بہادر شاہ ظفر ::::: جانِ عالم ہو، کوئی کیونکر جُدا رکھّے تمھیں :::::Bahadur Shah Zafar

طارق شاہ

محفلین

غزل

بہادر شاہ ظفؔر

جانِ عالم ہو، کوئی کیونکر جُدا رکھّے تمھیں
زندگی ہے اے بُتو تم سے، خُدا رکھّے تمھیں

خود نُما ہو تم، کوئی پردے میں کیا رکھّے تمھیں
وہ رکھے درپردہ ، جو دِل میں چُھپا رکھے تمھیں

حضرتِ دِل! کیا کروں میں خُو ہے اُلٹی آپ کی !
تم اُسی سے رہتے ہو خوش، جو خفا رکھّے تمھیں

تم تو ہو عیّار، لیکن وہ بڑا عیّار ہے
اِس بگڑنے پر جو یار اپنا بنا رکھّے تمھیں

اُس کے حُسنِ حیرت افزا کو جو دیکھو، اے ظفر !
عمر بھر آئینہ ساں وہ چشم وا رکھّے تمھیں

بہادر شاہ ظفرؔ
 
یوسف سلطان

محفلین
خود نُما ہو تم، کوئی پردے میں کیا رکھّے تمھیں
وہ رکھے درپردہ ، جو دِل میں چُھپا رکھے تمھیں

حضرتِ دِل! کیا کروں میں خُو ہے اُلٹی آپ کی !
تم اُسی سے رہتے ہو خوش، جو خفا رکھّے تمھیں

تم تو ہو عیّار، لیکن وہ بڑا عیّار ہے
اِس بگڑنے پر جو یار اپنا بنا رکھّے تمھیں
بہت خوب!
 
صائمہ شاہ

محفلین
واہ

Top