ہوتی ہے۔ دفتر میں کروم استعمال کرتا ہوں گھر میں فائر فاکس، سوچ رہا ہوں اب دفتر میں بھی براؤزر تبدیل کر لوں :)
ونڈوز سپیس دو بٹن ایک ساتھ دبائیں اور ونڈوز کی بورڈ تبدیل۔ میں تو ایک مراسلے کے دوران کئی بار کی بورڈ تبدیل کرتا ہوں بعض اوقات
 
Top