واہ ! لاجواب ۔۔۔۔ شاید آپ کے لئے ہی "جون ایلیا " نے کہا تھا۔
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں
میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں
عمراعظم بھیا بہت شکریہ۔
حوصلہ افزائی کے لئے بھی اور "فسادی" کا لقب عطا کرنے کے لئے بھی۔
 
آخری تدوین:
بہت خوب امد علی راجا بھائی. بہت داد قبول کیجئے.

لڑائی والے قافیے پر میرے ذہن میں بھی وہی بات آئی تھی جو ابنِ رضا بھائی نے کہی مگر آپ کی دلیل سن کر مطمئین ہوگیا ہوں.
 
متلاشی

محفلین
اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے
سبھی کی اپنی بیگم سے لڑائی ہوتی رہتی ہے

کرپشن جرم ہے میرا، یقیناََ چھوٹ جاؤں گا
ہمارے ملک میں یہ کاروائی ہوتی رہتی ہے

وہ عمرہ ہو کہ حج، سرکار کے خرچے پہ کرتے ہیں
کہ یوں دونوں جہانوں کی کمائی ہوتی رہتی ہے

کبھی مہنگائی کی زد میں کبھی بیگم کے نرغے میں
مسلسل اپنی جیبوں کی صفائی ہوتی رہتی ہے

سڑک کے نیچے کیا جانے خزانے کیا ہیں پوشیدہ
بھرائی ہوتی رہتی ہے کھدائی ہوتی رہتی ہے

کہاں اک سیلری میں کار، کوٹھی، بیویاں دو دو
خدا کا شکر اوپر کی کمائی ہوتی رہتی ہے

میں ہر بچے کی پیدائش پہ منہ میٹھا کراتا ہوں
سو ہر دسویں مہینے میں مٹھائی ہوتی رہتی ہے

استادِ محترم الف عین سے اصلاح یافتہ​
بہت خوب امجد بھائی ! ہماری دلی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں ۔۔۔
آپ کے لیے مشورہ ہے کہ آپ ایک عدد ’’انجمن تحفظِ حقوقِ شوہراں ‘‘ کھول لیں ۔۔۔ ;)
 
واہ جناب بہت خوب مزاحیہ کلام پیش کرنے پر داد قبول کیجیے

یہاں لڑائی کے قافیے پر اعتراض ہے حضور کہ لڑائی تو دو برابر کے فریقین میں ہوتی ہے یا کم از کم ایک فریق زیادہ طاقتور ہوتا ہے اور دوسرا نسبتاً کم. مگر یہاں بیگم سے لڑائی تو نہیں ہوسکتی البتہ پٹائی کا قافیہ درست جمے گا موقع محل کی مناسبت سے
:p:LOL::ROFLMAO:
تجربہ اپنا اپنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :sneaky:
 
همدردی کے ساتھ ساتھ دعا اور حوصله افزائی بھی شامل هو جائے تو لطف آجائے.
شکر هے آپ کو میری کوئی تو کاوش پسند آئی. حوصله افزائی کے لئے شکریه استاد محترم.
مزاح پڑھنا مجھے بھی اچھا لگتا ہے، نثر میں کسی حد تک فکاہیہ بھی لکھ لیتا ہوں۔ تاہم مزاحیہ شاعری کرنا شاید میرے مزاج میں شامل نہیں، کوشش کروں تو صرف طنز بچتی ہے، مزاح کہیں گم ہو جاتا ہے۔ مزاحیہ شاعری میں نے جتنی پڑھی ہے، اس سے ایک نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مزاح کے پردے میں آپ زبان کے ساتھ بھی بہ اصطلاحِ جناب الف عین "کھلواڑ" کر سکتے ہیں؛ سنجیدہ شاعری اس کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
بہت شکریہ
 
خدا کی پناہ
روزمرہ کے تلخ حقائق کو کس خوبی سے مزاح کے رنگ میں ڈھال دیا کہ اس مٹھاس میں چھپی ہوئی کڑواہٹ محسوس تک نہ ہوئی
ماشاء اللہ خوب لکھا
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نذر
شاد و آباد رہیں
 
بہت خوب امد علی راجا بھائی. بہت داد قبول کیجئے.

لڑائی والے قافیے پر میرے ذہن میں بھی وہی بات آئی تھی جو ابنِ رضا بھائی نے کہی مگر آپ کی دلیل سن کر مطمئین ہوگیا ہوں.
حوصله افزائی اور اطمینان دونوں کے لئے شکریه
 
بہت خوب امجد بھائی ! ہماری دلی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں ۔۔۔
آپ کے لیے مشورہ ہے کہ آپ ایک عدد ’’انجمن تحفظِ حقوقِ شوہراں ‘‘ کھول لیں ۔۔۔ ;)
متلاشی بھیا. میں نے مطلع کے بعد بھی کافی کچھ کهنے کی کوشش کی هے. گو که مطلع کافی ساتھیوں کی طرح آپ کے بھی کلیجے کو ٹھاه کر کے لگا لیکن مطلع سے آگے بھی میرا هی کلام هے, ایک بار پڑھنے کی زحمت تو کیجئے. آپ کو پسند آئے گا اور انشاءالله (الله کرے) آپ مطلع کو بھول جائیں گے.
 
آخری تدوین:
تو
مزاح پڑھنا مجھے بھی اچھا لگتا ہے، نثر میں کسی حد تک فکاہیہ بھی لکھ لیتا ہوں۔ تاہم مزاحیہ شاعری کرنا شاید میرے مزاج میں شامل نہیں، کوشش کروں تو صرف طنز بچتی ہے، مزاح کہیں گم ہو جاتا ہے۔ مزاحیہ شاعری میں نے جتنی پڑھی ہے، اس سے ایک نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مزاح کے پردے میں آپ زبان کے ساتھ بھی بہ اصطلاحِ جناب الف عین "کھلواڑ" کر سکتے ہیں؛ سنجیدہ شاعری اس کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
بہت شکریہ
تو هم آپ کی سنجیده شاعری سے فیض یاب اور لطف اندوز هوتے هیں اور آپ میری اور دیگر ساتھیوں کی مزاحیه شاعری کو برداشت کیجئے. اور اگر لطف اندوز هونا هو تو محترم خلیل الررحمان بھائی کو پڑھا کیجئے.
بحرحال اس پوسٹ میں آپ کی موجودگی میرے لئے عزت اور حوصله افزائی کا باعث هے.
 
خدا کی پناہ
روزمرہ کے تلخ حقائق کو کس خوبی سے مزاح کے رنگ میں ڈھال دیا کہ اس مٹھاس میں چھپی ہوئی کڑواہٹ محسوس تک نہ ہوئی
ماشاء اللہ خوب لکھا
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نذر
شاد و آباد رہیں
حوصله افزائی کے لئے شکریه شاه صاحب. کوشش کرتا هوں ک طنز اور مزاح کا ساتھ قائم رهے. استاد محترم الف عین کی سرپرستی میں اپنی شاعری کو بهتر بنانے کی کوشش میں لگا رهتا هوں. ناچیز کے حق میں دعا کیجئے گا (اور میرے حق میں بھی)
 
سڑک کے نیچے کیا جانے خزانے کیا ہیں پوشیدہ​
بھرائی ہوتی رہتی ہے کھدائی ہوتی رہتی ہے​

واہ جناب کیا کوڑی لائے ہیں کھدائی کر کے، آپ کی اجازت سے میں پیشگی میں فیس بک پر پوسٹ کر چکا ہوں :ڈ​
 
Top