سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

بہت خوب !! کیا بات ہے مریم صاحبہ!! کیا اچھا کہا ہے !


واہ واہ!! کیا بات ہے !! بہت خوب!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!!
آمین!!!!
جزاک اللہ ظہیر بھائی!
آپ کی داد میرے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے, کیونکہ مجھے آپ کے اشعار بہت پسند ہیں.:)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یاد میری شمع بن کر اس کی بزمِ دل میں ہے
" ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے "
غیر کا پہلو نشیں وہ خوش ادا محفل میں ہے
کچھ کمی تو ہے جو میرے عشقِ لا حاصل میں ہے
اس لیے پھرتا ہوں میں رستے میں مانندِ غبار
جو مسافت میں مزہ ہے وہ کہاں منزل میں ہے

بہت اعلی !! بہت خوب صفی حیدر صاحب!! کیا اچھی غزل ہے ! اور کیا اچھی گرہ لگائی ہے !! بہت داد آپ کے لئے!! سلامت رہئے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محبت ہوئی جن کو المٰی
وہ سود و زیاں سے گئے ہیں

اچھا ہے !! کیا بات ہے !
ڈھلی ہے جب سے قالب میں
ہوئی ہے در بدر مٹی
بھئی کیا اچھا کہا ہے !! وا واہ واہ! سہل ممتنع ہے!!
اُس پہ ہے بارِ محبت، صورتِ کوہِ گراں
آہ! دیکھو وہ تن آساں، کس قدر مشکل میں ہے

واہ واہ ! کیا بات ہے!! بہت اچھا ہے المٰی صاحبہ!! بہت داد آپ کے لئے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آمین!!!!
جزاک اللہ ظہیر بھائی!
آپ کی داد میرے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے, کیونکہ مجھے آپ کے اشعار بہت پسند ہیں.:)
شکریہ بیٹا اللہ آپ کو دین و دنیا کی نعمتیں عطا فرمائے اور بے زوال رکھے ! آپ کی پہلی غزل بہت اچھی ہے۔ مضامین پسند آئے۔ اور اس مین اخبار والا شعر آپ نے واقعی بہت اچھی طرح کہا ہے۔ ایک دفعہ پھر بہت داد آپ کےلئے!!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سچ پوچھو تو آنکھوں میں بھی اشکوں کا تھا فقدان
اور تشنگی صحرا کی بجھانے کو چلے

کچھ اور نظر آنے لگا زخم جگر کا
کیا کہتے کہ ہم زخم چھپانے کو چلے تھے
واہ واہ فائق صاحب!! کیا اچھی غزل عنایت کی ہے!! بہت خوب !!
میں بھی ہوں فائق ذرا شعر و سخن سے آشنا
بے سبب موجودگی میری کہاں محفل میں ہے
بیشک بیشک!! کیا اچھا کہا ہے !! بہت داد !
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بک رہا ہوں ایک میٹھے بول پر
یار! خود کو سستا اور کتنا کروں؟
واہ واہ !! واہ! عباسی صاحب ، کیا خوب کہا ہے ۔ بہت اچھے!! یارو خود کو سستا اور کتنا کروں ۔ واہ!

یہ پختون اور سندھی یہ بلوچی اور پنجابی
سبھی اک تھے سبھی کی شان پاکستان ہوتا تھا
بیشک بھائی بیشک ! سچ کہا آپ نے ۔
خیالِ مرگ باعث بن گیا ہے دل کی راحت کا
دکھا کر خواب جینے کا اسے نا شاد مت کیجے
واہ ! بہت خوب!
 
شکریہ بیٹا اللہ آپ کو دین و دنیا کی نعمتیں عطا فرمائے اور بے زوال رکھے ! آپ کی پہلی غزل بہت اچھی ہے۔ مضامین پسند آئے۔ اور اس مین اخبار والا شعر آپ نے واقعی بہت اچھی طرح کہا ہے۔ ایک دفعہ پھر بہت داد آپ کےلئے!!
آمین ثم آمین!
اللہ تعالٰی آپکو دونوں جہانوں میں ہمیشہ کامیاب و کامران , خوش و خرم اور پر سکون رکھے. آمین!!!
بہت بہت جزاک اللہ بھیا !!!
 
بوجوہ آغاز میں تاخیر ہوئی. اور مشاعرہ ان شاء اللہ آگے چلے گا. کل پھر تشریف لائیے گا. جزاک اللہ :)
مطلع کرنے کا شکریہ تابش صاحب۔
میں سمجھا شاید ایک ہی بار میں مشاعرہ اختتام پذیر ہوگا۔ اب پتہ چلا کہ یہ سلسلہ کئی دنوں تک چلنے والا ہے۔ ماشاءاللہ!
 
شکار گھات لگائے تھا خود شکاری پر
وہی ہوا کہ شکاری بچا ، نہ

بہت ہی سست ہے منظر کلی سے پھول بننے کا
نہاں ہوتا ہے آخر خود، عیاں آہستہ آہستہ!

کسی کی یاد سے چونکا ہوں یا پھر واقعی یہ ہے
گھلی ہیں چائے میں کچھ تِلخیاں آہستہ آہستہ!

دم بہ دم اک جستجو، دریا بہ دریا جُو بہ جُو
ہے مزا جو اس تگ و دو میں، کہاں حاصل میں ہے!

شاخ سے گرتے ہوئے پتّے پہ دل چھوٹا نہ کر
جانے کس کس زندگی کا حل اسی مشکل میں ہے
بہت عمدہ،بہت خوب کاشف بھائی. کیا کہنے.
طرح سے بھی خوب انصاف کیا ہے.
ڈھیروں داد
 

La Alma

لائبریرین
ذرا سا بیٹھ کے پھر سوچ لے محبّت پر
یہ چند لمحے خرچ کر کے ماہ و سال بچا !
واہ ! کیا اچھا شعر ہے .

کسی کی یاد سے چونکا ہوں یا پھر واقعی یہ ہے
گھلی ہیں چائے میں کچھ تِلخیاں آہستہ آہستہ!

دم بہ دم اک جستجو، دریا بہ دریا جُو بہ جُو
ہے مزا جو اس تگ و دو میں، کہاں حاصل میں ہے!
بہت خوب . عمدہ کاوشات ہیں .
 

محمد فائق

محفلین
حوصE="ظہیراحمدظہیر, post: 1815528, member: 12618"]واہ واہ فائق صاحب!! کیا اچھی غزل عنایت کی ہے!! بہت خوب !!

بیشک بیشک!! کیا اچھا کہا ہے !! بہت داد ![/QU]
بہت بہت شکریہ سر
 

La Alma

لائبریرین
ڈھونڈتے ہو کیوں علاج غم ادھر کوئی ادھر
تیرے ہر غم کا مداوا نسخہ کامل میں ہے

تیری الفت کی نشانی ہے کلام اطہر
یوں ہوا عشق کا سامان خدا خیر کرے
بہت اچھے انداز سے آپ نے اپنا خیال قلم بند کیا . بہت عمدہ .
 
Top