انگریزی الفاظ کے اردو متبادل

The term nostalgia describes a sentimental longing for the past, for a period or place with happy or sad personal associations. The word is a learned formation of a Greek compound, consisting of nóstos, meaning "homecoming", a Homeric word, and álgos, meaning "pain, ache".
 
حسان خان

لائبریرین
"یادش بخیریا" کا مطلب "اچھی یادیں"

یادش بخیر فارسی ترکیب ہے۔ یادش = اُس کی یاد؛ بخیر = خیر کے ساتھ۔۔ یعنی یادش بخیر کا مطلب ہوا اس کی یاد سلامت ہو۔ یہ عموما کوئی بات یا کوئی شخص یاد آنے پر کہا جاتا ہے، اور اس میں عموما اداسی شامل ہوتی ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
Nostalgia = یاد ماضی کی بیماری :)
زبانیں گھڑی نہیں جاتیں۔ ناسٹالجیا بے چاری کو ایسے ہی استعمال کر لیا جائے تو کیا مضائقہ ہے؟ ایک زبان کا دوسری زبان پر اثر ہونا اور الفاظ شامل ہونا فطری عمل ہے۔
گلاس اور جگ وغیرہ بھی تبدیل کر کے کچھ اور گھڑ لیا جائے تب بھی مستعمل نہیں ہوں گے۔ ورنہ وکی پیڈیا اردو پر کیا کیا مضحکہ خیز چیزیں نہیں گھڑی گئیں۔
 
arifkarim

معطل

چیک کر لیں کہیں گھڑی کا لفظ بھی "گھڑا" نہ گیا ہو :)
 
ummargul

محفلین
السلام علیکم
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے
مجھے “herd immunity”. کا اردو متبادل چاہیے
 
بے الف اذان

محفلین
تقرری۔تقرر۔تعیناتی
عارف کریم صاحب ! بے حد شکریہ ۔ کل جب میں متبادل معنی ڈھونڈ رہا تھا تو یہی الفاظ نظر سے گزرے تھے لیکن اس کا "سینس" شاید وہ نہیں بن رہا جو ہم عام طور پر appointment کے معنی میں لیتے ہیں ۔ مثلاً جب ہم کہتے ہیں کہ "کل فلاں دفتر میں میری دس بجے appointment ہے" ۔ یا شاید یہ میری ہی ذہنی الجھن ہے ۔ ایک اور لفظ نظر سے گزرا ہے "وعدۂ ملاقات" ، اس کے متعلق کیا خیال ہے آپ کا؟ کچھ موزوں لگ رہا ہے۔
 
سید ذیشان

وقتِ ملاقات یا وعدۂ ملاقات مناسب ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے معنی میں انتصاب یا تعیناتی مناسب رہے گا۔
 
ابن رضا

لائبریرین
عارف کریم صاحب ! بے حد شکریہ ۔ کل جب میں متبادل معنی ڈھونڈ رہا تھا تو یہی الفاظ نظر سے گزرے تھے لیکن اس کا "سینس" شاید وہ نہیں بن رہا جو ہم عام طور پر appointment کے معنی میں لیتے ہیں ۔ مثلاً جب ہم کہتے ہیں کہ "کل فلاں دفتر میں میری دس بجے appointment ہے" ۔ یا شاید یہ میری ہی ذہنی الجھن ہے ۔ ایک اور لفظ نظر سے گزرا ہے "وعدۂ ملاقات" ، اس کے متعلق کیا خیال ہے آپ کا؟ کچھ موزوں لگ رہا ہے۔
عندالملاقات
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=عندالملاقات

یا آسان الفاظ میں "وقتِ ملاقات"
 
Top