مزاحیہ سوال جواب

سید عاطف علی

لائبریرین
سارہ بہن وہاں عمرہ کرنے والی کسی بری نیت سے چوری نہیں کرتے آپ نے کس جگہ جوتا اتارا ہے اکثر آپ خود بھی بھول جاتے ہیں خاص کر جو پہلی دفعہ عمرہ کرنے جاتے ہیں ان کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں
اکثر سیکیورٹی والے چپلوں کے لیے تھیلیاں تقسیم کر رہے ہوتے ہیں ۔کہ لوگ اپنے پاس ہی سنبھال کر رکھ لیں ۔ میں بھی اکثر ساتھ ساتھ رکھتا ہوں بیوی اور بچیوں کی ایک بیک پیک میں ۔
 
اسٹیشن کا نام زیرِ غور ۔۔۔ اگے پنڈی پیچھے لاہور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنڈی سے لاہور کا سفر ہوائی جہاز سے ڈیرھ گھنٹے کا پھر واپسی میں 90 منٹ میں کیوں ہوتا ہے ؟؟
یہ ان سے پوچھیے نا۔۔۔جو جاتے ہوئے گھنٹوں میں گنتے ہیں اور آتے ہوئے منٹوں میں۔۔۔۔

کژدم کا مطلب کیا ہوتا ہے ویسے؟
 
مخلص انسان

محفلین
یہ ان سے پوچھیے نا۔۔۔جو جاتے ہوئے گھنٹوں میں گنتے ہیں اور آتے ہوئے منٹوں میں۔۔۔۔

کژدم کا مطلب کیا ہوتا ہے ویسے؟
کژدم کا مطلب سوچتے سوچتے دم ہی نکل گیا جیسے کسی بچھو نے کاٹ لیا ہو
۔۔۔۔۔۔
آم کاٹ کر کھانے میں زیادہ مزہ آتا ہے یا چوسنے میں ؟؟
 
نایاب

لائبریرین
خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں جوتے " چوری " نہیں ہوتے ۔
صفائی والے مخصوص جگہوں کے علاوہ ادھر ادھر " سنبھالے " گئے جوتوں کو اکٹھا کر عام راستے سے ہٹا کر اک جگہ ڈھیر کر دیتے ہیں ۔
اور ان دونوں جگہوں پر " مخیر " حضرات و خواتین " کی جانب سے بہت سی چپلیں صدقہ کی ہوئی ہوتی ہیں ۔
اور جو چاہے انہیں پہن کر اپنی عبادت و زیارت مکمل کر اپنی سواری اپنی رہائیش تک پہنچ سکے ۔
بہت دعائیں
 
یقینن نہیں ہوتے ہونگے ، ویسے بھی کون چاہے گا کہ اس کے پیروں میں عالیشان چپل ہو اور وہ خود ہاتھ سے محروم ہوجائے ( سعودیہ میں چوری کی سزا )
۔۔۔۔۔۔۔
اگر چور مچائے شور تو پولیس ؟؟
 
سارہ خان

محفلین
یقینن نہیں ہوتے ہونگے ، ویسے بھی کون چاہے گا کہ اس کے پیروں میں عالیشان چپل ہو اور وہ خود ہاتھ سے محروم ہوجائے ( سعودیہ میں چوری کی سزا )
۔۔۔۔۔۔۔
اگر چور مچائے شور تو پولیس ؟؟
پولیس سب سے بڑی چور ہے ۔۔
سرکاری ادارے بدنام کیوں ہیں ؟
 
ناصر رانا

محفلین
پولیس سب سے بڑی چور ہے ۔۔
سرکاری ادارے بدنام کیوں ہیں ؟
انگور کھٹے جو ہیں۔
(مذاق برطرف پولیس سب سے بڑی چور نہیں ہے، بہت سے لوگ آج بھی بے انتہا ایماندار ہیں۔ بلکہ اگر تھوڑا بہت جرائم پر کنٹرول ہے تو اس لئے کہ پولیس میں ایسے لوگ موجود ہیں، ورنہ تو صورتحال بہت زیادہ دگرگوں ہو جائے۔)

کراچی میں برف باری کیوں نہیں ہوتی؟؟
 
Top