آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

یاز

محفلین
میں تو پی ڈی ایف فائل کی شکل میں فون میں ڈاؤنلوڈ کر لیتی ہوں اور پڑھتی رہتی ہوں

اپنا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ انگریزی ناولز کے سلسلے میں پی ڈی ایف سے بھی بہتر فارمیٹ "ای پَب" ہے جس پہ صفحات پلیٹ فارم کی مناسبت سے خود ہی ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔
 
سیرت رسول صل الله علیہ وسلم کی مختلف کتب کے علاوہ ...


١. اسلام اور مستشرقین .
مصنف : سید صباح الدین عبدالرحمن مرحوم
ناشر : دارالمصنفین شبلی اکیڈمی ہند

(http://forum.mohaddis.com/threads/اسلام-اور-مستشرقین.22196/)

٢. اردو میں مزاح نگاری کا سیاسی اور سماجی پس منظر
مصنف : ڈاکٹر رؤف پاریکھ
انجمن ترقی اردو پاکستان

(https://rekhta.org/ebooks/urdu-nasr...amaji-pas-e-manzar-rauf-parekh-ebooks?lang=Ur)

٣. ملحد کا اوور کوٹ
مصنف : برٹولٹ بریخت
مترجم : ڈاکٹر مبارک علی
فکشن ہاؤس

(http://www.drmubarakali.com/Books/Mulhit ka aver Court.PDF)
 

محمد وارث

لائبریرین
کرپال سنگھ ڈھلوں کی کتاب: Identity and Survival: Sikh Militancy in India 1978-1993
مصنف کئی دہائیوں تک انڈین پولیس کے رکن رہے۔ آپریشن بلیو سٹار، جس میں انڈین آرمی نے سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹمپل میں آپریشن کیا تھا کے فوری بعد مصنف کو پنجاب پولیس کا ڈائیرکٹر جنرل بنایا گیا تھا (پاکستان میں یہ عہدہ انسپکٹر جنرل یا آئی جی کہلاتا ہے)۔ اندرا گاندھی کے قتل کے وقت بھی یہ اسی عہدے پر تھے۔

مصنف نے بہت تفصیل سے سکھوں کی اس تحریک کا جائزہ لیا ہے۔ سکھوں کی مختصر تاریخ بھی اس میں آ گئی ہے اور برٹش انڈیا کی تقسیم سے پہلے سے شروع کر کے، پہلے متحدہ پنجاب کی تقسیم اور پھر بھارتی پنجاب کی تقسیم در تقسیم پر بھی بحث کی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ ترین عہدے پر ہونے کی وجہ سے خالصتان کی تحریک کے عوامل پر بحث کے ساتھ ساتھ بہت سے حقائق پر سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔ اس ساری تحریک میں گیانی ذیل سنگھ کا متنازعہ کردار اور سیاسی پالسیاں بھی زیر بحث آئی ہیں، خاص طور بھنڈرانوالہ کی سرپرستی۔ ذیل سنگھ، اندرا گاندھی کے قتل کے وقت انڈیا کے صدر تھے لیکن اس سے پہلے وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور اندرا گاندھی کی حکومت میں وزیرِ داخلہ بھی رہ چکے تھے۔

المختصر، ایک لاجواب کتاب۔
1077051.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
داؤد اور میں باری باری "اعتبار ساجد " کی "واہ بھئی وا" پڑھ رہے ہیں۔ طنزو مزاح پہ مبنی مضامین مضامین ہیں۔مزے مزے کے۔
"جند وڈا حسبِ عادت بگڑ گیا۔۔۔۔۔بولا۔۔۔۔۔پروفیسر بی کے بٹالہ،میرے دوست،عظیم دانشور۔۔۔۔۔۔۔یاد رکھو قومیں اِملا،گرامر اور تلفظ کے چکر میں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں۔۔۔۔۔"
میرے زیرِ مطالعہ"الماس ایم اے" کی "حجاج بن یوسف" بھی ہے۔ اور اِس ماہ کا جاسوسی ڈائجسٹ بھی۔
 
ترک کے نامور مصنفہ الف شفق صاحبہ کا "باسٹرڈآف استنبول" اور ہرمن ہیس صاحب کا "سدھارتھ " کا مطالعہ کیا حالیہ دنوں میں۔
دونوں مختلف طرز کے ناول ہیں لیکن دونوں ہی کافی جاندار اور شاندار کتب ہیں۔
 
محترمہ الف شفق صاحبہ کی کتاب "باسٹرڈ آف استبول" سے ایک اقتباس!
لوگوں کی بھاری اکثریت سوچنے سے قاصر ہے-اور جو سوچتے ہیں وہ اس بھیڑ کا حصہ نہیں بنتے-اپنے رستے کا انتخاب کرو-
اگر آپ انتخاب نہیں کرسکتے تو محض زندہ رہیئے- یا ایک کھمبی رہو یا پھر پودا بنو-اوراگر آپ جواب میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، تو سوال پوچھنے سے احتزاز کیجئے-

 
داؤد اور میں باری باری "اعتبار ساجد " کی "واہ بھئی وا" پڑھ رہے ہیں۔ طنزو مزاح پہ مبنی مضامین مضامین ہیں۔مزے مزے کے۔
"جند وڈا حسبِ عادت بگڑ گیا۔۔۔۔۔بولا۔۔۔۔۔پروفیسر بی کے بٹالہ،میرے دوست،عظیم دانشور۔۔۔۔۔۔۔یاد رکھو قومیں اِملا،گرامر اور تلفظ کے چکر میں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں۔۔۔۔۔"
میرے زیرِ مطالعہ"الماس ایم اے" کی "حجاج بن یوسف" بھی ہے۔ اور اِس ماہ کا جاسوسی ڈائجسٹ بھی۔
اول الذکر کتاب اگر نیٹ پر موجود ہے تو اس کا لنک مل سکتا ہے ؟؟؟
 

ساقی۔

محفلین
آج کل رئیس امروہوی صاحب کی "توجہات " کا مطالعہ ہو رہا ہے ۔ یہ کتاب ، شمع بینی، نقطہ بینی، ماہ بینی،کرسٹل بینی،آفتاب بینی، مراقبہ، تنفسی مشقوں اور ان کے اثرات پر بحث کرتی ہے ۔
 

یاز

محفلین
بالآخر "ایج آف ایٹرنٹی" اختتام پذیر ہو ہی گئی۔ یہ سنچری ٹرائلوجی کا آخری حصہ تھی۔ چھ ماہ سے اوپر لگ گئے تینوںضخیم حصوں کو پڑھنے میں۔
51nfuHTsu9L._SX333_BO1,204,203,200_.jpg

اب انشاءاللہ الف شفق جی کے ناول "فورٹی رولز آف لو" کو شروع کرنا ہے۔
 
واہ آپکی کین فولیٹ سیریز بھی ختم ہو گئی- کبھی تو میں بھی شروع کروں گا-پھر شائد ختم ہونے کو بھی آجائے- اور الف شفق صاحبہ کی باسٹرڈ آف استنبول میرے خیال میں زیادہ بہتر کتاب ہے-
اس ناول کے لئے یہی کہونگا کہ چچا تارڑ صاب اسکی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں-
بالآخر "ایج آف ایٹرنٹی" اختتام پذیر ہو ہی گئی۔ یہ سنچری ٹرائلوجی کا آخری حصہ تھی۔ چھ ماہ سے اوپر لگ گئے تینوںضخیم حصوں کو پڑھنے میں۔
51nfuHTsu9L._SX333_BO1,204,203,200_.jpg

اب انشاءاللہ الف شفق جی کے ناول "فورٹی رولز آف لو" کو شروع کرنا ہے۔
 
Top