الف عین

لائبریرین
تفہیم القرآن پر اب تک کئے گئے کام کی ایک رپورٹ یوں کہی جا سکتی ہے:
جلد اول۔۔ میں نے ناگپور میں کام شروع کروایا تھا۔ پچھلے ہفتے ہی ان صاحب کو کال کیا تو انھوں نے بتایا کہ اب تک محض 15۔20 صفحات ہوئے ہیں۔ ادھر انیس الرحمٰن نے بتایا تھا کہ ان کے پاس ڈیڑھ پارہ موجود ہے ٹائپ کیا ہوا (ان پیج میں؟؟( اب میرے پاس کارکن بھی ہیں لیکن اگر مفت میں یہاں کام ہو سکے تو کیا کہنا۔۔۔
جلد دوم۔ اس کام یہاں شایستہ نے شروع کیا تھا، اور یہ محترمہ اب غیر فعال ہیں۔
جلد سوم۔ اس پر قسیم حیدر نے کام شروع کیا تھا لیکن بعد میں وہ ترجمانی القرآن کی طرف متوجہ ہو گئے، لیکن کچھ وہ کر ہی چکے ہیں۔
جلد چہارم: میرے پاس مکمل ٹائپ ہو چکی ہے، چار سو صفحات کی فائل ہے، اٹھارہ روپئے فی صفحہ سے سات ہزار روپئے خرچ کر چکا ہوں۔
جلد پنجم۔۔ جہاں تک مجھے یاد ہے، اس پر اب تک کہیں کام نہیں ہوا۔ لیکن پھر بھی شروع کروانے سے پہلے میں یہاں یہ پوسٹ کر رہا ہوں۔
جلد ششم۔ اس پر بھی کچھ کام یہاں ہی ہو چکا ہے، اگرچہ اس وقت مجھے یاد نہیں آ رہا کہ کس نے کیا تھا۔
شگفتہ۔۔ میرا خیال ہے کہ ایک باقاعدہ ٹیم بنا دی جائے جو اس کو مانیٹر کر سکے۔ پروف ریڈنگ کی بھی بہت ضرورت ہے کہ یہاں کچھ کام ان پیج میں ہوا ہے اور کنورٹ کرنے پر مزید اغلاط بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔ (کچھ فایلیں ورڈ میں کی گئی تھیں لیکن اس میں آٹو نمبرنگ کی وجہ سے آئتوں کے حوالے بھی گڑبڑ ہو گئے ہیں۔( میں اکیلا یہ سارا کام نہیں کر سکتا۔
میں کل ای سنپس میں ایک فولڈر بنا کر اپنے کروائے گئے ہر کام کی ہر فائل مہیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جن کے پاس مواد ٹائپ کیا ہوا ہے، وہ بھی مجھے بھجوا دیں تو ان فائلوں کو بھی ای سنپس میں اپ لوڈ کر دوں۔ اس کے بعد ٹیم ورک کے مطابق ان کی پروف ریڈنگ بھی ہو جائے گی۔ مودودی ڈاٹ آرگ پر سکین شدہ مواد بھی موجود ہے اس لئے پروف ریڈنگ میں مشکل نہیں ہونی چاہئے۔
تو آجائیں میدان میں آستین چڑھا کر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شگفتہ۔ آ رہی ہو یا ذ پ کروں؟
 
شگفتہ تو یقینا پہنچ ہی جائیں گی اعجاز صاحب میں بہرحال ضرور پہنچ گیا ہوں۔

رمضان آرہا ہے انشاءللہ اس پر کام تیز ہونے کی قوی امید ہے۔ چند صفحات میں ضرور ٹائپ کردوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:):grin: میں آج صبح سویرے ہی خواب دیکھا۔۔۔ یہ جملہ جلی حروف میں لکھا تھا ایک جگہ۔۔۔

چند صفحات میں ضرور ٹائپ کردوں گا۔


 
قسمت سے ایسے مواقع دیکھنے کو ملتے ہیں ویسے

آج ہی باغ و بہار کا پورا ایک صفحہ ٹائپ کیا ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قسمت سے ایسے مواقع دیکھنے کو ملتے ہیں ویسے

آج ہی باغ و بہار کا پورا ایک صفحہ ٹائپ کیا ہے :)

کس قدر خوش نصیب صفحہ ہے :grin:


یا اللہ ! ایسے مواقعوں کی فراوانی فرما۔۔۔ !

یا اللہ ! تجھے اپنی خدائی کی قسم۔۔۔ یہ دعا پڑھ لے۔۔۔ یہ دعا سُن لے۔۔۔

:)
 

الف عین

لائبریرین
شگف۔ مگر کچھ باقاعدہ پلان بنا کر کام آگے بڑھاؤ۔
اس وقت تو میں کام سے جا رہا ہوں، بعد میں یہ فائلیں ای سنپس میں اپ لوڈ کر کے روابط دے دوں گا۔
 

قسیم حیدر

محفلین
معذرت چاہتا ہوں۔‌ذپ کرنے سے کیا مراد ہے۔ علاوہ ازیں برادر ابو شامل نے بتا یا تھا کہ انہوں نے تفہیم میں سے 47 سورتوں کا تعارف اور شان نزول وغیرہ وکی پیڈیا پر ٹائپ کر دیا ہے۔ کوئی صاحب وہاں سے اٹھا کر انہیں‌جمع کر دیں تو مفید ہو گا ان شاء اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قسیم حیدر، ذپ= ذاتی پیغام
ابوشامل سے گزارش ہے کہ وہ خود ہی یہ متون اکٹھے کرکے یہاں پوسٹ کر دیں۔ ان کے پاس یہ پہلے سے ٹائپ کیے ہوئے موجود ہوں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جلد چہارم: میرے پاس مکمل ٹائپ ہو چکی ہے، چار سو صفحات کی فائل ہے، اٹھارہ روپئے فی صفحہ سے سات ہزار روپئے خرچ کر چکا ہوں۔

جزاک اللہ خیر اعجاز اختر صاحب۔ لیکن فی صفحہ ریٹ تو بہت زیادہ لگ رہا ہے۔ کیا آپ کو پروف ریڈنگ خود کرنی پڑتی ہے یا ٹائپسٹ پروف ریڈ کرکے دیتے ہیں؟

کسی کو معلوم ہے کہ آج کل پاکستان میں ایک صفحہ کتنے کا ٹائپ ہوتا ہے؟
 

قسیم حیدر

محفلین
میں معلوم کر کے بتاتا ہوں کہ پاکستان میں کیا ریٹ ہے ان شاء اللہ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بیس سے پچیس روپے فی صفحہ ہے۔ نصیر کو کہا ہے۔ وہ ایک دو دن میں بتا دے گا ان شاء اللہ
 

الف عین

لائبریرین
یہاں عام ریٹ ڈیمائی صفحہ کا پندرہ تا بیس روپئے ہے، چاہے غزل کی کتاب ہی کیوں نہ ہو۔ میں نے کسی طرح اےٕ4سائز میں چودہ فانٹ سائز کی بات کی ہے، چاہے ان پیج میں نوری نستعلیق میں ٹائپ کریں یا ورڈ میں ویب نسخ فانٹ میں۔ ستر صفحات کی کتاب منور رانا کی ’ماں‘ محض 25 صفحات میں آ گئی ہے۔ اس صفحے کا یہاں شارپ کمپیوٹرس میں 18 روپئے میں کام ہو رہا ہے، وہیں کام کرنے والے ایک صاحب اپنے گھر پر یہی کام پرائیویٹ کر رہے ہیں ، بلکہ ان کے والد اور بھائ، تو وہ سولہ روپئے ہی لے رہے ہیں۔
پروف ریڈنگ اگر وہ لوگ خود بھی کریں تو مجھے یقین نہیں کہ درست کام کر سکیں گے۔ میں تو یہ بھی دیکھتا ہوں کہ کہیں ایک ہی لفظ توڑ تو نہیں دیا گیا یا جہاں دو الفاظ ہونے چایئے وہاں بغیر سپیس دئے ایک ہی لفظ تو نہیں بنا دیا ہے۔ مختصر یہ کہ پروف ریڈنگ ہم کو ہی کرنی ہے۔
پاکستان میں شاید دام کم ہوں گے، خود ناگپور میں سستا کام ہوتا تھا لیکن وہاں دو چار ہی ٹائپ کرنے والے تھے، اور مہینوں لگا دیتے تھے ایک کام ختم کرنے میں۔
 

الف عین

لائبریرین
صٰفٰت ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/73cdf6b7-4cd6-4e50-b898-110a367bb259/Saffat-Tar
صٰفٰت تفسیر
http://www.esnips.com/doc/5180e76b-acb6-4fd5-ad3d-c5d40ec96235/Saffat-Taf
مؤمن ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/4e580966-512f-450f-abb4-661f98780263/(40)MominTar
مومن تفسیر
http://www.esnips.com/doc/906fe660-279b-40cb-9d4e-0976a39f3fc4/Momin-Taf
شوریٰ ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/19ee90d9-4ce7-4ee8-9bec-a9635bb14022/(42)Shoora-Tar
شوریٰ تفسیر
http://www.esnips.com/doc/e49ea92c-03b8-4910-93f0-a075ac02fb0b/Shoora-Taf
سجدہ ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/5bc89c78-edb9-416f-a8ed-f15dd6c884b3/Sajda
سجدہ تفسیر
http://www.esnips.com/doc/8229ec5c-02c8-472e-b80c-a92587bce330/tafseerSajda
زخرف ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/1aee450a-ce5d-47db-b4c7-47521c2ef237/43Zukhruf-tar
زخرف تفسیر
http://www.esnips.com/doc/a44c6be4-bb58-4ce5-a2b2-265c0b84ca69/Zukhruf-Taf
ص ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/1a1a2f72-73c0-4722-8e01-0c52e9b97b45/38SuadTar
ص تفسیر
http://www.esnips.com/doc/88cb0975-92ae-4ea7-9f30-a510023c606b/(38)saad-Taf
جاثیہ ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/be0069e1-c451-4e38-bedf-7ad40ab6de04/(45)-Jasiya-tar
جاثیہ تفسیر
http://www.esnips.com/doc/bda7f2b9-d21f-402b-bd35-078f6de21036/(45)-Jasiya-taf
حٰم السجدہ ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/5ca7e507-4d63-4071-8554-7d5c7da74442/(41)Hameem-Tar
حٰم سجدہ تفسیر
http://www.esnips.com/doc/8e89c27f-85df-4a3f-a075-26328c58c718/41HamSajda-Taf
دخان ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/8df24265-82fc-4861-9441-84aa216ccb5c/44-Dukhhan-Tar
دخان تفسیر
http://www.esnips.com/doc/c55fc98f-e99c-41da-90e7-252a64015c1f/45-Dukhkan-Taf
شوریٰ ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/19ee90d9-4ce7-4ee8-9bec-a9635bb14022/(42)Shoora-Tar.doc
شوریٰ تفسیر
http://www.esnips.com/doc/e49ea92c-03b8-4910-93f0-a075ac02fb0b/Shoora-Taf.doc
یٰسین ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/e1ae2b9a-d2f5-4707-a609-a5e8e488e51a/Yaseen-tar.doc
یٰسین تفسیر
http://www.esnips.com/doc/f6590335-4141-4135-972f-8004e37b368d/Yaseen-Tafseer.doc
الزمر ترجمہ
http://www.esnips.com/doc/bb560c00-a05e-4d59-b7af-3634e5a56fbe/(39)Zumr-Tar.doc
زمر تفسیر
http://www.esnips.com/doc/85c2b438-e253-417a-9344-cf6865ac0e9d/Zumr-taf.doc
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ یہ ترتیب قرآنی ترتیب نہیں ہے، فائل کا نام اور پوسٹنگ کے مطابق ہی ہے، کچھ فائلیں جو چھوٹ گئی تھیں یا ڈبل ہو گئی تھیں ان کو چیک کیا ہے اور فائنل کاپی یہاں رکھی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
قسیم حیدر، ذپ= ذاتی پیغام
ابوشامل سے گزارش ہے کہ وہ خود ہی یہ متون اکٹھے کرکے یہاں پوسٹ کر دیں۔ ان کے پاس یہ پہلے سے ٹائپ کیے ہوئے موجود ہوں گے۔

نبیل بھائی انتہائی افسوس اور معذرت کے ساتھ مخاطب ہوں کہ گذشتہ ہفتے نئے گھر میں منتقلی سے قبل کمپیوٹر پر آخری مرتبہ کام کرنے کے دوران میرے تمام پارٹیشن اڑ گئے، بڑی مشکل سے ڈیٹا تو بچا لیا لیکن ریکوری سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث وہ تمام فائلیں ضائع ہوگئیں جن کے نام اردو میں تھے، یعنی وکیپیڈیا پر لکھے گئے تمام مضامین کا backup ضائع ہوگیا۔ :( :( :( اب ان تمام سورتوں کا مواد حاصل کرنے کا واحد ذریعہ وکیپیڈیا اردو کی ویب سائٹ ہی ہے جہاں سے اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ منصوبہ ابھی جاری ہے اور اب تک 47 سورتیں ہوچکی ہیں، بقیہ سورتوں کی commentary مکمل کرنے میں اگر کوئی ساتھی میری مدد کرنا چاہے تو مجھے بے حد خوشی ہوگی۔ اصل میں یہ کام میں نے فروری میں شروع کیا تھا اور صرف 3 ماہ میں تکمیل کا ہدف رکھا تھا، لیکن افسوس کہ دیگر اردو نقشہ جات اور جغرافیہ و تاریخ کے دیگر منصوبوں پر کام کرنے کے باعث میں اسے اب تک مکمل نہیں کر سکا۔

اب تک مکمل ہونے والے مضامین اس ربط پر دیکھے جا سکتے ہیں، یہ سورۂ فاتحہ پر لکھا گیا مضمون ہے اس کے ذیلی حصے میں تمام مکمل سورتوں کے ربط نیلے رنگ میں موجود ہیں اور جن مضامین پر ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا وہ سرخ ہیں۔
 
یہاں عام ریٹ ڈیمائی صفحہ کا پندرہ تا بیس روپئے ہے، چاہے غزل کی کتاب ہی کیوں نہ ہو۔ میں نے کسی طرح اےٕ4سائز میں چودہ فانٹ سائز کی بات کی ہے، چاہے ان پیج میں نوری نستعلیق میں ٹائپ کریں یا ورڈ میں ویب نسخ فانٹ میں۔ ستر صفحات کی کتاب منور رانا کی ’ماں‘ محض 25 صفحات میں آ گئی ہے۔ اس صفحے کا یہاں شارپ کمپیوٹرس میں 18 روپئے میں کام ہو رہا ہے، وہیں کام کرنے والے ایک صاحب اپنے گھر پر یہی کام پرائیویٹ کر رہے ہیں ، بلکہ ان کے والد اور بھائ، تو وہ سولہ روپئے ہی لے رہے ہیں۔
پروف ریڈنگ اگر وہ لوگ خود بھی کریں تو مجھے یقین نہیں کہ درست کام کر سکیں گے۔ میں تو یہ بھی دیکھتا ہوں کہ کہیں ایک ہی لفظ توڑ تو نہیں دیا گیا یا جہاں دو الفاظ ہونے چایئے وہاں بغیر سپیس دئے ایک ہی لفظ تو نہیں بنا دیا ہے۔ مختصر یہ کہ پروف ریڈنگ ہم کو ہی کرنی ہے۔
پاکستان میں شاید دام کم ہوں گے، خود ناگپور میں سستا کام ہوتا تھا لیکن وہاں دو چار ہی ٹائپ کرنے والے تھے، اور مہینوں لگا دیتے تھے ایک کام ختم کرنے میں۔

پاکستان میں کمپوزنگ کے ریٹس تقریبا برابر ہی ہیں۔۔۔ یہاں بھی تلاش کرنے پر ایسے لوگ مل جائیں گے جو 20 روپے میں A4 کا صفحہ کمپوز کردیں 14 پوائنٹ کے فونٹ سائز میں۔۔۔ میں خود بھی یہ کام پکڑ کر گھر پر کرنے کو دے دیا کرتا ہوں، البتہ میں یہ کام 25 روپے فی صفحہ کے حساب سے لیتا ہوں۔۔۔! یہاں اکثریت 18 روپے میں جو صفحہ ٹائب کرتی ہے اس کا سائز عموما کتاب کے صفحے کے برابر ہوتا ہے۔
 
Top