سعد نستعلیق نسخہ 3 ریلیز!

خرم انصاری

محفلین
اوہ! تو یہ بات ہے، دراصل ہمارے ایک دوست ہے جو ذاتی استعمال کے لیے فونٹس میں کچھ تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔ جمیل نوری نستعلیق میں حروف پر اعراب درست طور پر ظاہر نہیں ہو رہے تھے تو انہوں نے اس پر بھی کام کیا تھا جس کے بعد اعراب کافی حد تک بہتر ہو گئے تھے۔ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو پھر یہ بھی انہی کا کام ہو گا شاید!!
آپ کے فونٹ کا نیا ورژن چیک کر کے رپورٹ کرتا ہوں، انتظار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق میں حروف پر اعراب درست طور پر ظاہر نہیں ہو رہے تھے تو انہوں نے اس پر بھی کام کیا تھا جس کے بعد اعراب کافی حد تک بہتر ہو گئے تھے۔ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو پھر یہ بھی انہی کا کام ہو گا شاید!!
اسکے لئے انہیں جمیل نوری نستعلیق کے سورس فائل کی ضرورت ہوگی جو کہ چنیدہ احباب کے علاوہ اور کسی کے پاس نہیں۔ ہو سکتا ہے یہ انہیں احباب میں سے ایک ہوں جنہیں کسی خاص وجہ سے یہ فراہم کیا گیا۔۔۔
 

خرم انصاری

محفلین
اسکے لئے انہیں جمیل نوری نستعلیق کے سورس فائل کی ضرورت ہوگی جو کہ چنیدہ احباب کے علاوہ اور کسی کے پاس نہیں۔ ہو سکتا ہے یہ انہیں احباب میں سے ایک ہوں جنہیں کسی خاص وجہ سے یہ فراہم کیا گیا۔۔۔
ہو سکتا ہے اس بارے میں ، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔
 

خرم انصاری

محفلین
جی اس مسئلہ کو حل کر دیا گیا ہے۔ اس ربط سے نیا فانٹ اتار کر چیک کر لیں۔ فانٹ فائل کا نام ہے: SaadNastaleeq3_2820em
جی! اب قدرے بہتر ہے لیکن اب جمیل نوری سے بھی چھوٹا دکھائی دے رہا ہے:
comparisan_zpszcnn5jmo.png

یہاں پہلی لائن جمیل نوری نستعلیق اور دوسری سعد نستعلیق میں ہے۔
کہیں اکتا ہی نہ جائیں کہ بار بار جمیل نوری نستعلیق کا ہی حوالہ دئیے جا رہا ہوں دراصل جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق میری معلومات کے مطابق اردو کتب کی ٹائپنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فونٹس ہیں اگر یہ بنیادی چیزیں اس کے مطابق رکھی جائیں تو میرے خیال میں اسے بھی کسی کتاب کی ٹائپنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے بصورت دیگر یہ صرف ڈیزائیننگ تک محدود ہو کر رہ جائے گا۔
یہ اسلئے کہ ہم نے سعد نستعلیق کے ترچھے پن کے حساب سے لائن ہائٹ زیادہ رکھی ہے۔ نئے ورژن میں چیک کریں کہ کیا کوئی بہتری ہوئی کہ نہیں؟
الفاظ کا سائز کم کرنے سے قدرے بہتر تو ہوا ہے مگر میم کی پوری ہائٹ پھر بھی دکھائی نہیں دیتی، یہاں ایک چیز میرے خیال میں آئی ہے سمبل کے فونٹس بنانے کے لیے میں اس سے اندازہ کیا کرتا ہوں۔ آفس میں کسی بھی لائن کو سلیکٹ کرنے سے اس کی لائن سپیس ظاہر ہو جاتی ہے، ذرا دیکھیے:
b02_zpsylwx4tos.png

یہاں سلیکٹ کی گئی لائن میں کل لائن سپیس ظاہر ہونے سے یہ پتا چل رہا ہے کہ ترسیموں کو کچھ اوپر کرنے کی گنجائش موجود ہے، اگر انہیں اوپر کی جانب کھسکا دیا جائے تو میم کی پوری ہائٹ بھی ظاہر ہو گی اور لائن اسپیس کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
اب یہی لائن جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں ملاحظہ کیجئے:
b01_zpshcgac0fd.png

یہاں ترسیمے اوپر کی جانب کھسکے ہوئے ہیں، اوپر اسپیس کم ہے یہی وجہ ہے کہ ایک ہی جیسی لائن اسپیس ہونے کے باوجود اس میں میم کی ہائٹ تقریباً مکمل ظاہر ہو رہی ہے۔

یہ اتنی زیادہ تفصیل فقط اپنا ما فی الضمیر واضح کرنے کے لیے بیان کی ورنہ آپ اسے بہتر طور پر سلجھا سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
کہیں اکتا ہی نہ جائیں کہ بار بار جمیل نوری نستعلیق کا ہی حوالہ دئیے جا رہا ہوں دراصل جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق میری معلومات کے مطابق اردو کتب کی ٹائپنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فونٹس ہیں اگر یہ بنیادی چیزیں اس کے مطابق رکھی جائیں تو میرے خیال میں اسے بھی کسی کتاب کی ٹائپنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے بصورت دیگر یہ صرف ڈیزائیننگ تک محدود ہو کر رہ جائے گا۔
بات اکتاہٹ کی نہیں اقدار کی ہے۔ دراصل ہم کافی عرصہ سے ا ن دونوں فانٹس کی اوسط اونچائی معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن چونکہ ہم تمام گلفس کا ڈیٹا ایک ساتھ فیڈ نہیں کر سکتے یوں ہمیں سطور کی اونچائی کی قدریں معلوم کرتے وقت مختلف اندازے لگانے پڑتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بعض گلفس لائن ہائٹ سے باہر جا پڑتے ہیں۔ بہر حال آپکے مشورہ سے میں نے مختلف لائن ہائٹ کیساتھ یہاں فانٹ اپلوڈ کر دیا ہے۔ ذرا چیک کر کے بتائیں کہ آپکے مطابق کونسی فانٹ فائل کا سائز مناسب ہے؟ میری رائے میں تو SaadNastaleeq3_2348em.ttf ہی بہترین رزلٹ دے رہی ہے:
b597.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
مدیر کی آخری تدوین:

عبدالحفیظ

محفلین
عارف بھائی انڈیزائن میں استعمال کرکے مزاآ گیا اب بتائیں جمیل نستعلیق کا انڈیزائن والا ورژن کب ریلیز کر رہے ہیں شدت سے انتظار رہے گا۔
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی انڈیزائن میں استعمال کرکے مزاآ گیا اب بتائیں جمیل نستعلیق کا انڈیزائن والا ورژن کب ریلیز کر رہے ہیں شدت سے انتظار رہے گا۔
میں نے پہلے بھی کہیں ذکر کیا تھا کہ اب کی بار فانٹ کے ترسیمے ان پیج میں لکھوا کر جنریٹ کئے جائیں گے تا کہ غلطی کا امکان کم سے کم ہو سکے۔ اسکام کیلئے وقت، ہمت اور حوصلہ چاہئے جو کہ اسوقت ہمارے پاس تھوڑا کم ہے :)
 

خرم انصاری

محفلین
آپکے مشورہ سے میں نے مختلف لائن ہائٹ کیساتھ یہاں فانٹ اپلوڈ کر دیا ہے۔ ذرا چیک کر کے بتائیں کہ آپکے مطابق کونسی فانٹ فائل کا سائز مناسب ہے؟ میری رائے میں تو SaadNastaleeq3_2348em.ttf ہی بہترین رزلٹ دے رہی ہے
جی! اب بہت بہتر ہو گیا ہے الفاظ کا سائز بھی مناسب ہے لیکن اسپیس کا مسئلہ بدستور موجود ہے۔ دراصل آپ لائن اسپیس اس طرح آٹو پر رکھ کر چیک کرتے ہیں:
paragraf%2001_zpsqrmupxyb.png

اس طرح الفاظ کی ہائٹ جتنی بھی ہوتی ہے ورڈ اس کے مطابق اسپیس بڑھا کر پوری ہائٹ ظاہر کرتا ہے۔ اس صورت میں چند الفاظ لکھ کر کورل و فوٹو شاپ وغیرہ میں امپورٹ کر کے ڈیزائننگ کے لیے تو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اگر کسی کتاب کی تحریر کے لیے استعمال کیا جائے تو حجم بہت زیادہ بڑھ جائے گا چونکہ میرے تھوڑے بہت روابط بک پبلشنگ کمپنیوں سے ہے اس لیے جہاں تک مجھے معلوم ہو سکا وہ لوگ ٹائپنگ میں عام طور پر 16 کے فونٹ سائز میں 26 لائن اسپیس رکھتے ہیں:
paragraf%2002_zpskdlufcoi.png

بعض ادارے تو اس سے بھی کم، خصوصاً کئی کئی جلدوں پر مشتمل کتابوں میں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ حجم کم سے کم ہو۔ ولہذا آپ اگر چاہیں تو مذکورہ طریقے کے مطابق فونٹ سائز اور لائن اسپیس درج کر کے فونٹ چیک کر لیجئے۔ امید ہے کہ اس طرح زیادہ بہتر طور پر میرا ما فی الضمیر جان پائیں گے۔
ابھی ایک اور مسئلہ سامنے آیا ہے ان شاء اللہ عزوجل! اسے اپنے اگلے مراسلے میں بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
آخر کار آپ کی محنت رنگ لائی :)
امید ہے بہت سے لوگ اس خوبصورت فانٹ سے استفادہ حاصل کریں گے۔
بہت بہت مبارک ہو عارف :)
 

arifkarim

معطل
آخر کار آپ کی محنت رنگ لائی :)
امید ہے بہت سے لوگ اس خوبصورت فانٹ سے استفادہ حاصل کریں گے۔
بہت بہت مبارک ہو عارف :)
اصل کریڈٹ تو آپ ہی کو جاتا ہے۔ میں تو خود ہمت ہار بیٹھا تھا کہ اتنے سارے گلفس پر اعراب کیسے لگاؤں گا :)
 

اوشو

لائبریرین
اصل کریڈٹ تو آپ ہی کو جاتا ہے۔ میں تو خود ہمت ہار بیٹھا تھا کہ اتنے سارے گلفس پر اعراب کیسے لگاؤں گا :)
حیرانگی والی بات ہے۔ میرا خیال ہے اس سارے کام میں مجھے شاید 2 سے 3 گھنٹے لگے تھے۔ :)
ہاں کام کو سمجھنے میں اس سے زیادہ ٹائم لگ گیا تھا :(
میرے خیال میں تو یہ اتنا کام نہیں تھا کہ مجھے کریڈٹ دیا جائے ۔ اصل محنت تو آپ کی تھی پھر بھی آپ کریڈٹ دے رہے ہیں تو ہم بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں کی لسٹ میں نام لکھوا لیتے ہیں :)
 
Top