ڈاؤن لوڈ ایبل ای بکس

قرال نے بہت دیر بعد اس دھاگے کو چھیڑا ہے۔

شمیل ، مہوش ، قیصرانی کہاں ہیں آپ لوگ کچھ آگے بات کو بڑھائیں کہ ایک اردو کا چاہنے والا آ پہنچا ہے۔ :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس اردو کے چاہنے والے کو کچھ بات کرنے کی تمیز بھی سیکھنی چاہیے۔
 
کوئی بات نہیں نبیل ، ادب کی محفل میں آ کر ہی انسان سیکھتا ہے اگر ہم بھی تلخ ہو جائیں گے تو پھر حلیمی اور نرمی کہاں جائے گی۔
انگریزی سے اردو میں آتے آتے نرمی بھی آجائے گی۔
 

قسیم حیدر

محفلین
"منصوبہ ساز" پی ڈی ایف میں؟

میں نے اشتیاق احمد کا ناول "منصوبہ ساز" پوسٹ کیا تھا۔ اگر آپ حضرات کہیں تو اس کی پی ڈی ایف فائل بنا کر شئر کر دیتا ہوں۔
 
قیصرانی ای بکس کس کس فارمیٹ‌ میں بن رہی ہیں اور ابھی تک کون کون سی بن چکی ہیں تاکہ اس کے مطابق کام کو بڑھایا جا سکے ۔
 

قسیم حیدر

محفلین
اشتیاق احمد کی انسپکٹر جمشید سیریز کا ناول "منصوبہ ساز" مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پی ڈی ایف فائل (پاک نستعلیق)
مائیکرو سافٹ ورڈ فائل (پاک نستعلیق)

مائیکروسافٹ ورڈ فائل میں پاک نستعلیق embed کر دیا گیا ہے لہٰذا فانٹ انسٹال کیے بغیر بھی اسے اصل شکل میں پڑھا جا سکتا ہے۔
کل صفحات = 58

فانٹ سائز = 14

میں نے اس ناول کو عادل منہاج صاحب کی ویب سائٹ سے اتارا تھا۔ تصویری شکل میں کمپریس کرنےکےبعد اس کا سائز 2.69 میگا بائٹ تھا جو یونی کوڈ (ورڈ فارمیٹ) میں صرف 192 کلو بائیٹ رہ گیا ہے۔
پی ڈی ایف (پاک نستعلیق) فائل سائز = 478 کلو بائیٹ

پی ڈی ایف میں بُک مارکس کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
 
قیصرانی بھائی
آداب عرض۔
گرچہ میں اس محفل کا پرانا رکن ہوں مگر پہلی بار آج کوئی پوسٹ کر رہا ہوں۔
یہ آپ کی بہترین کاوش ہے۔ جزاکم اللہ۔
اردو کی ترویج کے لئے ایک اور پیشرفت ہے اگر آپ اس کی ٹیکسٹ فائل مجھے ارسال کریں تو اس میں پاک نوری نستعلیق لگا کر دیکھیں۔ میرے خیال میں کافی خوبصورت لگے گا ہاں البتہ فائل کی سائز بڑہ جائے گی۔
اللہ حافظ
 

قسیم حیدر

محفلین
ظہور صاحب، خوش آمدید۔ یقین مانیے میں رات کو سوتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ ظہور احمد سولنگی صاحب کا فانٹ پراجیکٹ نامعلوم کس مرحلے میں ہے۔ اللہ کا شکر ہے اتنا تو معلوم پڑا کہ نئے فانٹ کا نام پاک نوری نستعلیق ہے۔ اھلا و سھلا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ ایک اور دھماکا!! قسیم آپ بھیہ خاموش تھے!!
سولنگی صاحب کہاں ہے یہ فانٹ، جلد مہیا کریں
 

قسیم حیدر

محفلین
اعجاز انکل، مجھے لگتا ہے اب کی بار کوئی بڑا دھماکہ ہونے کو ہے۔ ظہور سولنگی صاحب کی کاوشوں کا نتیجہ دیکھنے کے لیے دل بے چین ہے۔
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
(وہ درد جو پاک نستعلیق کے مسائل کو دیکھ کر اٹھتا ہے)
 

الف عین

لائبریرین
ظہور یہاں نہ آئیں تو ان سے کوئی رابطہ کرو بھائی؟
اور موڈریٹرس، ان پوسٹس کو الگ کر دیا جائے۔ پاک نوری نستعلیق فانٹ کے نام سے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی
آداب عرض۔
گرچہ میں اس محفل کا پرانا رکن ہوں مگر پہلی بار آج کوئی پوسٹ کر رہا ہوں۔
یہ آپ کی بہترین کاوش ہے۔ جزاکم اللہ۔
اردو کی ترویج کے لئے ایک اور پیشرفت ہے اگر آپ اس کی ٹیکسٹ فائل مجھے ارسال کریں تو اس میں پاک نوری نستعلیق لگا کر دیکھیں۔ میرے خیال میں کافی خوبصورت لگے گا ہاں البتہ فائل کی سائز بڑہ جائے گی۔
اللہ حافظ
آداب عرض‌ جناب۔۔۔
آپ کی پسندیدگی کا بہت شکریہ جناب

ٹیکسٹ فائل ادھر موجود ہے

اس فانٹ‌کو اپلائی کرنے کے بعد مجھے بھی اس کی ایک نقل بھیجئے گا یا ادھر محفل پر ہی ربط دے دیجئے گا۔ انتظار رہے گا
 
سلام اللہ تعالیٰ علیکم
اس فائل کی لنک یہاں دی ہوئی ہے
http://indusbid.com/samples
یاد رہے کہ یہ فانٹ ہم نے رلیز نہیں کیا اور نہ رلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں، یہ لگیچر بیسڈ فانٹ ہے بس انتطامیہ نے صرف اڈوب کے حوالے سے اس کام پر لگادیا حالانکہ ہم ایک اور فانٹ کا سوچ رہے تھے، نا امید ہونے کی ضرورت نہیں انشاء اللہ ایک اور فانٹ رلیز کریں گے جس میں پاک نستعلیق کی کمزوریاں دور کردیں گے۔ آج سر محسن سے مشاورت کرکہ فیصلہ کریں گے۔ فی الحال اس فانٹ کو دیکھیں۔
فی امان اللہ
 
Top