مبارکباد جشنِ آزادی مبارک

ماوراء

محفلین
جشن آزادی 2007

تھریڈ تو مہینے کے شروع میں ہی کھول لینا چاہیے تھا۔ لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، ہم اہل محفل تو پہلے ہی جشن منانے میں بہت تیز ہیں۔ تو اگست کا پورا مہینہ ہم پاکستان کی سالگرہ کا جشن ہی مناتے رہیں گے۔

آپ سب یہاں ملی نغمے، مبارکیں یا کسی بھی طرح جشن کو منا سکتے ہیں۔ تو شروعات میں اپنے پسندیدہ نغمے سے کرتی ہوں۔



[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=DZv5CBimyOk[/youtube]​
 

ماوراء

محفلین
باجو۔۔۔یو ٹیوب پر بہت نغمے ہیں۔ جو پسند ہے پوسٹ کر دیں۔



[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=lDyvohJDkWg[/youtube]​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



میرا پاکستان


عبدالجبّار ساگر ساگری


رنگ ہے میرا پاکستان
رُوپ بھی میرا پاکستان
جان ہے میری پاکستان
دل کی دھڑکن پاکستان
آن ہے میری پاکستان
شان بھی میری پاکستان
ساگر جس پر ہے قُربان
وہ ہے پیارا پاکستان



-- OO --





 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوری ماورا ، سارہ۔۔۔ م س ن پر بات نامکمل رہ گئی۔

شکرہے یہ تھریڈ کُھل گیا ۔۔۔ میں آج سب دن صبر سے انتظار کیا اس کا : )
اچھا ماوراء ، ایک تو اس عنوان میں اضافہ کردیں 2007 کایعنی جشنِ آزادی 2007

میں نثر نظم دونوں میں جمع کیا ہے پوسٹ کرنے کے لئے۔

ایک آئیڈیا اور بھی آیا ہے ابھی میرے خالی دماغ میں :)
 

تیشہ

محفلین
:( مگر یو ٹیوب مجھے لنک ہی لگانا نہیں آتا یہ اقراء لگا کر دیا کرتی ھیں مجھے اور وہ باہر نکلی ہوئی ہے ۔ آتی ہے تو لگاتی ہوں کچھ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے تمام پاکستانی خواتین و حضرات کو پاکستان کا جشنِ آزادی مبارک ہو۔
 

تیشہ

محفلین
میری طرف سے تمام پاکستانی خواتین و حضرات کو پاکستان کا جشنِ آزادی مبارک ہو۔
__________________
 

ماوراء

محفلین
سوری ماورا ، سارہ۔۔۔ م س ن پر بات نامکمل رہ گئی۔

شکرہے یہ تھریڈ کُھل گیا ۔۔۔ میں آج سب دن صبر سے انتظار کیا اس کا : )
اچھا ماوراء ، ایک تو اس عنوان میں اضافہ کردیں 2007 کایعنی جشنِ آزادی 2007

میں نثر نظم دونوں میں جمع کیا ہے پوسٹ کرنے کے لئے۔

ایک آئیڈیا اور بھی آیا ہے ابھی میرے خالی دماغ میں :)

شگفتہ۔۔۔میں آپ کا انتظار کر رہی ہوں۔ لیکن یاد آیا۔۔آج شبِ معراج بھی ہے۔ اگر آپ آ جائیں اور میں نہ ہوں تو تھوڑا سا انتظار کیجئے گا۔ میں کچھ دیر میں آ جاؤں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



پاکستانی پرچم

شاعر نامعلوم

ہے کتنا پیارا ، ہے کتنا پیارا
ہمارے پرچم کا چاند تارا
اسی سے روشن فلک پہ تارے
اسی سے روشن ہیں دل ہمارے
اسی سے روشن جہان ہمارا
ہے کتنا پیارا ، ہے کتنا پیارا
ہمارے پرچم کا چاند تارا
ہے اس میں کھیتوں کی سبز رنگت
ہری بھری جیسے ماں کی چاہت
یہ ہے محبّت کا اک شمارہ
ہے کتنا پیارا ، ہے کتنا پیارا
ہمارے پرچم کا چاند تارا
جو اس میں پٹّی سفید سی ہے
پیامِ امن و سلامتی ہے
ہے اس کا دلکش ہر اِک نظّارہ
ہے کتنا پیارا ، ہے کتنا پیارا
ہمارے پرچم کا چاند تارا




-- OO --



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


" ہمیں اپنے اُن بھائیوں اور بہنوں کی یاد دلوں میں تازہ رکھنی چاہیے جنھوں نے
ہماری بقا اورقیامِ پاکستان کے لئے اپنا سب کچھ قُربان کر دیا۔"



بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح



 

سارہ خان

محفلین
[ame]http://youtube.com/watch?v=d_gZULIoey4&mode=related&search=[/ame]

siggy-2.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


خُدا کرے۔۔۔


احمد ندیم قاسمی


خدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارش برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ مِرے اِک بھی ہم وطن کے لئے
حیات جُرم نہ ہو ، زندگی وبال نہ ہو





--- جشنِ آزادی 2007 ----



 

سارہ خان

محفلین


خُدا کرے۔۔۔


احمد ندیم قاسمی


خدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے
وہ فصلِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارش برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ مِرے اِک بھی ہم وطن کے لئے
حیات جُرم نہ ہو ، زندگی وبال نہ ہو





--- جشنِ آزادی 2007 ----




بہت خوب شگفتہ ۔۔ یہ غزل تو میں نے یہاں لکھنے کا سوچا تھا ۔۔ لیکن اپ نے پہلے ہی لکھ دی ۔۔:) اس کے شعر مین نے اپنے دستخط مین بھی لکھے ہوئے ہیں ۔۔:)
 
Top