بہادر شاہ ظفر ::::: جانِ عالم ہو، کوئی کیونکر جُدا رکھّے تمھیں :::::Bahadur Shah Zafar

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 17, 2016

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,643
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    [​IMG]
    غزل

    بہادر شاہ ظفؔر

    جانِ عالم ہو، کوئی کیونکر جُدا رکھّے تمھیں
    زندگی ہے اے بُتو تم سے، خُدا رکھّے تمھیں

    خود نُما ہو تم، کوئی پردے میں کیا رکھّے تمھیں
    وہ رکھے درپردہ ، جو دِل میں چُھپا رکھے تمھیں

    حضرتِ دِل! کیا کروں میں خُو ہے اُلٹی آپ کی !
    تم اُسی سے رہتے ہو خوش، جو خفا رکھّے تمھیں

    تم تو ہو عیّار، لیکن وہ بڑا عیّار ہے
    اِس بگڑنے پر جو یار اپنا بنا رکھّے تمھیں

    اُس کے حُسنِ حیرت افزا کو جو دیکھو، اے ظفر !
    عمر بھر آئینہ ساں وہ چشم وا رکھّے تمھیں

    بہادر شاہ ظفرؔ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    واہ

    حضرتِ دِل! کیا کروں میں خُو ہے اُلٹی آپ کی !
    تم اُسی سے رہتے ہو خوش، جو خفا رکھّے تمھیں

    تم تو ہو عیّار، لیکن وہ بڑا عیّار ہے
    اِس بگڑنے پر جو یار اپنا بنا رکھّے تمھیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر