ایکس فائلز

arifkarim

معطل
آخری قسط اچھی تھی۔
اُڑن طشتری میں کون تھا یہ نہیں دکھایا گیا۔ مطلب اسکا اگلا سیزن متوقع ہے اور یہیں سے شروع ہوگا جہاں پرانے سیزن کا اختتام ہوا۔

کچھ مسلمان ٹوئٹر پر بہت برہم تھے اس قسط پر۔ مجھے تو پسند آئی تھی۔
میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ کہیں اس قسط کی وجہ سے فاکس کے آفیسز پر ہلہ نہ بول دیں ہمارے جہادی بھائی۔ اسکا بہترین ڈائلوگ جس پر میری ہنسی نہیں رُک رہی تھی اور بار بار ریورس کر کے سننے پر مجبورہوگیا یہ تھا:
کوڈ:
Using artwork to
desecrate the prophet
of someone else's religion just
incites fanatical terrorists.

- It's just a painting.
- Yeah.

Of Mohammed sitting on a toilet
defecating radical Islamists!
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی اسکرین پلے رائٹررز کافی لبرٹی لیتے ہیں۔ اب یہ معلوم نہیں کہ انکا یہ رویہ صرف اسلام کیساتھ ہے یا دیگر مذاہب کے پیشواؤں کو بھی اسی طرح اسکرین پرلتاڑتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی اسکرین پلے رائٹررز کافی لبرٹی لیتے ہیں۔ اب یہ معلوم نہیں کہ انکا یہ رویہ صرف اسلام کیساتھ ہے یا دیگر مذاہب کے پیشواؤں کو بھی اسی طرح اسکرین پرلتاڑتے ہیں۔
عیسائیوں پر بھی کافی مذاق کیا جاتا ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
میں نے تو ٹورنٹ بازی کر کے تمام اقساط HD میں ڈاؤنلوڈ کر کے رکھ لی ہیں۔ باری آنے پر دیکھوں گا۔ ابھی تو یہ سب سیریز چل رہی ہیں۔

qIbseig.jpg
 
Fawad -

محفلین
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی اسکرین پلے رائٹررز کافی لبرٹی لیتے ہیں۔ اب یہ معلوم نہیں کہ انکا یہ رویہ صرف اسلام کیساتھ ہے یا دیگر مذاہب کے پیشواؤں کو بھی اسی طرح اسکرین پرلتاڑتے ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ تاثر بالکل غلط ہے کہ صرف مسلمان ہی آزادی رائے کے حق کے قانون کی آڑ ميں نشانہ بنائے جاتے ہيں
ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ امريکہ ميں ايسی بے شمار مثاليں موجود ہيں جب کسی مخصوص بيان، فلم، ٹی وی شو، کارٹون، کتاب يا کسی بھی اور ميڈيم کے ذريعے دانستہ يا غير دانستہ اظہار رائے کے نتيجے میں معاشرے کے کسی نے کسی گروہ نے تضحيک محسوس کی اور اپنے ردعمل کا اظہار کيا۔ اسی ضمن ميں ايک مثال فلم "اينجلز اور ڈيمنز" کی بھی دی جا سکتی ہے جس کی ريليز پر عيسائيوں کی ايک بڑی تعداد نے شديد منفی ردعمل کا اظہار کيا تھا۔

کچھ عرصہ پہلے ايک ايسی ويڈيو گيم منظر عام پر آئ جس کے خلاف امريکہ ميں موجود يہودی کميونٹی ميں شديد اضطراب محسوس کيا گيا اور ان کی جانب سے احتجاج بھی کيا گيا تھا۔

http://www.haaretz.com/jewish-world...y-central-s-anti-semitic-stereotypes-1.291189

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
USDOTURDU_banner.jpg
 
پہلی قسط کے مطابق مون لینڈنگ سگریٹ سموکنگ مین نے فیک کی تھی
ایکس فائلز آجکل معروف امریکی سازشی تھیوریز کو ہی ری سائیکل کرکے دکھا رہا ہے۔ کوئی نئی چیز نہیں رہی اسمیں۔ بس ایک بات کافی حیرت انگیز تھی کہ ولیم اصل میں اسموکنگ مین کا بیٹا ہے۔ جسمیں غیرانسانی ڈی این اے کا استعمال ہوا ہے۔
 
زیک

مسافر
مجھے لگتا ہے کہ ایکس فائلز کا مین پلاٹ جو ایلینز سے متعلق سازش کے بارے میں ہے وہ اب اس قدر پیچیدہ اور بورنگ ہو گیا ہے کہ اسے ختم کر دینا چاہیئے۔

البتہ دوسری کئی کہانیاں جیسے حالیہ سیمولیشن میں رہنے والے لون گن مین والی قسط کافی اچھی تھی
 
مجھے لگتا ہے کہ ایکس فائلز کا مین پلاٹ جو ایلینز سے متعلق سازش کے بارے میں ہے وہ اب اس قدر پیچیدہ اور بورنگ ہو گیا ہے کہ اسے ختم کر دینا چاہیئے۔
جی اسکا پلاٹ عدم توافق کا شکار ہو چکا ہے۔ ایجنٹ فاکس ملڈر نے پچھلے سیزن کی آخری قسط میں جو کچھ دیکھا تھا، اسے کشف بنا کر پیش کرنا بھی درست نہیں ہے۔
 
Top