فلیش فلیش کی کتابیں، ٹیوٹوریلز اور دیگر معلومات

نبیل بھائی بہت اچھا کیا جو آپ نے یہ دھاگہ شروع کر دیا۔ آپ نے جن کتابوں کے لنکس دے ہیں وہ تو مجھے بھی نہیں معلوم تھے۔ آپ کا بے حد شکریا۔ مجھے بھی جو لنکس معلوم ہونگے وہ یہاں شامل کرتا رہونگا!۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ!
 

نبیل

تکنیکی معاون
شوبی، یہ کتابیں کافی بھاری بھرکم ہیں۔

اگر تم نے کچھ روابط شامل کرنے ہوں تو میری اوپر والی پوسٹ کو ہی ایڈٹ کرکے اس میں شامل کرتے رہو۔
 

AMERICAN

محفلین
نبیل جی آپ کا بہت بہت شکریہ جو آپ نے اتنا اچھا موضوع شروع کیا۔ یہ بہت ہی مدد گار موضوع ہے۔
 

مکی

معطل
Swiff Player خوبصورت مفت فليش پليئر

بسم اللہ الرحمن الرحيم

يہ خوبصورت اور مفت فليش پليئر ہے جو خود ہي فليش فائلوں swf کے ساتھ منسلک ہوجاتا ہے.. پھر آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ فليش فائل پر ڈبل کلک کيجيے اور درست حجم ميں فليش فائل آپ کے سامنے.. وہ بھي تمام فليش کي خصوصيات کے ساتھ..

swiffplayer8ow.gif


ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق
 
کیا یہاں ریپڈ شیئر اور میگا اپلوڈ جیسی فائل شیئرنگ سائٹوں کا لنک بھی دیا جا سکتا ہے؟ کہیں یہ بات محفل کے قوانین کے منافی تو نہیں؟

در اصل میرے پاس کم و بیش 5 جی بی ویڈیو ٹیوٹوریلس کا ذخیرہ ہے جو بہت ہی مفید ہے۔ اور تقریباً سبھی ایسے ہی ذرائع سے حاصل شدہ ہیں۔

میرے پاس

میکرو میڈیا فلیش، فلیش ایکشن اسکرپٹ، فوٹو شاپ سی ایس تھری، پی ایچ پی، اے ایس پی، مائی ایس کیو ایل، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جاوا اسکرپٹ، اجاکس، روبی، روبی آن ریلس، وژول سی پلس پلس، اور جانے کن کن موضوعات پر ویڈیو ٹیوٹوریلس دستیاب ہیں۔

جن سے سیکھنا انتہائی سہل ہے کم از کم میرے لئے۔ :)
 

بلال

محفلین
در اصل یہاں کبھی ایسے روابط دیکھے نہیں ناں اس لئے شک گزرا۔ اگر نبیل بھائی اس ضمن میں کچھ وضاحت فرما دیتے تو بہتر تھا۔ ورنہ آپ کی بات تو صاد ہے ہی۔

میں نے ایک دو بار ایسے لنک دیکھے ہیں۔۔۔ میرا نہیں خیال اس میں کوئی مسئلہ ہے یا یہ محفل قوانین کے خلاف ہے۔۔۔ اب تو شمشاد بھائی نے بھی کہہ دیا اس لئے ابن سعید بھائی آپ لنک دے دیں۔۔۔ کیونکہ شمشاد بھائی محفل کے اہم ترین منتظمین میں سے ہیں۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
کیا کوئی بھائی مجھے اردو میں فلیش سیکھنے کا آن لائین کتابوں یا ویڈیو ڈیٹا کا لنک دے سکتا ہے جس میں ابتدائ سے آخر تک تفصیل ہو۔

شکریہ
 
فخر اردو زبان میں تو ایسی websites اور online books تو شاید موجود نہیں جو فلیش سکھاتی ہوں۔ میری نظر میں تو ایک ہی اردو website ہے جو آپ کو فلیش سکھاتی ہے اور وہ اردو محفل ہے!:)
 

فخرنوید

محفلین
شعیب سعید شوبی صاحب میں نے آپ کے کچھ اسباق سے مدد لیتے ہوئے فلیش کو تقریبا 35 فی صد سیکھ لیا ہے۔میرا خیال ہے 35 فی صد اور آجائے تو موجاں ہی موجاں

آپ کی اس کاوش کا شکریہ اور آپ کو مبارکباد
 

ساجداقبال

محفلین
ریپڈشئیر اور دیگر فائل اپلوڈنگ سائٹس کے لنکس کا کوئی مسئلہ نہیں، تاہم اگر اپلوڈ کیا گیا مواد پائریسی کی مد میں آتا ہے تو محفل پر اس کا پوسٹ کرنا ممنوع ہے۔ ایسے لنکس حذف کر دئیے جاتے ہیں۔
 
کیا کوئی بھائی مجھے اردو میں فلیش سیکھنے کا آن لائین کتابوں یا ویڈیو ڈیٹا کا لنک دے سکتا ہے جس میں ابتدائ سے آخر تک تفصیل ہو۔

شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
جی ہاں یوں تو کافی ساری ویڈیو training کی ویب سائیڈ ہے جو بہت آسان انگریزی میں فلیش سیکھاتے ہے لیکن اردو میں کوئی نہیں۔ میں آج کل photoshpCafe والوں کی Flash Video Training سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔ بلکہ دوستانہ طریقے سے سیکھاتے ہے ۔ اول تا آخر ۔ ان کی یہ dvd پوری طرح سیکھ لینے والے کو کم از کم فلیش میں کبھی پروبلم نہیں ہوگا۔ میں اس dvd کا لنک آپ کو ذ پ کر دونگا۔ وہاں سے آپ یہ ساری فائلیں حاصل کرلیں اور استعمال کرے۔ اس علاوہ اور بھی بہت سی ویب سائیڈ ہے مثلاً Total Training والے بھی اچھے طریقہ سے سیکھاتے ہے اور xTrain کا طریقہ بھی اچھا ہے بلکہ سب سے اچھا ہے کیونکہ xTrain والے Physically Practice بھی ساتھ ساتھ کرتے ہوئے دیکھا رہے ہوتے ہے۔ یعنی جو movement کمپیوٹر میں ہونی ہوتی ہے اسے وہ آپ کے سامنے خود سے بھی کر کے دیکھائیں گے۔ جو ویب سائیڈ میں نے آخر میں بتائیں ہیں ان کا لنک آپ کو خود ہی تلاش کرنا ہونگا ۔ کیونکہ میں ابھی تک اِن لنکس تک نہیں پہنچ پایا۔ ٹھیک ہے جناب۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ
 
اور بہت بہتر ہونگا کہ آپ بجائے کتب سے پڑھنے یا سیکھنے کے Video Training استعمال کرے ۔ کیونکہ انگریزی کتب میں جو زبان دراصل استعمال کی ہوئی ہوتی ہے وہ terms ہمیں کچھ خاص سمجھ نہیں آتی اور بعد میں وہ چیز بھی سمجھ نہیں آتی جس میں کہ یہ term استعمال کی ہوئی ہوتی ہے ۔ اس لیے
Video Training is the BEST
والسلام
 
Top