تعارف تعارف

ابنِ رضا

محفلین
السلام و علیکم...

میرا نام ایاز رضا ہے. پیشے کے اعتبار سے مکینکل انجینئر ہوں بنیادی طور پر اسلام آباد کے قریب واقعہ ٹیکسلا سے تعلق ہے لیکن کچھ عرصہ قبل ملازمت کی وجہ سے دبئی میں سکونیت اختیار کی ہے. اردو ادب سے ذاتی لگاو کی وجہ سے اکثر اس سائٹ سے مواد کاپی کر کے فیس بک پہ پوسٹ کیا کرتا ہوں. نثر اور شاعری کا بہت شوقین ہوں اور خود بھی کچا پکا سا لکھ لیتا ہوں. جس کے لیے اصلاح کروانے کی اکثر حاجت پیش آتی ہے. در حقیقت رکنیت اختیار کرنے کی بنیادی وجہ یہی ہے. امید ہے اہل علم احباب رہنمائی فراہم کریں گے۔

شکریہ
 
آخری تدوین:
اردو محفل پر خوش آمدید۔
امید ہے کہ آپ ضرور اپنی خواہش پوری کر سکیں گے۔ یہاں اساتذہ اصلاح کے لئے ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ :)
 
Top