میرے کہنے کا مقصد تھا کہ کرپشن دوسروں کا بھی جرم ہو گا تو کوئی چھوٹے گا اگر ایک اکیلے کا جرم ہو گا تو کبھی نہیں چھوٹ سکتا۔
آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔
باقی لوگ کرپٹ ہوں گے تو جرم کرنے والا چھوٹے گا۔ اگر آپ غور فرمائیں تو دوسرے مصرعے میں اس بات کی بھرپور وضاحت ہو رہی ہے۔
فرخ بھیا میرا ماننا ہے کہ ہر شعر میں ایک پوائنٹ ہوتا ہے، پہلا مصرعہ اس کے لئے گرائونڈ بناتا ہے اور دوسرے مصرعے میں وہ پوائنٹ بیان کیا جاتا ہے۔ اس شعر میں پوائنٹ یہ ہے کہ یہاں سب (اکثر) لوگ کرپٹ ہیں اس لئے مجھے اپنے کرپٹ ہونے کی وجہ سے کوئی خوف یا ڈر نہیں ہے۔ آپ کے مشورے اور میری پریکٹس میں صرف اتنا سا ہی فرق ہے کہ آپ کے مشورے کے مطابق "پوائنٹ" پہلے مصرعے میں آ رہا ہے جبکہ میری پریکٹس اس سے مختلف ہے۔ ورنہ آپ کا عطا کیا ہوا مصرعہ ہر طرح سے مکمل، جامع اور خوبصورت مصرعہ ہے جسے قبول کرنا میرے لئے عزت کی بات ہوتی۔
اللہ کرے کہ میں اپنی بات کی وضاحت کرنے میں کامیاب ہوا ہوں۔
امید ہے کہ آپ کی طرف سے میری رہنمائی ہوتی رہے گی، آپ کے مشورے مجھے مختلف انداز سے سوچنے پر مجبور کرتے ہیں اور سوچ کے پنچھی کی پرواز کافی اونچی ہو جاتی ہے :) اس کرم نوازی کا سلسلہ جاری رکھیئے گا، یہ میری گزارش ہے آپ سے۔
 
Top