ذہین افراد کم دوست کیوں بناتے ہیں؟

اکمل زیدی

محفلین
ہاہاہا
میں نے ساتھ جو سمائیلی دی تھی وہ ثابت کر رہی ہے نا۔۔ اب آپ مانیں یا نا مانیں سانوں کی۔
ویسے عارف صاحب نے پوچھا صرف مجھ سے یا آپ سے نہیں ہے بھئی باقی ذہین لوگوں کو بھی آنے دیں یا فورم کی ساری سیاہی ہم نے ہی ختم کرنی ہے:p
جاؤ پھر ہم نہیں کھیل رہے ... ۔۔۔:wilt:
 

اکمل زیدی

محفلین
آپ اپنی عمر کے لوگوں کے ساتھ یعنی محمد وارث بھائی کے ساتھ کھیلیں ۔ہم بچے آپ کے ساتھ کھیلتے بھی نہیں:p:laugh:
ہمارا یہاں سے قلبی سا تعلق بن گیا ہے اب ہم ہر کام دل سے کرتے ہیں یہاں ........اور دل تو بچہ ہے جی ..... ہا .........................ں ...بچہ ہے جی ....:D
 

ابن توقیر

محفلین
میرے تو اتنے زیادہ دوست ہیں کہ نہ پوچھیں۔رات کو بھی جب سیٹ اپ کلوز کرتے ہیں تو محفل شروع ہوجاتی ہے دوست احباب کی میرے پاس۔
یعنی میرا تو دن کا اکثر وقت بھی آن لائن محفل پر اور رات بھی دیر گئے تک علاقائی محفل کے سنگ گزرتا ہے۔

ویسے اس تحقیق نے تو ابھی ثابت کیا میری بے بے حضور پہلے ہی واضح کرچکی ہیں کہ میرا "یہ والا پتر" بالکل ایویں ہی سادہ سا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ اپنی عمر کے لوگوں کے ساتھ یعنی محمد وارث بھائی کے ساتھ کھیلیں ۔ہم بچے آپ کے ساتھ کھیلتے بھی نہیں:p:laugh:
میں اس زندگی میں بہت کھیل کھیل چکا، ہم عمروں سے بھی اور بڑے چھوٹوں سے بھی، سو مجھے تو معاف ہی رکھیے کہ میرا من کھیلوں سے بھر چکا، آپ لوگ اپنا مسئلہ خود ہی نپٹا لیں :)
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
میں اس زندگی میں بہت کھیل کھلا چکا، ہم عمروں سے بھی اور بڑے چھوٹوں سے بھی، سو مجھے تو معاف ہی رکھیے کہ میرا من کھیلوں سے بھر چکا، آپ لوگ اپنا مسئلہ خود ہی نپٹا لیں :)
مجھے آپ کا ہی علم ہے اگر کسی اور ممبر کا علم ہوتا وارث بھائی تو میں ان کا کہہ دیتی۔ اب اکمل زیدی صاحب جیسے انکل لوگوں کے ساتھ ہم نے تھوڑی کھیلنا:D
بھئی یہ میرا مسئلہ بھی نہیں ہے۔ یہ خالص ان کا مسئلہ تھا میں نے تو مشورہ دیا تھا بس:)
 

ہادیہ

محفلین
آپ ہی کو تو گلہ رہتا ہے کہ پر مزاح کی ریٹنگ کیوں دیتا ہوں۔ آج ریٹنگ چینج کی تو ہے اس پر بھی اعتراض ہے۔
ہاہاہا۔
بھئی میں نے اعتراض کب کیا ہے حیرانگی سے پوچھا ہے اب بندہ پوچھے بھی نا:p
اور میں آپ کی طرف سے کبھی اور ریٹنگ کی توقع کبھی کی ہی نہیں تھی:D
 

نایاب

لائبریرین
ہم تو خود کو جانتے ہیں اچھے سے
اک نمبر کے بدھو ہیں ہم ۔
ذہانت والی چڑیا تو پاس بھی نہیں پھٹکنے دیتے ۔
دوستی ہے سب سے ۔ دشمنی سے دوستی نہیں
بہت دعائیں
 

ربیع م

محفلین
ذہین افراد کم دوست کیوں بناتے ہیں؟
x40-1-326x235.png.pagespeed.ic.97n1GS_gYF.jpg

لاہور (نیوزڈیسک) کیا لوگوں سے ملنا جلنا آپ کے اندر خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے ؟ یا لوگوں سے ملنے کے بعد آپ خود کو غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں؟ ماہرین نے اس کی وجہ دریافت کرلیکیا لوگوں سے ملنا جلنا آپ کے اندر خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے ؟ یا لوگوں سے ملنے کے بعد آپ خود کو غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں؟ ماہرین نے اس کی وجہ دریافت کرلی۔ایک امریکی یونیورسٹی میں اس بات پر تحقیق کی گئی کہ آیا لوگوں سے ملنا جلنا کسی شخص کی زندگی میں خوشی اور اطمینان پیدا کرتا ہے یا ناخوشی۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق سے مندرجہ ذیل نتائج سامنے آئے ۔وہ لوگ جو گنجان آباد شہروں میں رہتے ہیں ان میں خوشی کا احساس کم پایا جاتا ہے اس کی نسبت پرسکون اور خاموش علاقوں (یا دیہاتوں) میں رہنے والے افراد زیادہ خوش اور مطمئن ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو ہم خیال افراد سے گفتگو کرتے ہیں وہ زیادہ خوش رہتے ہیں۔ جتنے زیادہ وہ ایک دوسرے سے قریب ہوتے جاتے ہیں اتنا ہی زیادہ ان کی خوشی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔تیسرا نتیجہ یہ نکلا کہ ضروری نہیں کہ ذہین افراد ان اصولوں پر پورا اتریں۔تحقیق سے پتہ چلا کہ جو لوگ جتنے زیادہ ذہین ہوتے ہیں وہ لوگوں کی صحبت میں خود کو اتنا ہی غیر مطمئن محسوس کرتے ہیں۔ درحقیقت یہ لوگ تنہائی میں رہنا پسند کرتے ہیں یا پھر ان کا حلقہ احباب نہایت محدود ہوتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر انہیں مجبوراً لوگوں سے میل جول کرنا پڑے تو یہ ناخوش رہتے ہیں۔تحقیقی ماہرین نے اس کی وجہ یوں بیان کی کہ ذہین افراد دنیا کو اپنے نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ ہر چیز کے بارے میں ان کا نظریہ اوسط ذہن رکھنے والے افراد سے مختلف ہوتا ہے ۔ وہ اپنی دنیا میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔ لوگوں سے میل جول اور ان سے گفتگو کرنا ان میں بے چینی کا باعث بنتا ہے ۔تاہم ماہرین تجویز دیتے ہیں کہ دوست بنانا اور ان سے گفتگو کرنا بعض مسائل کا حل ثابت ہوسکتا ہے ۔ جیسے ڈپریشن کے شکار افراد اگر ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے قریبی دوستوں سے گفتگو کریں اور اپنے احساسات کا اظہار کریں تو ان کی آدھی بیماری ختم ہوسکتی ہے ۔اسی طرح دوستوں سے گفتگو کرنا انسان کو جذباتی طور پر مستحکم کرتا ہے اور اس میں زندگی کے مسئلے مسائل سے نمٹنے کیلئے نئی قوت پیدا ہوتی ہے ۔
لنک

تبھی کہوں عارف کے دوست کیوں کم ہیں،کم از کم اس محفل کی حد تک
 
Top