سائنس اور مذہب کے اس ٹکراؤ پر آپکی رائے؟

نور وجدان

لائبریرین
مجھے نہیں علم۔
لیکن مجھے اس بات کا علم ہے کہ ہماری بحث کے دوران اس سوال کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے کیونکہ قرآن نظام کائنات پر جو بیانات دے رہا ہے، وہ سائنس تھیوری کی سطح سے اٹھا کر سائنسی حقائق کی سطح تک لا چکی ہے۔
اس سوا
اس سوال کا آپ کے سائنسی علوم و فنون سے مہارت کا تعلق ہے کہ آپ ان علوم میں دسترس رکھتی ہیں ...!!! اور سائنس کتنی مکمل ہے ؟ جب آپ مکمل سائنس میرے سامنے لائیں گے تب ہم قران َ پاک پر آئیں ، مجھے سوال میں جھول نظر آئے ہیں . قاری کو جھول تو نظر آسکتے ہیں اور وہ پوچھ سکتی ہے اور ماہر علمِ ہی جواب دی سکتی ہے یا دے سکتا ہے . اگر آپ کے پاس علم ہی نہیں جس کا آپ نے کہا تو نامکمل علم کے ساتھ ایک دعوٰٰ ی اٹھا کر نہ لائیں .. اس میں صرف ہم جیسوں کو گمراہی نظر آتی ہے . سائنس کی روشنی پوری تو پھیلنے دیں .. اس کو تنفس دیں تاکہ بات مدلل ہوجائے .

کوڈ:
۔
جناب محمد کا فیملی ٹری تو اسلام دے رہا ہے (دعویٰ کر رہا ہے کیونکہ ثبوت اسلام کے پاس موجود نہیں) کیونکہ انکے نزدیک جنابِ محمد مقدس ہیں اور انکے مطابق جناب آدم تقریباً 6 ہزار سال قبل تشریف لائے۔ جبکہ سائنس کا سرے سے یہ دعویٰ ہی نہیں ہے کہ اس کے پاس ہزاروں سال پرانے ملنے والے ڈھانچوں کا کوئی فیملی ٹری بھی موجود ہے۔

میں سائنس کی ہی تو بات کر رہی ہوں تاکہ سائنس کے کھلے اور مدلل علم جس کے ثبوت بکھرے پڑے ہیں ان پر ایمان لے آؤں . مجھے بڑا تعجب ہو رہا ہے کہ حضرت آدم علیہ سلام سے حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم اور اس سے آگے تک کا شجرہ نسب ہمیں معلوم ہے مگر ..... مگر اتنے وسیع و دقیق علم جس کی لامتناہیت کی بھی حد نہیں اس نے صرف ایک انسان کو دریافت کیا ہے ؟؟ نریندر پال کو...!!! سائینس کو یہ کیسے پتا چلا کہ نریندر پہلا آدمی تھا جو پیدا ہوا؟؟؟؟؟؟؟ نریندر کا وجود اس دنیا میں کیسے آیا؟؟؟؟؟ کوئی غیر مرئی قوت نریندر کو لے کر آئی تھی یا سائینس نے نریندر کو جنم دیا ہے اور اگر سائنس نے نریندر کو جنم دیا ہے پھر اس کو علم آپ کے پاس ہوگا ... !! مجھےاپنے نایاب علم سے استفادہ کرتے ہوئے محترم مہوش ! مجھے بتائیں میں بہت بے تاب جاننے کے لئے ، سچائی کو جس سے ہمیں پوشیدہ رکھا گیا ہے ..نریند کو کس نے وجود دیا ہے ؟؟؟ اس کا لنک بھی دے دیں تو کافی ہوگا .....

اس کے ساتھ پہلے کا کیا گیا سوال دوبارہ پوچھ رہی ہوں کہ اتنا بڑا کارنامہ سائنس کا جس نے ہمیں جینیاتی معلومات کا اضافہ کرنے کے ساتھ آباءاجداد کی ساخت کا بتا یا ہے اور اس سے پہلے ہم لاعلم تھے ، اندھیرے میں تھے ... نریندر جو 28 ہزار سال زندہ رہا ... اور نسل ختم..... مگر ختم نسل کی نشانی بھی سائنس نے ڈھونڈ نکالی کہ جینیاتی مواد تو ایشیا اور ارد گرد سے ملتا ہے ÷÷÷÷

اس روشنی میں نریندر کے بیٹے کتنے تھے ؟ اس کی بیٹیاں کتنی تھیں ؟ اور اس کے پوتے و پوتیاں کتنی تھیں .. پورا 28 ہزار سال کا شجرہ بتائیں جس طرح مجھے اسلام سے ملا ہے ... تاکہ میں آپ کی باتوں پر یقین کر سکوں ابھی تو مجھے سب کچھ لایعنی اور مجہول لگ رہا ہے کیونکہ آپ لاعلم ہیں اس کے شجرے سے بھی اور نریندر کے معرضَ وجود میں آنے کی وجہ سے ...

اب بتائیں ذرا ... کون اس مجہول و لایعنی علم کا کسی اور علم سے موازنہ کریں .. جب مجھے علم ہوگا تب بات موازنے پر آئے گی ...!!!



کوڈ:
ہارمونل تبدیلی ایک استثنائی صورتحال ہے۔
جبکہ جنابِ محمد سے قبل کے ملنے والے ڈھانچوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، اور انکے قد آجکے انسانوں جتنے ہی ہیں۔


یہ مسلمانوں کا دعوی ہے کہ اس تصویر میں دیا گیا فرعون وہی ہے جو کہ جنابِ موسیٰ کے زمانے میں موجود تھا اور جس نے جناب موسی اور بنی اسرائیل کا پیچھا کیا تھا اور اسکا نام "رمسیس ثانی یا رامسیس دوم"  ہے (لنک)۔
یہ اسکی مکمل تصویر (لنک) ہے اور اسکے ہاتھ وغیرہ ہرگز کوئی غیر معمولی طور پر لمبے نہیں ہیں۔ نہ تو ایسا دعویٰ سائنسدانوں نے کیا ہے، نہ ہی مسلمانوں نے،  بلکہ آپ پہلی شخص ہوں گی جو کہ فقط تصویر دیکھ کر یہ دعویٰ کریں گی۔


رمسیس دوم کا قد فقط 5 فٹ 7 انچ ہے
مسلمانوں نے رمسیس دوم کے نام پر بڑے بڑے (جھوٹے) دعوے کیے اور ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بے وقوف بنایا۔ مگر اب یہ سارے دعوے انکے حلق میں آ کر اٹک گئے ہیں جسے یہ نہ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اُگل سکتے ہیں۔
اس فرعون رمسیس دوم کا قد تو فقط 5 فٹ 7 انچ ہے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Ramesses_II
The pharaoh's mummy reveals an aquiline nose and strong jaw, and stands at about 1.7 metres (5 ft 7 in).

چنانچہ اسلام کا دعویٰ کہاں گیا کہ جناب آدم کا قت 30 گز تھا اور جناب محمد تک یہ قد گھٹتا رہا؟

مسلمانوں کا جھوٹا دعوی کہ رمسیس دوم کی لاش بحر احمر سے ملی
پچھلے 100 سالوں سے مسلمانوں نے جھوٹ بول بول کر لاکھوں لوگوں کو بے وقوف بنایا ہے کہ اس رمسیس دوم کی لاش بحر احمر سے ملی ہے، اور یہ وہی فرعون ہے جو کہ جنابِ موسیٰ کے زمانے میں موجود تھا۔
مثلاً دیکھئے یہ ویڈیو (لنک)۔ پورا انٹریٹ ہی ایسی جھوٹی ویڈیوز سے بھرا پڑا ہے، اور مسلمانوں کے ویب سائیٹ بھی اسی جھوٹ سے بھرے ہوئے ہیں (لنک)۔
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ رمسیس دوم کی لاش بحر احمر سے نہیں ملی ہے، بلکہ احرام مصر میں مدفون تھی۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Ramesses_II
Ramesses II was originally buried in the tomb KV7 in the Valley of the Kings but, because of looting, priests later transferred the body to a holding area, re-wrapped it, and placed it inside the tomb of queen Inhapy. Seventy-two hours later it was again moved, to the tomb of the high priest Pinudjem II. All of this is recorded in hieroglyphics on the linen covering the body.[58] His mummy is today in Cairo's Egyptian Museum.

اس سوال کا جواب بہت تسلی بخش ہے ... ماشاء اللہ آپ کا علم بہت وسیع ہے اس لیے آپ کی بات پر پڑھے بغیر بھی یہاں پر یقین کرنے کو دل... سو یہاں بغیر جواز کے مان لیتی ہوں،،اگر کوئی جواز ہوا تو پھر بتادوں گی آپ کی ...۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ نہ کچھ مجھے بھی تو ماننا ہے نا...!!!

کوڈ:
سوال 5: دو ملین کی بات چھوڑیں یہ بتائین کہ ایک ڈھانچہ کی طبعی عمر کیا ہے ََََ؟؟؟ اور اس کو کسی لنک یا کسی سورس سے بتا دیجئے گا .

اس کا جواب آپ پھر دینا بھول گئی ہیں ... قسم سے بہت دل کر رہا ہے جاننے کو... علم کی پیاس آپ تک کھینچ لائی ہے ..مہربانی کرکے حال پر رحم کریں اور بتائیں ..
 

آوازِ دوست

محفلین
کیرن آرمسٹرانگ بین المذاہب تقابلی ریسرچ کی ماہر کئی مشہور کتب کی مصنفہ ہیں۔ اُن کی کتاب "خُدا کی تاریخ "پڑھنے کا اتفاق ہوا بہت خوب لکھتی ہیں اور بھرپور علمی جائزہ پیش کرتی ہیں۔ میرا ادنیٰ سا مشورہ ہے کہ آپ اُسے پڑھ لیں انٹرنیٹ پر فری پی ڈی ایف فارم میں مکمل کتاب مل جائے گی۔اِس میں غزالی جیسی شخصیت کے حوالے سے اور دیگر بڑی دلچسپ اور کارآمد معلومات ہیں۔ آپ کی الزامی اور احتجاجی تصریحات تصویر کے روشن پہلو سے انحراف کر کے کاتا اور لے دوڑی کے مصادق جذباتی ہیجان پر مبنی ہیں ۔ اے سٹرام اِن دا ٹی کپ اینڈ نتھگ ایلس :)
 

نور وجدان

لائبریرین
کیرن آرمسٹرانگ بین المذاہب تقابلی ریسرچ کی ماہر کئی مشہور کتب کی مصنفہ ہیں۔ اُن کی کتاب "خُدا کی تاریخ "پڑھنے کا اتفاق ہوا بہت خوب لکھتی ہیں اور بھرپور علمی جائزہ پیش کرتی ہیں۔ میرا ادنیٰ سا مشورہ ہے کہ آپ اُسے پڑھ لیں انٹرنیٹ پر فری پی ڈی ایف فارم میں مکمل کتاب مل جائے گی۔اِس میں غزالی جیسی شخصیت کے حوالے سے اور دیگر بڑی دلچسپ اور کارآمد معلومات ہیں۔ آپ کی الزامی اور احتجاجی تصریحات تصویر کے روشن پہلو سے انحراف کر کے کاتا اور لے دوڑی کے مصادق جذباتی ہیجان پر مبنی ہیں ۔ اے سٹرام اِن دا ٹی کپ اینڈ نتھگ ایلس :)
جی کیرن آرم سٹرانگ پڑھ کے کہیں ان کی کتاب پر بھی فتوی نہ لگ جائے. ان کی تینوں بکس پڑھ رکھی ہیں میں نے ..۔۔ ایک عیسائی خاتون نے مسلمانوں کے مذہب کے بارے میں وہ بتایا ہے جس سے نیندر تھال کے چودہ طبق روشن ہو جائیں۔گے۔۔۔ اب کہیں کیرن پر مسلمان ملانی ہونے کا فتوی ملے جبکہ بے چاری اگناسٹک ہے.
 

زیک

مسافر
میں جاننا چاہوں گی پھر ..آپ سے سائنس پڑھ لیتے ہیں ..ڈارونزم غلط ثابت ہوئی ہے ..۔ کیا نہیں؟ اگر نہیں تو کیسے؟ اور اس کے ساتھ معلومات میں۔اضافہ کرنا چاہیں تو خیر مقدم.
"ڈارونزم" بالکل غلط ثابت نہیں ہوئی۔ آج بھی یہ سائنس کا اہم حصہ ہے۔

ایک ویب سائٹ جہاں سے آپ کو کچھ معلومات مل جائیں گی:

http://www.talkorigins.org/

میرے دوست کارل زمر کی کتاب:
http://carlzimmer.com/books/evolution/
 

زیک

مسافر
مجھے اس کا پورا فیملی ٹری چاہیے جس طرح حضرت آدم سے حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم تک ہمیں دیا گیا ہے ۔
آپ کا دعوی ہے کہ آدم پہلے انسان تھے، چھ ہزار سال قبل رہتے تھے۔ تمام انسان ان کی اولاد ہیں اور ہمارے پاس آدم سے محمد تک مکمل شجرہ نسب ہے۔

مگر یہ تمام باتیں درست نہیں ہو سکتیں۔

اگر آدم چھ ہزار سال پہلے رہتے تھے تو پھر امریکہ اور آسٹریلیا کے اصلی باشندے کس کی اولاد ہیں؟ امریکہ میں انسان تقریباً ۱۵ ہزار سال سے ہیں اور آسٹریلیا میں چالیس پچاس ہزار سال سے۔

حقیقت یہ ہے کہ اگر آدم تمام انسانوں کے جد امجد ہیں تو یہ ممکن نہیں کہ وہ چھ ہزار سال پہلے رہتے تھے۔ اگر وہ پہلے ہومو سیپیئن تھے تو دو لاکھ سال پہلے کے زمانے میں تھے۔ اگر پہلے ہومو اریکٹس تھے تو ۲۰ لاکھ سال پہلے۔ لہذا جو شجرہ نسب عام طور پر دیا جاتا ہے وہ کسی طور بھی صحیح نہیں۔
 

زیک

مسافر

زیک

مسافر
مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ نیندر تھال کی رنگین تصویر کہاں سے آگئی اور کسی بھی نیندر تھال کی دریافت سے ہمارا ابنِ آدم ہونے کا دعویٰ کیسے باطل ہوتا ہے :)
رنگین تصویر محض آرٹسٹ کا تخیل ہے جو نیئندرتال فوسل اور دیگر ریسرچ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ اس کے غلط ہونے کا کافی احتمال ہے۔

نیندرتال ڈی این اے سے سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ افریقہ کے لوگوں کے علاوہ آج کے باقی علاقوں کے انسانوں کا ایک سے تین فیصد ڈی این اے نیندرتال سے آیا ہے۔ اگر نیندرتال افریقی انسانوں کا جد نہیں مگر ایشیائی اور یورپی انسانوں کے جد میں سے ہے تو آدم کے تمام انسانوں کے مکمل جد امجد رہنے کا ایک ہی طریقہ باقی رہ جاتا ہے کہ آدم ہومو سیپیئنز نہیں بلکہ ہومو اریکٹس تھے کیونکہ ہومو نیندرتال اور ہومو سیپیئن دونوں ہومو اریکٹس کی اولاد ہیں۔
 

زیک

مسافر
سائینس کو یہ کیسے پتا چلا کہ نریندر پہلا آدمی تھا جو پیدا ہوا؟؟؟؟؟؟؟
نیندرتال پہلا آدمی نہیں تھا۔ ہم انسان ہومو سیپیئنز ہیں۔ ہومو نیندرتالس ایک اور سپیشز ہے جو ہومو سیپیئنز کے آنے سے پہلے الگ ہو گئی تھی۔ جب سائنسدانوں نے نیندرتال کا ڈی این اے اخذ کیا تو معلوم ہوا کہ آج کے انسان اگرچہ کافی حد تک افریقہ سے آغاز ہونے والے ہومو سیپیئنز ہی کی اولاد ہیں مگر سب سہارن افریقیوں کے علاوہ باقی انسانوں کا ایک سے تین فیصد ڈی این اے ہومو نیندرتالس سے آیا ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
"ڈارونزم" بالکل غلط ثابت نہیں ہوئی۔ آج بھی یہ سائنس کا اہم حصہ ہے۔

ایک ویب سائٹ جہاں سے آپ کو کچھ معلومات مل جائیں گی:

http://www.talkorigins.org/

میرے دوست کارل زمر کی کتاب:
http://carlzimmer.com/books/evolution/
میں نے بک کے پہلے پیج سے کیا کرنا ہے اس بہتر تھا آپ خود بتا دیتے بک کے اندر کیا لکھا ہوا ہے . اور اس کے اقتباسات میں ایسا کچھ خاص نہیں . اس کا تو حوالہ ہی بیکار گیا میرے لیے .
دوسرا لنک : جب جانوروں کے ارتقاء کے نظریے ہی تکثیریت کی شکار ہیں تو اس سے ہم نے کیا لینا ہے . کوئی کہتا ہے کہ مائکرو ایولوشن اور کوئی میکرو ... ابھی تک کی ریسرچ اس لنک سے کوئی ٹھوس ایوڈنس تو اخذ نہیں کرسکی ہے.یہ لنک تو ازخود دلیل ہے کہ ارتقاء کے نتیجے میں اخذ کردہ پیشن گوئیاں کیا کوئی ٹھوس شواہد بھی رکھتی ہیں ... اگر ان شواہد اور ان میں موجود تھیوریز پر بات کرتی جاؤں تو وہ سائنس کی ایک کتاب بن جائے گی . اور ازخود آپ نے بھی فرمادیا کہ ڈارونزم ارتقاء پوری طرح ناکام نہیں ہوا. ناکام ہوا ... یعنی کہ اس میں شک ہے اور جس میں شک ہے میں اس پر یقین کیسے کر سکتی ہوں . جدید دور کے سائنس دان پرانے دور کے سائنس دانوں کی تھیوریز کو رد کررہے اور نئی پیش کر رہے ہیں جس میں سورٹنگ کہوں گی . سائنس ابھی خود سارٹنگ کے مراحل میں ہے کہ کیا رد کیا جانا اور کیا ا پنانا ہے

سائنس میں "تھیوری" کا کیا مطلب ہوتا ہے اس بارے میں بہت لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

http://evolution.berkeley.edu/evolibrary/misconceptions_faq.php
گوکہ یہ لنک میرے سوال سے متعلق نہیں تھا مگر ارتقاء کے نظریے کے لیے اچھا لنک ہے . مگر آپ اس لنک سے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں ؟ میں نے مجموعی طور پر سائنس کی تھیوری پر بات کی تھی نہ کہ ایولوشنری تھیوری پر..... ہماری پیش کردہ تھیوریز ... قوانین تب بنتی ہیں جب وہ تجربات سے ثابت ہوسکتی ہیں .. ارتقاء کے شواہد کا ہمیں فوسلز سے پتا چل رہا ہے سو ہم ان پر تحقیق کر کے گو مگو کی کیفیت میں ہے ( ہم سے مراد سائنس دان)

نیئندرتال ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک سپیشس کا نام ہے۔ اس کی تصویر نہیں ملی بلکہ اس کے فوسل ملے ہیں اور اس کا ڈی این اے ان سے اخذ کیا گیا ہے
بہت شکریہ اس جدید اجدید سپشیز کے بارے میں بتانے کا جس کا نامن کلچر ابھی تک مفلوج ہے کبھی اس کو جینس میں رکھا جاتا ہے اور کبھی اس کو ہومو سیپی انز کا نام دیا جاتا ہے ، کبھی اس میں بندر والے شواہد ملتے ہیں اور کبھی انسان والے .۔۔۔۔

چونکہ یہ ایک ایسی سپیشز ہے جس کا اسٹیٹس ہی ڈیفائند نہیں تو میں کیسے اس پر بات کروں اور اگر بات کر بھی لوں تب بھی مجھے اس سپیشزیز کے مکمل شواہد فراہم نہیں کیے گئے ہیں . ایسے فوسلز جو ہزاروں سال پہلے کے ہیں ان میں ازخود مائکرو آرگنزم جنیوم میں تبدلیاں لےآتے ہیں اور نامیات کی تخریب ہو جاتی ہے . تخریبی نامیاتی مادہ جس کی ہاف لائف سے ہم نے زندگی کا فیصلہ کرلیا اور اس سے نکلنے والی ریڈیو ایکٹو شعاعیں اس نامیات کے تخریب سے ہی نکلی .. اس سلسلے میں جینوم کو بھی ری ڈیفائنڈ کیا گیا ہے ریسرچ کے لیے ؟ اور اس طرح جنیوم سے خود ساختہ تصویر نکال لینا اس کو انسان یا انسان کے قریب ثابت کر سکتا ہے مگر یہ بات ایک متھ ہی ہے اس کو حقیقت مانا نہیں جا سکتا ہے

ان کا صرف 20 فیصد جینم انسان سے ملتا ہے اور 80 فیصد مختلف ہے ...پھر بھی ہم اس کو انسان مان لیں .
http://www.geneticliteracyproject.org/2014/02/04/were-neanderthals-a-different-species/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
The research, led by Suny Downstate Medical Centre, in New York City, indicates that the Neanderthal nasal complex was not inferior, but simply different, to that of modern humans.
http://www.dailymail.co.uk/sciencet...im-Structure-nose-hints-separate-species.html
لندن نے از خود تحقیق سے ثابت کردیا یہ کہ انسان نہیں ہیں۔۔۔ اوپر لنک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیشنل جیوگرافک ان کو علیحدہ سپیز بتا رہا ہے . اور ساتھ یہ بھی کہ ہائبری ڈائیزیشن کے عمل سے انسان ان سے وجود میں آئے ..ابھی سائنس دان خود مخمصے میں ہیں ..
https://genographic.nationalgeographic.com/neanderthals-article/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معروف سائنس دان یہ بھی بتا رہے ہیں ان کا نیزل ٹریک اور ووکل ٹریک انسان سے بالکل مختلف تھا .۔۔۔اور اس مارفالوجی کو دیکھتے ہوئے سائنس دان یہ کہ رہے کہ یہ انسان کے قریب یعنی جینس یا فیملی میں رکھا جا سکتا ہے مگر ایک جیسی سپیز نہیں ہیں
http://phys.org/news/2014-11-neanderthals-sub-species-modern-humans.html
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ لنکس بھی دیکھیں جو ان کو انسان ماننے سے انکاری ہے

http://www.sciencedaily.com/releases/2014/11/141118141606.htm

http://www.nbcnews.com/science/weir...arate-species-scientists-say-yes-nose-n252031

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





آپ کا دعوی ہے کہ آدم پہلے انسان تھے، چھ ہزار سال قبل رہتے تھے۔ تمام انسان ان کی اولاد ہیں اور ہمارے پاس آدم سے محمد تک مکمل شجرہ نسب ہے۔

مگر یہ تمام باتیں درست نہیں ہو سکتیں۔

اگر آدم چھ ہزار سال پہلے رہتے تھے تو پھر امریکہ اور آسٹریلیا کے اصلی باشندے کس کی اولاد ہیں؟ امریکہ میں انسان تقریباً ۱۵ ہزار سال سے ہیں اور آسٹریلیا میں چالیس پچاس ہزار سال سے۔

حقیقت یہ ہے کہ اگر آدم تمام انسانوں کے جد امجد ہیں تو یہ ممکن نہیں کہ وہ چھ ہزار سال پہلے رہتے تھے۔ اگر وہ پہلے ہومو سیپیئن تھے تو دو لاکھ سال پہلے کے زمانے میں تھے۔ اگر پہلے ہومو اریکٹس تھے تو ۲۰ لاکھ سال پہلے۔ لہذا جو شجرہ نسب عام طور پر دیا جاتا ہے وہ کسی طور بھی صحیح نہیں۔

اس بات کے شواہد بھی دے دیں کہ امریکہ میں باشندے اتنے سالوں سے مقیم ہیں .. میں ان کو دیکھوں گی اگر سچ لگا تو بات ہوگی .. مگر اوپر والی بات تو غلط ثابت ہوگئی کہ یہ انسان تھے .

دوسری بات ، امریکہ کی آبادی جنگوں کے نتیجے میں وقوع پذیر آئی جب یورپ میں ان لڑائیوں اور فرقہ واریت نے قومیت کا تصور کو اجاگر کر دیا تھا. اور ساتھ میں جنوبی اور شمالی امریکہ میں ہجرتیں ہوئیں .. اگر امریکہ کی طرف ہجرت ہوسکتی ہے تو کیا آسٹریلیا کی طرف نہیں جس کا ایک حصہ امریکہ کی طرف اور دوسرا حصہ نیوزی لینڈ اور جاپان سے ملتا ہے .

ڈھانچے کی طبعی عمر سے کیا مراد ہے؟ ڈھانچے فوسل میں بدل سکتے ہیں اور vertebrates کے قدیم ترین فوسل ۵۰ کروڑ سال پرانے ہیں۔

http://www.ucmp.berkeley.edu/vertebrates/vertfr.html

کیا پچاس کڑور پرانے فوسلز تبدیل ہوکر تیل اور گیس یا کوئلہ نہیں بن رہے یا بنے یا ہیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریڈیو میڑک ڈیٹنگ تو چٹانوں میں کی عمر بتا رہی ہے ۔ جس سے کرہ ارض کی عمر نکلی ہے ۔۔۔۔ اس کو فوسلز کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے

.. یعنی ان سے تباہ شدہ نامیات جو تخریب کے نتیجے میں خام ہوگئی ہیں ان کو بتاتی ہے .. اس سے کبھی بھی ہم ایک مکمل جینم نہیں لے سکتے اور جب جینم نہیں لے سکتے تو کجا انسانی یا کسی اور سپیسز کی دریافت...............!!

اس لحاظ سے ایک چیز ہائیڈروجن سے ہیلیم یا یورینیم سے پلمبئم میں بدلتی ہے تو اس کا سب کچھ بدل جاتا ہے ... جیسے جیسے ریڈیوز شعاعیں نکلتی جاتیں ہیں ویسے وہیسے عمر کم ہوجاتی ہے ..ایک چیز اگر 100 تھی اور پچاس کڑور سال بعد وہ 1 ہوگئی تو اس ایک فیصد سے مین میخ نکال کر انسانی نمونہ بنانا صرف اوور ریٹ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں .. سائنس کی باتیں ، کیا سائینس کے خلاف استعمال کریں مذہب کو غلط ثابت کرنے کے لیے

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
ابھی تک تمام باتیں درست ثابت نہیں ہوئیں۔۔۔۔جب کوئی بھی مادہ ریڈیو ایکٹو ہوجاتا ہے تو وہ اصلی حالت میں نہیں رہتا ہے ... ہم کسی کی عمر کا اندازہ فوسلز سے ملنے والے شعاعوں کی معیاد کے تعین سے نکالتے ہیں اور جس سے مادہ ضائع ہوجاتا ہے ... ایک بچے کچھے جینم سے سب لوگ بندر ، چیمپیزی ، انسان ، اور گوریلا سب بن سکتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب ڈی این اے سروائیو ہی نہیں کر سکتا تو اس کو ہم نے ایکسٹریکٹ کیسے کر لیا اور کیسے ایج کا اندازہ لگا لیا۔۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Ancient_DNA


http://www.quora.com/How-does-DNA-survive-for-thousands-or-millions-of-years-in-a-fossil

http://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC1688388/
ڈی این اے سروائیو نہیں کرتا ، جینم بدل جاتا ہے ، معدنی ذخائر بن جاتے ہیں .. اتنے ہزاروں سال بعد ... سائنس خود یہ بتا رہی ہے اور خود ہی اس کی نفی بھی کرتی ہے .. اسن کے خیال میں ڈائنا ساز کا ڈی این اے کیس حشرات کے ڈی این اے کے خون سے نکالا گیا ہے جس کو بعد میں انہوں ے خود رد کر دیا.. ریسرچ کرکے مفروضے بنا کر ،،، رد اور ماننے کی عمل کے دوراں جو نتائج سامنے آئیں گے کیا ہم ان پر یقین کرکے بیٹھ جائیں... ہم میں اور اندھے لوگوں میں کیا فرق ہوا پھر .
http://www.telegraph.co.uk/news/sci...-dinosaur-DNA-could-not-survive-in-amber.html

÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷
یہ لنک بتا رہا ہے 6 ملین سال تک ڈی این اے سروائیو رہ سکتا جب کہ ڈائناسار اس لحاظ ایک متھ ہیں .. ان کا وجود ہی نہیں ہے
http://www.stuff.co.nz/science/7803373/Fossil-DNA-expiry-date-found
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
جی کیرن آرم سٹرانگ پڑھ کے کہیں ان کی کتاب پر بھی فتوی نہ لگ جائے. ان کی تینوں بکس پڑھ رکھی ہیں میں نے ..۔۔ ایک عیسائی خاتون نے مسلمانوں کے مذہب کے بارے میں وہ بتایا ہے جس سے نیندر تھال کے چودہ طبق روشن ہو جائیں۔گے۔۔۔ اب کہیں کیرن پر مسلمان ملانی ہونے کا فتوی ملے جبکہ بے چاری اگناسٹک ہے.
کیرن آرمسٹرانگ مونوتھیئسٹ ہے آگناسٹک نہیں
 

زیک

مسافر
میں نے بک کے پہلے پیج سے کیا کرنا ہے اس بہتر تھا آپ خود بتا دیتے بک کے اندر کیا لکھا ہوا ہے . اور اس کے اقتباسات میں ایسا کچھ خاص نہیں . اس کا تو حوالہ ہی بیکار گیا میرے لیے .
کتاب پڑھنے کے لئے لنک دیا تھا پہلا صفحہ دیکھنے کے لئے نہیں۔
 

زیک

مسافر
ازخود آپ نے بھی فرمادیا کہ ڈارونزم ارتقاء پوری طرح ناکام نہیں ہوا. ناکام ہوا
میں نے یہ نہیں کہا تھا بلکہ یہ کہا تھا کہ ڈارونزم بالکل بھی ناکام نہیں ہوئی یعنی مکمل طور پر کامیاب ہے۔ انتی کامیاب کہ اس کے بغیر ماڈرن بیالوجی کا تصور ممکن نہیں۔
 

زیک

مسافر
جدید دور کے سائنس دان پرانے دور کے سائنس دانوں کی تھیوریز کو رد کررہے اور نئی پیش کر رہے ہیں جس میں سورٹنگ کہوں گی . سائنس ابھی خود سارٹنگ کے مراحل میں ہے کہ کیا رد کیا جانا اور کیا ا پنانا ہے
میرے دیئے گئے لنک سے آپ نے یہ نتیجہ کیسے اخذ کیا؟ ویسے آپ کا یہ امپریشن غلط ہے۔
 

زیک

مسافر
گوکہ یہ لنک میرے سوال سے متعلق نہیں تھا مگر ارتقاء کے نظریے کے لیے اچھا لنک ہے . مگر آپ اس لنک سے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں ؟ میں نے مجموعی طور پر سائنس کی تھیوری پر بات کی تھی نہ کہ ایولوشنری تھیوری پر..... ہماری پیش کردہ تھیوریز ... قوانین تب بنتی ہیں جب وہ تجربات سے ثابت ہوسکتی ہیں .. ارتقاء کے شواہد کا ہمیں فوسلز سے پتا چل رہا ہے سو ہم ان پر تحقیق کر کے گو مگو کی کیفیت میں ہے ( ہم سے مراد سائنس دان)
اس صفحے پر آپ کی اس بات کا جواب موجود ہے کہ ارتقاء محض ایک تھیوری ہے۔
 

زیک

مسافر
اس بات کے شواہد بھی دے دیں کہ امریکہ میں باشندے اتنے سالوں سے مقیم ہیں
انتہائی معروف اور عام معلومات کے لئے لنک دینا ضروری نہیں۔ اگر شوق ہے تو نیٹ پر تلاش کر لیں یا کوئی کتاب پڑھ لیں یا کوئی ڈاکومنٹری دیکھ لیں۔
 
Top