اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
یہ دولت بھی لے لو، یہ شہرت بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی
مگر مجھکو لوٹا دو بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی، وہ بارش کا پانی
(سدرشن فاخر)
 

عمر سیف

محفلین
اب دوبارہ الف سے ۔۔۔

اب احتیاط کی دیوار کیا اٹھاتے ہو
جو چور دل میں چھپا تھا وہ کام کر بھی گیا
 

شمشاد

لائبریرین
بجتے ہیں خیالوں میں تیری یاد کے گھنگھرو
کچھ دن سے میرا گھر بھی پری خانہ ہوا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
تصویر بناتا ہوں تصویر نہیں بنتی
اک خواب سا دیکھا ہے تعبیر نہیں بنتی
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جب نمازِ محبت ادا کیجیئے
غیر کو بھی شریکِ دعا کیجیئے
(شانتی سباء)
 

زینب

محفلین
حد سے حدِ گماں تک کوئ جا سکتا ھے

ڈھونڈنے اس کو کوئ کہاں تک جا سکتا ھے

راستے عشق کے آساں نھں امجد

ہاںمگر جاں کے ذیاں تک کوئ جا سکتا ھے
 

شمشاد

لائبریرین
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
(احمد فراز)
 

محمد وارث

لائبریرین
زمانہ دیکھتا ہے ہر تماشہ
یہ لڑکا کھیل سے تھکتا نہیں ہے

خدا کی ہے یہی پہچان شاید
کہ کوئی اور اُس جیسا نہیں ہے

(امجد اسلام امجد)

۔
 

شمشاد

لائبریرین
صاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں
منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں
(اختر انصاری)
 
Top