میں کس طرح پروف ریڈنگ کرتا ہوں؟2.0

الف عین

لائبریرین
دو تین بار اس وی بی اے رپلیس کو رن کرنے کی کوشش کر چکا ہوں۔ فوراً Microsoft Word has stopped working یا Word is not responding کا پیغام آ جاتا ہے۔ ابھی ابھی ایک بیس صفحات کے ڈاکیومینٹ پر بھی بیس بیس منٹ لگا چکا ہوں، آخر دو تین بار Wait for the program to respond کو کلک کر کے انتظار کرتا ہوں، آخر Close the Program ہی کر کے بند کرنا پڑتا ہے۔ نہ جانے سعد کس طرح کر لیتے ہیں۔
 

اسد

محفلین
میں نے اس فہرست پر مشتمل ایک ٹول بنایا ہے۔ اردو فکسر استعمال کر کے دیکھیں، اس میں آپ کی ایکسیل فائل میں موجود جوڑوں کے علاوہ موبائل سے ٹائپ شدہ مواد کی تصحیح کرنے والے جوڑے بھی موجود ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ اس میں ایکسٹرنل فائل سے الفاظ کی فہرست پڑھنے کی سہولت بھی شامل کر دوں۔

ایڈٹ: میں لکھنا بھول گیا تھا کہ یہ ٹول صرف ٹیکسٹ فائلوں پر کام کرتا ہے۔

ورڈ میں میکرو چلانا بہت سست رفتار کام ہے۔ وہی کام جو جاواسکرپٹ والا کنورٹر پلک جھپکتے میں مکمل کر دیتا ہے ورڈ میکرو میں دو منٹ سے زیادہ وقت لیتا ہے اور بیس پچیس سیکنڈ کے بعد not responding بھی نظر آ جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
میں ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ ا سکے لیے ورڈ فائل میں فائینڈ ریپلیس والی ایپ بنائی جائے یا سادہ ٹیکسٹ فائل میں کام کرنے والی ۔
 

دوست

محفلین
ورڈ ڈاکومنٹ میں پراسیسنگ اوکھا کام ہو جاتا ہے ذرا. ساتھ لائبریری انسٹال ہو اور اگر ورڈ کا مطلوبہ ورژن موجود نہیں تو پروگرام مسئلہ کرتا ہے.
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ اسد اب آئندہ ان پیج سے ورڈ کی بجائے نوٹ پیڈ میں ہی پیسٹ کیا کروں گا، اور متن فکسر سے فکس کر کے ورڈ میں لے جایا کروں گا۔
 

اسد

محفلین
موبائل کی بورڈز والا فُل سٹاپ اردو وقفےسے بدلنا بھی ضروری ہے۔
موبائل کی‌بورڈز دو مختلف فُل سٹاپ استعمال کر رہے تھے، دونوں کو اردو وقفے سے بدل دیا ہے۔ EXE فائل دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر لیں۔

سادہ تو موجود ہے۔ پاک ورڈ فائنڈر
پاک ورڈ فائنڈر میں فائنڈ رپلیس کیسے کیا جاتا ہے؟ اگر badurdu.txt میں اردو متن ہو اور pairlist.txt میں الفاظ کے کوما سیپیریٹڈ جوڑے ہوں تو اردو متن کیسے درست کیا جاتا ہے؟

میں انگلش ایڈٹنگ کے لیے پچھلے 12 سال سے پرل میں لکھا ہوا ایڈٹر استعمال کر رہا ہوں، لیکن اس میں گرافکل انٹرفیس کے لیے Perl/TK استعمال ہوا ہے اور اس کے باوجود کہ Perl/TK یونیکوڈ سپورٹ کرتا ہے لیکن ابھی تک دائیں سے بائیں ایڈٹنگ کی سہولت نہیں دیتا۔ پائتھون کا بھی یہی مسئلہ ہے کہ اس کے لیے دستیاب گرافکل انٹرفیس ٹول کٹس بھی دائیں سے بائیں ایڈیٹنگ سپورٹ نہیں کرتیں۔ مجبوراً یہ ٹول میں نے وژؤل بیسک میں بنایا ہے جب کہ اس سے پہلے میں نے وژؤل بیسک 5 میں ابتدائی نوعیت کا کام کیا تھا۔ میں اس ٹول میں ایڈٹنگ کی کچھ سہولیات بھی شامل کرنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی سے پرل میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ انتہائی طاقتور اور کافی آسان ہے، جبکہ کمپائلر زبانوں میں نسبتاً مشکل اور طویل ہے۔ ٹیکسٹ ایڈٹنگ سے میری مراد خودکار یا نیم خودکار ایڈٹنگ ہے جس میں صارف کو کم سے کم کام کرنا پڑے اور ایڈٹر میں ایسے سپیشلائزڈ پروسیجر موجود ہوں جو متن کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات، غلطیوں کی نشاندہی اور درستی کے لیے سہولیات فراہم کریں۔ میری کوشش ہو گی کہ میں ایسی سہولیات اس ٹول میں شامل کر سکوں۔

میں نوٹ‌پیڈ++ استعمال کرتا ہوں اور فائنڈ/رپلیس کرنے کے لیے اکثر ریگولر ایکسپریشن یا ریگ‌ایکس استعمال کرتا ہوں جس سے یہ عمل مختصر ہو جاتا ہے۔ اس ٹول میں بھی میں ریگ‌ایکس استعمال کروں گا۔ مثال کے طور پر چار سادہ فائنڈ/رپلیس عمل:

کردی=>کر دی
کردو=>کر دو
کردے=>کر دے
کردئ=>کر دئ

ایک ریگ‌ایکس فائنڈ/رپلیس عمل سے ہو جاتے ہیں:

کرد([یوےئ])=>کر د\1

اس کے علاوہ ریگ‌ایکس میں ہم مشروط تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ مثلاً ہم انگلش فُل سٹاپ '.' کو اردو وقفے '۔' سے تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن اس طرح '5.6' میں موجود ڈیسیمل پوائنٹ بھی تبدیل ہو جائے گا جو کہ غلط ہے۔ اس کے لیے ہم مشروط ریگ‌ایکس استعمال کریں گے:
کوڈ:
([^\d])\.([^\d])=>\1۔\2
اب '.' صرف اس صورت میں '۔' سے تبدیل ہو گا کہ اس سے پہلے اور بعد میں کوئی عدد نہ ہو۔
شکریہ اسد اب آئندہ ان پیج سے ورڈ کی بجائے نوٹ پیڈ میں ہی پیسٹ کیا کروں گا، اور متن فکسر سے فکس کر کے ورڈ میں لے جایا کروں گا۔
اگر کچھ اور الفاظ کے جوڑے یا اصول اور مشاہدات شیئر کرتے رہیں تو میں ان کو بھی اس ٹول میں شامل کرتا رہوں گا۔ سادہ فائنڈ/رپلیس جوڑے شامل کرنے کے لیے ٹیکسٹ فائل کی سہولت شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
سادہ فائنڈ ری پلیس جوڑوں کے کچھ مضر اثرات بی ہو سکتے ہیں جیسے انگریزی فل سٹاپ کا مسئلہ آیا۔ اس کے لیے دو حل ہو سکتے ہیں۔ کون سا جوڑا پہلے پراسیس کیا جائے اور کون سا بعد میں۔ اگر ایک ٹکڑا بڑے ٹکڑے میں شامل ہے تو بڑا ٹکڑا پہلے پراسیس کر لیا جائے تاکہ چھوٹا ٹکڑا بھی غلط ریپلیس نہ کر دے۔ اور دوسری صورت میں ریگولر ایکسپریشن کا استعمال کیا جائے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ اس لسٹ کو پروگرام میں ہی کمپائل کیا جائے۔ اور جہاں پیچیدہ عمل کاری درکار ہو، وہاں سافٹویئر میں الگ سے اپڈیٹ شامل کی جائے۔
 

اسد

محفلین
شکریہ اسد اب آئندہ ان پیج سے ورڈ کی بجائے نوٹ پیڈ میں ہی پیسٹ کیا کروں گا، اور متن فکسر سے فکس کر کے ورڈ میں لے جایا کروں گا۔
آپ ان پیج سے نوٹ پیڈ کی بجائے اردو فکسر میں براہِ راست پیسٹ (ctrl+v) کر سکتے ہیں اور درستی کے بعد وہیں سے کاپی (ctrl+a ctrl+c) کر کے ورڈ میں پیسٹ کر سکتے ہیں۔ آسانی کے لیے پیسٹ اور کاپی کے بٹن بھی شامل کر دیے ہیں۔ فائل اپڈیٹ کر دی ہے۔
سادہ فائنڈ ری پلیس جوڑوں کے کچھ مضر اثرات بی ہو سکتے ہیں جیسے انگریزی فل سٹاپ کا مسئلہ آیا۔ اس کے لیے دو حل ہو سکتے ہیں۔ کون سا جوڑا پہلے پراسیس کیا جائے اور کون سا بعد میں۔ اگر ایک ٹکڑا بڑے ٹکڑے میں شامل ہے تو بڑا ٹکڑا پہلے پراسیس کر لیا جائے تاکہ چھوٹا ٹکڑا بھی غلط ریپلیس نہ کر دے۔ اور دوسری صورت میں ریگولر ایکسپریشن کا استعمال کیا جائے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ اس لسٹ کو پروگرام میں ہی کمپائل کیا جائے۔ اور جہاں پیچیدہ عمل کاری درکار ہو، وہاں سافٹویئر میں الگ سے اپڈیٹ شامل کی جائے۔
پہلے پروگرام والی فہرست پروسیس ہو گی اور بعد میں ٹیکسٹ فائل والی اس طرح کچھ مسائل سے بچ جائیں گے۔ جوڑوں کی ٹیکسٹ فائل کی سہولت سے صارفین خود بھی الفاظ کے جوڑے بنا کر محفوظ کر سکتے ہیں جو وہ بعد میں شیئر کر سکتے ہیں۔ اس سے ٹول کی افادیت میں اضافہ ہو گا۔
جن دو الفاظ کے بیچ میں 'و' ہوتی ہے (مثلاً: شعر و شاعری) وہ اکثر سپیس کے بغیر (شعروشاعری) ٹائپ کیے جاتے ہیں، اگر ٹیکسٹ فائل کی سہولت ہو گی تو ایسی غلطیاں نسبتاً آسانی سے جمع کی جا سکیں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
تو تیار رہو اردو فکسر کو جد ہی مزید اپ ڈیٹ کرنے کے لئے۔ میں جلد ہی ایکسل میں مزید اضافے کرنے والا ہوں،
انگریزی کے سٹاپ کو وقفے میں بدلنے سے یو آر ایل کا بھی قول اسد بیڑا غرق ہو جاتا ہے۔ ایسے میں ورڈ میں ہی فائنٍ نیکسٹ کر کے کر لیتا ہوں۔
لیکن کیا نوٹ پیڈ پلس کی طرح ریگ ایکس اردو فکسر میں بھی ممکن ہے۔ اگر ہو سکے تو ’اکر‘ کو بھی ’ا۔سپیس،کر‘ میں بدلنا ہے، کہ نوکر چاکر یا انگریزوں کے نام(واکر) تبدیل نہ ہو جائیں۔
 

دوست

محفلین
ریگولر ایکسپریشن بالکل بن سکتے ہیں۔ بس ہر جوڑے کے لیے الگ سے بنانا پڑے گا۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ فہرست طویل ہوتی جائے گی۔ لیکن اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ ورڈ تصحیح کے لیے این گرامز استعمال کرتا ہے۔ لیکن اس کا اطلاق دیکھنا پڑے گا کیسے ہوتا ہے۔(این گرام دو یا زیادہ الفاظ کے مرکبات، گرامر کی غلطیاں اکثر این گرام کی وجہ سے نیلی لکیر سے زیر خط کی گئی ہوتی ہیں)۔
 

عبیر خان

محفلین
دو تین بار اس وی بی اے رپلیس کو رن کرنے کی کوشش کر چکا ہوں۔ فوراً Microsoft Word has stopped working یا Word is not responding کا پیغام آ جاتا ہے۔ ابھی ابھی ایک بیس صفحات کے ڈاکیومینٹ پر بھی بیس بیس منٹ لگا چکا ہوں، آخر دو تین بار Wait for the program to respond کو کلک کر کے انتظار کرتا ہوں، آخر Close the Program ہی کر کے بند کرنا پڑتا ہے۔ نہ جانے سعد کس طرح کر لیتے ہیں۔
آپ ایسا کریں کہ اس کے متعلق یوٹیوب پر وڈیوں دیکھیں۔
 

اسد

محفلین
...اب اردو فکسر کو بھی اپ ڈیٹ کر دیں اسد
جاواسکرپٹ استعمال کرتے ہوئے HTML فائل اپلوڈ کر دی ہے، اسے اپنے سسٹم پر محفوظ کر لیں تو آف لائن بھی کام کر سکیں گے۔ اس میں فائل پڑھنے اور محفوظ کرنے کے بٹن بھی موجود ہیں لیکن وہ درست طور پر فائرفوکس میں ہی کام کرتے ہیں۔ فکسر سکرپٹ (convert بٹن) تمام جدید براؤزرز میں کام کرتا ہے۔ بہتر ہو گا کہ فائرفوکس ہی استعمال کریں اور اس میں اردو ڈکشنری انسٹال کر لیں۔ اس طرح املاء کی غلطیاں واضح ہو جاتی ہیں، کنورٹ کا بٹن دبانے کے بعد رائٹ کِلک سے تصحیح کی جا سکتی ہے۔ فائرفوکس کے لیے اردو ڈکشنری کا ربط۔
UrduFixerJS-1.png

UrduFixerJS-2.png

... انگریزی کے سٹاپ کو وقفے میں بدلنے سے یو آر ایل کا بھی قول اسد بیڑا غرق ہو جاتا ہے۔ ...
درست کر دیا ہے، اب انگلش متن میں تبدیلی نہیں ہو گی۔
... لیکن کیا نوٹ پیڈ پلس کی طرح ریگ ایکس اردو فکسر میں بھی ممکن ہے۔
جی ہاں، ریگ ایکس وژؤل بیسک اور جاوا سکرپٹ دونوں میں ممکن ہے، اور میں نے دونوں میں استعمال بھی کیا ہے۔ جاواسکرپٹ میں تو تمام تبدیلیاں ریگ ایکس سے ہی کی ہیں۔

وژؤل بیسک میں پروگرام بنانے کا مقصد یہ تھا کہ بہتر سہولتیں شامل کر سکوں جو جاواسکرپٹ میں بہت مشکل ہیں۔ لیکن اس میں کچھ دشواری ہو رہی ہے۔ ٹیکسٹ بوکس میں سپیل چیکر شامل کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے اور اس کے لیے پروگرامنگ بھی زیادہ کرنی پڑے گی۔ اس کے لیے میں کوئی دوسرا طریقہ (ایکسٹرنل کمانڈ) دیکھوں گا۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
فیڈ بیک حاضر ہے۔
کچھ غیر ضروری تبدیلیاں، بلکہ غلطیاں بھی ہو رہی ہیں۔ حالانکہ یہ الفاظ ایکسل فائل میں شامل نہیں تھے۔ مثلاً ’تراجم و‘ بدل کر ’تراجمو‘ اور ’ایمان و یقین‘ بدل کر ’ایمانو یقین‘ ہو رہا ہے۔ یہ کیا چکر ہے؟
 

اسد

محفلین
... مثلاً ’تراجم و‘ بدل کر ’تراجمو‘ اور ’ایمان و یقین‘ بدل کر ’ایمانو یقین‘ ہو رہا ہے۔ ...
کیونکہ اکیلے حروف کی فہرست میں 'و' بھی شامل ہے، سپیس-و-سپیس میں سے پہلی سپیس ختم ہو جاتی ہے اور 'و' پچھلے حرف سے جڑ جاتا ہے۔ اب ' و ' کی تبدیلی نکال دی ہے۔ دوبارہ ٹیسٹ کر لیں۔

جیسے جیسے الفاظ کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا اس طرح کے مسائل سامنے آتے رہیں گے۔
 
Top