پیغامات میں تصاویر شامل کریں!

arifkarim نے 'محفل فورم ٹیوٹوریل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 5, 2015

  1. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    السلام علیکم!
    محفل کی ایک معزز رُکن جاسمن صاحبہ کے توجہ دلانے پر یہاں محفل فارم سے متعلق ٹیوٹوریل کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جو نئے ممبران محفل کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس سلسلہ میں یہ میری پہلی لڑی ہے جہاں ہم پیغامات میں تصاویر ارسال کرنے کا طریقہ سیکھیں گے۔

    1. محفل فارم پر تصاویر ارسال کرنے سے قبل یہ سمجھ لیں کہ یہاں فائل اٹیچمنٹ کا آپشن موجود نہیں ہے۔ مطلب آپکو تصاویر ارسال کرنے سے قبل اسے کسی اور امیج ہوسٹنگ سائٹ جیسے ڈراپ باکس ، فوٹوبکٹ وغیرہ پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔ اس ٹیٹوریل میں ہم ڈراپ باکس کا استعمال کریں گے۔ اگر آپکے پاس ڈراپ باکس نہیں ہے تو اس ربط پہ جا کر اسے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
    2. اپنی مند پسند تصویر کو ڈراپ باکس کے پبلک فولڈر میں ڈال کر رائیٹ کلک کریں اور Copy Public Link کا آپشن اسلیکٹ کر لیں:
      [​IMG]
    3. یہ مطلوبہ امیج لنک آپکے سسٹم کے کلپ بورڈ پر ڈال دے گا۔ اب محفل کھولیں اور ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جاکر اس بٹن کو دبائیں:
      [​IMG]
    4. اسے دباتے ہی ایک نئی ونڈو کھلے گی جہاں آپ کو کلپ بورڈ میں شامل کردہ لنک کو پیسٹ کرنا ہے اور پھر ’داخل کریں‘ بٹن کو دبانا ہے:
      [​IMG]
    5. اگر آپنے یہ تمام منزلیں درست پار کر لیں تو مطلوبہ تصویر ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ظاہر ہو جائے گی:
      [​IMG]
    محمد وارث ابن سعید لئیق احمد محمد احمد ادب دوست نبیل
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اپریل 18, 2017
    • زبردست زبردست × 13
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • معلوماتی معلوماتی × 6
  2. آوازِ دوست

    آوازِ دوست محفلین

    مراسلے:
    1,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت اعلیٰ ! آپ چھا گئے ہیں۔ پلیزیہاں ڈویلپمنٹ جاری رکھیئے گا۔ شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت اچھے۔:) لیکن اگر لڑی کا عنوان ’’نئے ممبران کے عمومی مسائل اور ان کا حل‘‘ یا اس جیسا کوئی اور کردیا جائے تو کیسا رہے گا۔ اس طرح انہیں اسی ایک ہی لڑی میں تمام مسائل کا حل مل جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت ہی خوب عارف کریم بھائی !

    عمدہ کام کیا ہے آپ نے۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ایک ہی لڑی کے بجائے اس طرح کے ٹیوٹوریلز کی لڑیوں کو ایک الگ زمرے میں ہونا چاہیے جس کا نام "محفل عمومی ٹیوٹوریلز" (یا اس سے بہتر کوئی نام ہو تو) میں ہونا چاہیے۔

    زمرے کا نام "بارہا پوچھے گئے سوالات" بھی رکھا جا سکتا ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عندلیب

    عندلیب محفلین

    مراسلے:
    15,022
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    قابل ستائش۔:)
     
    • متفق متفق × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    میں اپنی بات واپس لے کر آپ کی بات کی تائید کرتا ہوں۔ یہ زیادہ اچھی اور بہترین تجویز ہے۔ (y)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  8. aneesa zafar

    aneesa zafar محفلین

    مراسلے:
    10
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    مجھے کچھ سمجھ نھیں آیا کیوں کے میں موبائل سے آن لائن ھوتی ھوں زیادہ تر:disapointed:
     
  9. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اچھا سلسلہ ہے اسے جاری رہنا چائیے
    موبائل سے محفل میں شریک ہونے والوں کو بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اگر کوئی صاحب اس طرف بھی توجہ دیں تو نوازش۔
     
    آخری تدوین: ‏مئی 9, 2015
    • متفق متفق × 2
  10. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    زیک ابن سعید
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,145
    مشکلات کی مزید تخصیص فرمائیں گے؟ :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,459
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    مثلاً؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی میں ان شاءاللہ کل بتاتا ہوں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اچھا نام ہے لیکن نئے آنے والے بوجہ اسے سب سے پہلے نہیں پڑھیں گے۔ نام ایسا ہو کہ نئے محفلین آتے ہی اِس کی طرف متوجہ ہوں۔اور متعلقہ زُمرے میں ہمیشہ سب سے پہلے لگا رہے جیسا کہ کئی زمروں میں ہدایات وغیرہ ہمیشہ سب سے اوپر نظر آتی رہتی ہیں۔
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ نئے آنے والوں کو ایک مکالمے میں (یا پوپ اپ ڈایالاگ باکس وغیرہ) کے ذریعے خوش آمدید کہا جائے اور انہیں وہیں FAQs کا ربط فراہم کر دیا جائے۔

    پھر FAQ میں تحریری سوال جواب کے علاوہ وہ سوال بھی شامل کر دئیے جائیں جن کے باقاعدہ ٹیوٹوریلز موجود ہیں اور ان سوالات کے جواب میں متعلقہ ٹوٹوریلز کے ربط فراہم کر دیئے جائیں۔

    اگر کوئی نیا محفلین پھر بھی ان سے استفادہ نہ کر پائے تو سوال پوچھنے پر اس FAQs کا ربط فراہم کر دیا جائے۔

    ابن سعید بھائی !
    arifkarim بھائی
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    یہی خواہش تھی میری آپ نے اسے الفاظ دے دیے۔ جزاک اللہ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اگلا ٹیوٹویل کس موضوع سے متعلق بنایا جائے؟ جاسمن ، محمداحمد اور دیگر۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    متحرک تصاویر۔ ویڈیوز
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اکثر استعمال ہونے والے ویڈیو ٹیگز فی الوقت کام نہیں کر رہے جیسے فیس بُک اور ڈیلی موشن۔ ابن سعید بھائی سے درخواست ہے کہ انہیں درست کر دیا جائے تاکہ اس پر ایک ٹیٹوریل بن سکے۔ شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. bilal260

    bilal260 محفلین

    مراسلے:
    1,905
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Chatty
    اس کا عنوان یہ ہونا چاہئے۔
    ''نئے آنے والوں کی لئے کی جانے والی تبدیلیاں"
    اگر سمجھ نہ آئے تو پھر دھرنا ہوگا اور سوال کا تسلی بخش جواب دیئے جانے پر دھر نا ختم۔
    سمجھوتہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3

اس صفحے کی تشہیر