فونٹ حکومتِ ہند کی جانب سے جاری کردہ 13 خوبصورت اردو فونٹس

12698242_1063801647009613_3798321341934027640_o.jpg

ایک عرصہ پہلے حکومت ہند کی جانب سے ۱۳ فونٹس ریلیز کرنے کی خبر پڑھی تھی لیکن کئی ویب سائٹس کی خاک چھاننے کے بعد بھی فونٹس نہ ملے۔ بالآخر حکومت ہی جانب سے ریلیز کیے گئے سافٹویئر Tahreer کو انسٹال کرنے کے بعد یہ فونٹس مل گئے۔
Tahreer سافٹویئر کو اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

http://tdil-dc.in/USER_UPLOAD/Tahreer.zip

اگر پورے سافٹویئر کی ڈاؤنلوڈنگ کی زحمت سے بچنا چاہیں تو صرف انہیں فونٹس کو درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کرلیں۔

https://drive.google.com/file/d/0B-PEjoKEemQyUTh5S3FaNXZVWHM/view?usp=docslist_api

شاکرالقادری عبدالمجید متلاشی arifkarim
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کیا یہ مصرع بھی حکومتِ ہند نے دیا ہے، میرا مطلب فونٹ ٹیسٹ کرتے ہوئے، یا اگر آپ نے لکھا ہے تو نامکمل کیوں۔

مصرع بےشک اقبال کا ہے لیکن "غالب" کا جواب نہیں :)
 
رانا

محفلین
Tahreer سافٹویئر کو اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

http://cdac.in/index.aspx?id=mlc_gist_tahreer

شاکرالقادری عبدالمجید متلاشی arifkarim
Tahreer سافٹوئیر ڈاونلوڈ کرنا چاہ رہا ہوں لیکن اس صفحے پر کہیں ڈاون لوڈ لنک نظر نہیں آرہا۔ ڈاونلوڈ پیج پر بھی Tahreer کے نام سے کوئی سافٹوئیر نہیں مل رہا۔ کیا آپ Tahreer کے ڈاون لوڈ کا ڈائریکٹ لنک شامل کرسکتے ہیں؟
 
کیا یہ مصرع بھی حکومتِ ہند نے دیا ہے، میرا مطلب فونٹ ٹیسٹ کرتے ہوئے، یا اگر آپ نے لکھا ہے تو نامکمل کیوں۔

مصرع بےشک اقبال کا ہے لیکن "غالب" کا جواب نہیں :)

یہ میں نے ہی لکھا تھا بے خیالی میں چھوٹ گیا.
غالب واقعی اچھا فونٹ ہے اور عام متون میں قابل استعمال ہے. Cdac والوں نے اپنی pdf فائلیں اسی فونٹ میں جاری کی ہیں.
 
فاتح

لائبریرین
کیا یہ مصرع بھی حکومتِ ہند نے دیا ہے، میرا مطلب فونٹ ٹیسٹ کرتے ہوئے، یا اگر آپ نے لکھا ہے تو نامکمل کیوں۔

مصرع بےشک اقبال کا ہے لیکن "غالب" کا جواب نہیں :)
پہلے تو دونوں باتیں ہی سمجھ میں نہ آ سکیں کہ مصرع (تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں) کیسے غیر مکمل ہے اور اقبال کے مصرع پر "غالب" کی تعریف کیوں؟
پھر ایک بات تو سمجھ میں آ گئی کہ میں نے فونٹس کے ناموں کی جانب دیکھا تک نہیں تھا۔ :laughing:
دوسری بات اب بھی حل طلب ہے۔
 
فونٹ سیمپل والی تصویر اپڈیٹ کر دی ہے۔ آخر پر "میں" ٹائپ نہیں ہوا تھا
 
محمد وارث

لائبریرین
پہلے تو دونوں باتیں ہی سمجھ میں نہ آ سکیں کہ مصرع (تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں) کیسے غیر مکمل ہے اور اقبال کے مصرع پر "غالب" کی تعریف کیوں؟
پھر ایک بات تو سمجھ میں آ گئی کہ میں نے فونٹس کے ناموں کی جانب دیکھا تک نہیں تھا۔ :laughing:
دوسری بات اب بھی حل طلب ہے۔
صاحبِ لڑی نے تصویر شاید تبدیل کر دی ہے، پہلے جو تصویر تھی اس میں آخری حرف نہیں لکھا گیا تھا۔ :)
 
Top