پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: تیسرا ون ڈے

پاکستان اور انگلینڈ آج تیسرےایک روزہ میچ میں مدمقابل ہونگے-
میزبان ملک کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے-
میچ پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے شام شروع ہوگا-
 

ربیع م

محفلین
کمنٹری کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے! !
وہی پڑھنے تو ہم جیسے کرکٹ سے دلچسپی نا رکھنے والے افراد بھی کھنچے چلے آتے ہیں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کمنٹری کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے! !
وہی پڑھنے تو ہم جیسے کرکٹ سے دلچسپی نا رکھنے والے افراد بھی کھنچے چلے آتے ہیں ۔

ان حالات میں کمنٹری کرنا بھی دل جگرے کا کام ہے۔ :)

اس لئے تھوڑے کہے کو بہت جانیے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے پاکستانی بیٹنگ تو بسا اوقات پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لئے مصیبت رہی ہے لیکن اس بار ہمارے بالرز بھی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے میچ کی صبح میچ کہہ رہی ہے میچ کی شام کا فسانہ :)

اور کہانی میں ٹوئسٹ آنے کے امکانات کافی کم ہیں۔ :) :) :)
 
Top