آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

یاز

محفلین
واہ آپکی کین فولیٹ سیریز بھی ختم ہو گئی- کبھی تو میں بھی شروع کروں گا-پھر شائد ختم ہونے کو بھی آجائے- اور الف شفق صاحبہ کی باسٹرڈ آف استنبول میرے خیال میں زیادہ بہتر کتاب ہے-
اس ناول کے لئے یہی کہونگا کہ چچا تارڑ صاب اسکی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں-

پڑھا تو میں نے بھی یہی ہے کہ باسٹرڈ آف استنبول بحیثیتِ ناول بدرجہا بہتر ہے۔ لیکن فورٹی رولز آف لو کو ترجیح دینے میں یہ غرض پیشِ نظر ہے کہ اس کی وساطت سے مولانا رومی سے متعلق کچھ جاننے (اور شاید سمجھنے) کو ملے گا۔
ویسے کیا یہ دونوں ناولز کسی بھی طرح سے ایک دوسرے کے سیکوئیل وغیرہ ہیں یا مکمل الگ الگ ہیں؟
 
یاز

محفلین
اسٹیفن ہاکنگ صاب کی
‏"اے بریف ہسٹری آف ٹائم" شروع کرنے والا ہوں-
اگر کوئی راہنمائی کرے تو بندہ مشکور و صدر ہوگا-
میں نے اس کا اردو ترجمہ پڑھنا شروع کیا تھا، لیکن دماغ کا ایسا دہی ہوا کہ چھوڑتے ہی بنی۔
لیکن چونکہ ہر انسان کی اپنی پسند ناپسند اور ذوق ہوتا ہے تو میرا اس کو نہ پڑھ پانا کوئی پیمانہ نہیں ہے باقی سب کے لئے۔ لہٰذا آپ ضرور پڑھیں اس کو۔ یقیناََ ہاکنگ صاحب نے کافی محنت سے لکھی ہو گی۔
 
نہیں یاز بھائی دونوں بلکل الگ قسم کے ناول ہیں-
ایک روایتی مشرقی طرز کا تصوف زدہ ناول(فورٹی رولز آف لو) جبکہ دوسرا مغرب کی کاٹ لئے نئے سوال بنتا،روشن خیالی کی روش پر چلتا-(باسٹرڈ آف استنبول) ترکی کیطرح مشرق و مغرب کا حسین امتزاج-
جیسے مشرق و مغرب دونوں ایک دوسرے میں ضم نہیں ہو سکتے-لیکن ترک اس کوشش میں جتے ہوئے کچھ ایسا ہی الف شفق صاحبہ دونوں کتابوں میں کرتی نظر آتی ہیں-
 
شہناز

محفلین
میں اس وقت شہاب نامہ قدرت اللہ شہاب کا جو کہ ایک انتہائی معلوماتی اور دلچسپ انداز میں داستان آپ بیتی کے انداز میں لکھی گئی ہے
 
پینگھ از موہن سنگھ
پنجابی میں کسی کتاب کا ترجمہ پہلی مرتبہ پڑھا ہے۔بہت لطف آیا موہن سنگھ نے کمال کا ترجمہ کیا ہے۔
یہ دوسری جنگ عظیم کے دوران روسی مصنفہ "وانڈا واسالوسکا"کی کتاب "رین بو" کا پنجابی ترجمہ ہے۔
کتاب کی کہانی ایک گاؤں میں نازی فوج کے قبضے اور پھر ان سے سرخوں کے واپس قبضے کی ہے۔
کہانی میں مصنفہ نے تصویر کا ایک رخ پیش کیا ہے۔ نازیوں کو بطور تاتاری جبکہ سرخوں کو کافی مظلوم پیش کیا ہے۔لیکن پھر بھی اس کہانی میں جنگ کے نقشہ کوب کھینچا گیا ہے۔
کتاب کو پڑھ کر پتہ چلتا ہے کہ جنگ سے کن حالات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام عوام کو کن مشکلا ت سے گزرنا پڑتا ہے۔
جو لوگ جنگ کے خواہاں ہیں انکو اس کتاب کا مطالعہ لازمی کرنا چاہئیے۔
 
میں نے بھی شروع تو کر دی ہے۔ دیکھیں کب ختم ہوتی ہے۔ انشاءاللہ اس کے اختتام کے ساتھ ہی باسٹرڈ آف استنبول بھی شروع کرنی ہے۔
یاز بھائی بندہ آپکی صحبت سے استفادہ حاصل کرنے کا امید وار ہے سانوں تے تسی فیض دتا نہیں ایندے تے ای کجھ کرم کر دیو۔
 
طالب سحر

محفلین
میں نے اس کا اردو ترجمہ پڑھنا شروع کیا تھا، لیکن دماغ کا ایسا دہی ہوا کہ چھوڑتے ہی بنی۔
لیکن چونکہ ہر انسان کی اپنی پسند ناپسند اور ذوق ہوتا ہے تو میرا اس کو نہ پڑھ پانا کوئی پیمانہ نہیں ہے باقی سب کے لئے۔ لہٰذا آپ ضرور پڑھیں اس کو۔ یقیناََ ہاکنگ صاحب نے کافی محنت سے لکھی ہو گی۔

میں نے سنا ھے کہ ہاکنگ کی اس کتاب کے اردو میں دو (یا تین) ترجمے چھپے ہیں- ایک تو غالباً ناظر محمود کا کیا ہوا ہے- آپ نے کون سا ترجمہ پڑھا تھا؟
 
یاز

محفلین
میں نے سنا ھے کہ ہاکنگ کی اس کتاب کے اردو میں دو (یا تین) ترجمے چھپے ہیں- ایک تو غالباً ناظر محمود کا کیا ہوا ہے- آپ نے کون سا ترجمہ پڑھا تھا؟
میں نے ناظر محمود صاحب والا پڑھنا شروع کیا تھا، جو "وقت کا سفر" کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔
 
یاز

محفلین
چونکہ آجکل الف شفق صاحبہ کاذکر ہو رہا آیت کی طرح
تو انکا یہ آرٹیکل پڑھا ہے عبادت کی طرح
http://tribune.com.pk/story/1064568/elif-shafak-writes-for-rights/

اس کو بھی انشاءاللہ پڑھ لیں گے۔ ابھی تو فورٹی رولز آف لو کے سحر میں گرفتار ہوں۔ دو راتوں سے تقریباََ تمام رات جاگ جاگ کر آدھی کتاب تو پڑھ ہی لی ہے۔ باقی نصف بھی انشاءاللہ جلد ہی مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔
 
اس ناول میں الف شفق صاحبہ نے کچھ ایسا ہی جادوئی کام کیا ہے۔ میں نے سافٹ فارم میں پڑھی تھی۔اور شومئی قسمت کہ ایک رات جب میں پڑھتے پڑھتے سو گیا تو صبح موبائل کی سکرین ٹوٹی ہوئی تھی۔وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی البتہ پھر اسکو ٹھیک کروانے میں ڈیڑھ دن لگ گیا چونکہ بندہ اتنا صابر نہیں کہ دو دن انتظار کرتا لہذا کسی سے مانگ کر موبائل کتاب مکمل کی۔سافٹ فارم میں بھی کل ملا کر ساڑھے تین دن+راتوں میں کتاب ختم کی کچھ ایسا سحر طاری ہوا تھا۔
 
میں بھی سوفٹ کاپی ہی پڑھ رہا ہوں۔ ہارڈ کاپی میں کتاب پڑھے ہوئے تو سالوں بیت گئے اب۔
 
یاز

محفلین
الحمدللہ! فورٹی رولز آف لو از ایلف شفق اختتام کو پہنچی۔ اور ساتھ ہی باسٹرڈ آف استنبول کی شروعات۔
اول الذکر کتاب پہ انشاءاللہ جلد ہی مختصراََ اظہارِ خیال کروں گا۔
 
Top