پیغامات میں تصاویر شامل کریں!

اکثر استعمال ہونے والے ویڈیو ٹیگز فی الوقت کام نہیں کر رہے جیسے فیس بُک اور ڈیلی موشن۔ ابن سعید بھائی سے درخواست ہے کہ انہیں درست کر دیا جائے تاکہ اس پر ایک ٹیٹوریل بن سکے۔ شکریہ۔
فیس بک کا مسئلہ تو درست کر دیا ہے۔ در اصل ان لوگوں نے اپنے یو آر ایل کا فارمیٹ تبدیل کر دیا ہے۔ البتہ ہمیں ڈیلی موشن میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔ :) :) :)
 

ہادیہ

محفلین
بہت اچھی معلومات کا اشتراک کیا۔کافی فائدہ مند ہے خاص طور پر نئے صارفین کے لیے۔شکریہ
 

فرقان احمد

محفلین
کاش کوئی ایسا انتظام ہو جائے کہ محفل میں نئے آنے والوں کو بنیادی معلومات زیادہ تردد کے بغیر حاصل ہو جائیں۔ دیکھ لیجیے، مجھے اس خوب صورت محفل کا حصہ بنے تین برس سے زیادہ گزر گئے تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہو سکا تھا کہ تصویر اور ویڈیو کیسے اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ ظاہری بات ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کی اپنی تکنیکی مجبوریاں ہوں گی تاہم بہتر یہی معلوم ہوتا ہے کہ انتہائی بنیادی معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
 
السلام علیکم!
محفل کی ایک معزز رُکن جاسمن صاحبہ کے توجہ دلانے پر یہاں محفل فارم سے متعلق ٹیوٹوریل کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جو نئے ممبران محفل کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سلسلہ میں یہ میری پہلی لڑی ہے جہاں ہم پیغامات میں تصاویر ارسال کرنے کا طریقہ سیکھیں گے۔

  1. محفل فارم پر تصاویر ارسال کرنے سے قبل یہ سمجھ لیں کہ یہاں فائل اٹیچمنٹ کا آپشن موجود نہیں ہے۔ مطلب آپکو تصاویر ارسال کرنے سے قبل اسے کسی اور امیج ہوسٹنگ سائٹ جیسے ڈراپ باکس ، فوٹوبکٹ وغیرہ پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔ اس ٹیٹوریل میں ہم ڈراپ باکس کا استعمال کریں گے۔ اگر آپکے پاس ڈراپ باکس نہیں ہے تو اس ربط پہ جا کر اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
  2. اپنی مند پسند تصویر کو ڈراپ باکس کے پبلک فولڈر میں ڈال کر رائیٹ کلک کریں اور Copy Public Link کا آپشن اسلیکٹ کر لیں:
    b422.gif
  3. یہ مطلوبہ امیج لنک آپکے سسٹم کے کلپ بورڈ پر ڈال دے گا۔ اب محفل کھولیں اور ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جاکر اس بٹن کو دبائیں:
    b423.gif
  4. اسے دباتے ہی ایک نئی ونڈو کھلے گی جہاں آپ کو کلپ بورڈ میں شامل کردہ لنک کو پیسٹ کرنا ہے اور پھر ’داخل کریں‘ بٹن کو دبانا ہے:
    b424.gif
  5. اگر آپنے یہ تمام منزلیں درست پار کر لیں تو مطلوبہ تصویر ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ظاہر ہو جائے گی:
    Arif_Karim.jpg
محمد وارث ابن سعید لئیق احمد محمد احمد ادب دوست نبیل
پہلی واری کوئی چنگا کم کیتا اے :heehee:
 
مدیر کی آخری تدوین:
مجھے اس سایئٹ کی سمجھ نہیں آ سکی ۔ میں ایک گھنٹے سے ایک اپنا افسانہ پوسٹ کرنا چا رھا تھا لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے ھوگا۔ نئی لڑی کا کوئی آپشن مجھے نظر نہیں آ رہا۔
 

تجمل حسین

محفلین
مجھے اس سایئٹ کی سمجھ نہیں آ سکی ۔ میں ایک گھنٹے سے ایک اپنا افسانہ پوسٹ کرنا چا رھا تھا لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے ھوگا۔ نئی لڑی کا کوئی آپشن مجھے نظر نہیں آ رہا۔
یہاں جائیے
آپ کی تحریریں
اوپر بائیں کونے میں ”نئی لڑی ارسال کریں“ کا بٹن ہوگا اس پر کلک کریں اور عنوان اور اپنا افسانہ لکھ کر ارسال کردیں :)
 

فرقان احمد

محفلین
تقریباََ ایک سال قبل کا مراسلہ

کاش کوئی ایسا انتظام ہو جائے کہ محفل میں نئے آنے والوں کو بنیادی معلومات زیادہ تردد کے بغیر حاصل ہو جائیں۔ دیکھ لیجیے، مجھے اس خوب صورت محفل کا حصہ بنے تین برس سے زیادہ گزر گئے تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہو سکا تھا کہ تصویر اور ویڈیو کیسے اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ ظاہری بات ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کی اپنی تکنیکی مجبوریاں ہوں گی تاہم بہتر یہی معلوم ہوتا ہے کہ انتہائی بنیادی معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

اور اب اعتراف کہ اردو محفل کی انتظامیہ نے بھرپور کوشش کی ہے کہ محفل میں داخل ہونے والے قواعد و ضوابط سے جلد ازجلدشناسائی حاصل کر لیں تاہم، بہتری کی گنجائش تو رہتی ہے۔ لفظ ٹیوٹوریل شاید مناسب نہیں ، تاہم اس کا کوئی متبادل لفظ بھی دل کو بھایا نہیں؛ اتالیق بہتر ہے، مگر سچ پوچھیے، تو یہ بھی خاصا بھاری لفظ معلوم ہوا۔ ٹیوٹوریل سے ذہن یوں بھی اسباق وغیرہ کی طرف نکل جاتا ہے، اس لیے میری نظر میں بہتر آپشن یہی ہے کہ اردو محفل کے نوآموز اراکین کے لیے الگ سے ایک زمرہ بنا دیا جائے جس کا کوئی بہتر نام تجویز کیا جا سکتا ہے؛ مثال کے طور پر 'نوآموز اراکین کے لیے ہدایت نامہ' وغیرہ یا 'نئے اراکین پہلے اسےپڑھ لیں' اور اس زمرے میں نئے آنے والوں کے لیے ہدایات درج ہوں، مثال کے طور پر؛ اپنا تعارف کروائیے، نئی لڑی بنانے کا طریقہ، اردو محفل کے مختلف زمرہ جات کی تفصیل سے آگہی وغیرہ وغیرہ۔ خیر یہ تو ایک دھندلا سا تصور ہے؛ امید کی جا سکتی ہے کہ کوئی بہتر حل نکل آئے گا وگرنہ جو طریقہء کار رائج ہے، وہ بھی غنیمت ہے۔
 
Top