ایکس فائلز

زیک

مسافر
نوے کی دہائی میں ایکس فائلز نامی شو ٹی وی پر آتا تھا جس میں ایف بی آئی ایجنٹس فاکس ملڈر اور ڈینا سکلی عجہب و غریب جرائم اور ایلیئنز کی تفتیش کرتے ہیں۔ کافی مزے کا شو تھا اگرچہ کافی سازشی تھیوری سے بھرا ہوا تھا۔

کوئی درجن سال پہلے نو سیزن چلنے کے بعد بند ہو گیا تھا۔

اب جنوری میں ایکس فائلز کی منی سیریز آ رہی ہے۔

اس نئی سیریز کی خاطر ہم آجکل کچھ پرانی اقساط نیٹفلکس پر دیکھ رہے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
کافی مزے کا شو تھا اگرچہ کافی سازشی تھیوری سے بھرا ہوا تھا۔
سائنس فکشن جو تھا۔ ویسے اسکا تھیم گیت مجھے آج تک نہیں بھولتا۔ بچپن میں اسکی تمام اقساط دیکھ چکا ہوں۔ خاص کر خلائی مخلوق سے متعلق اقساط کافی سنسنی خیز ہوتی تھیں:
 
زیک

مسافر
ریڈٹ سے ایکس فائلز کی ان قسطوں کی فہرست حاصل کی جو اس کے مین پلاٹ کا حصہ ہیں اور وہ تمام دوبارہ دیکھ لیں۔ اب ہم نئی منی سیریز کے لئے تیار ہیں۔
 
عثمان

محفلین
عرصہ تک یہ میرا بھی پسندیدہ شو رہا ہے۔ تاہم اس شو میں سائنس اور حقیقت پسندانہ فکر کو بالواسطہ جس منفی انداز میں پیش کیا جاتا تھا وہ قابل نفرین ہے۔
 
arifkarim

معطل
عرصہ تک یہ میرا بھی پسندیدہ شو رہا ہے۔ تاہم اس شو میں سائنس اور حقیقت پسندانہ فکر کو بالواسطہ جس منفی انداز میں پیش کیا جاتا تھا وہ قابل نفرین ہے۔
اگر آپ سائنس فکشن فلموں کی تاریخ دیکھیں تو اکثر میں سائنس کو منفی رنگ میں ہی پیش کیا گیا ہے۔ یہاں اگر سائنس طریقہ مثبت بھی ہو تو ولین اسکا منفی استعمال کرتے دکھائے گئے ہیں۔
ایکس فائل فلم I want to believe میں ہیڈ ٹلاسپانٹ کو کافی منفی رنگ میں پیش کیا گیا تھا۔
 
ایکس فائلز سیریز کے دو مرکزی کردار ہیں۔ ڈایانا سکلی جو کہ حقیقت پسندانہ سوچ رکھتی ہے اور کیس کو سائنسی نکتہ نظر سے اپروچ کرتی ہے۔ لیکن اسے اس کے پارٹنر فوکس مولڈر کے مقابلے میں ہمیشہ نیچا دیکھایا جاتا ہے جو عموما مافوق الفطرت اور غیر حقیقی طرز فکر کا حامل ہے۔
سیریز میں ہمیشہ یہی دکھایا جاتا ہے کہ کیس حل کرنے میں مولڈر کا مافوق الفطرت نکتہ نظر سکلی کے سائنسی نکتہ نظر پر ہمیشہ سبقت لے جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
ٹریلر کے مطابق وہی ایریا 51، روسویل یو ایف او کریش وغیرہ جیسے سازشی نظریات پر مبنی سیریز لگ رہی ہے۔ لگتا ہے عوام میں اصلی کہانیوں سے زیادہ سازشی نظریات مقبول ہیں جنہیں کیش کیا گیا ہے۔
فکشن میں سازشی نظریات اچھے پلاٹ کے ساتھ ہوں تو مزہ دیتے ہیں
 
arifkarim

معطل
ایکس فائلز کا نیا پوسٹر:
MV5BMTk0Njc5Mzk5OF5BMl5BanBnXkFtZTgwODc5NjY3NzE@._V1__SX640_SY720_.jpg

زیک
 
Top