سعد نستعلیق نسخہ 3 ریلیز!

arifkarim

معطل
یہ دونوں میں کیا فرق ہے؟؟؟
فانٹ بناتے وقت مختلف کام بار بار کرنے پڑتے ہیں جیسے حروف پر اعراب سیٹ کرنا، گلفس کی نوک پلک ٹھیک کرنا وغیرہ۔ اسکے برعکس انکے ترسیمے اور لک اپس خودکار طور پر جنریٹ کروائے جا سکتے ہیں۔ گو کہ دونوں اقسام کے کام یکساں وقت لیتے ہیں البتہ میرا دل زیادہ آٹومیشن والے کام میں لگتا ہے :)
 
محمد سعد

محفلین
گو کہ دونوں اقسام کے کام یکساں وقت لیتے ہیں البتہ میرا دل زیادہ آٹومیشن والے کام میں لگتا ہے :)
یکساں وقت نہیں لیتے۔ آٹومیشن میں ایک بار کچھ وقت لگانے کے بعد کئی بار وقت بچایا جا سکتا ہے۔ مینول کام میں ہر بار تقریباً اتنی ہی مقدار میں وقت لگتا ہے۔
 
واہ، اس پوسٹ پر آج پہلی بار نظر پڑی۔ کل ہی اپنی ایپ میں استعمال کر کے اینڈرائڈ میں رزلٹ دیکھتا ہوں، ابھی تک کوئی نستعلیق فونٹ ایسا نہیں ملا جو سب ورژنز میں درست رینڈر ہو سکے۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
واہ، اس پوسٹ پر آج پہلی بار نظر پڑی۔ کل ہی اپنی ایپ میں استعمال کر کے اینڈرائڈ میں رزلٹ دیکھتا ہوں، ابھی تک کوئی نستعلیق فونٹ ایسا نہیں ملا جو سب ورژنز میں درست رینڈر ہو سکے۔
ایڈرائڈ میں یہ فانٹ کیا کوئی بھی موجودہ فانٹ درست رینڈر نہیں ہو سکتا لگیچر بیسڈ فانٹس کا حجم بہت زیادہ ہے اور کیرکٹر بیسڈ فانٹ میں مسائل ہیں
 
ایڈرائڈ میں یہ فانٹ کیا کوئی بھی موجودہ فانٹ درست رینڈر نہیں ہو سکتا لگیچر بیسڈ فانٹس کا حجم بہت زیادہ ہے اور کیرکٹر بیسڈ فانٹ میں مسائل ہیں
اکثر کٹ کیٹ اور اس سے اوپر والی تمام ڈیوائسز میں مسئلہ نہیں ہے۔

vaH28HcbT7gvRKP1dLgpg0gqtG92tpR6L33WGfFOUb9jyTHwEd1AsVdvieJ_2EnXi8Mj=h900
 
محمد سعد

محفلین
کیا کسی نے نوٹو نستعلیق کے ساتھ تجربات کیے ہیں؟
میں نے تجرباتی طور پر تجسس سائنس فورم پر بطور ایمبڈڈ فانٹ استعمال کیا ہوا ہے۔ دو چار اینڈرائڈ ڈیوائسز پر دیکھا تو نتیجہ اچھا حاصل ہوا۔ اس وقت میں نے ورژن نمبر پر غور نہیں کیا لیکن غالباً سب پر 4.0 کے بعد والا ہی کوئی ورژن تھا۔
 
میں نے اپنی ایپ میں ایمبیڈ کرنا چاہا تھا، لیکن درست رینڈر نہیں ہوا۔
ویب پر شاید درست کام کر رہا ہو، لیکن اینڈرائڈ ایپ میں ٹیکسٹ ویو میں کیریکٹر اوور لیپ کر رہے ہوتے ہیں۔
 
شکیب

محفلین
arifkarim کیا لائن اسپیسنگ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے؟ نفیس نستعلیق جگہ بہت لیتا ہے لکھتے ہوئے، ایک صفحے پر بہت کم لائنس آتی ہیں۔۔۔ فانٹ سائز تو آپ نے چھوٹا کردیا ہے میں نے دیکھا، اب ایک فرمائش میری بھی۔
 
اصل میں یہ خط اونچائی کے حساب سے کافی ترچھا ہے اسلئے یہاں زیادہ لائٹ ہائٹ دی گئی ہے۔ آپ چاہیں تو فانٹ کریٹر میں اسے کھول کر درست کر سکتے ہیں۔
 
شکیب

محفلین
اصل میں یہ خط اونچائی کے حساب سے کافی ترچھا ہے اسلئے یہاں زیادہ لائٹ ہائٹ دی گئی ہے۔ آپ چاہیں تو فانٹ کریٹر میں اسے کھول کر درست کر سکتے ہیں۔

["خرم انصاری, post: 1683419, member: 10181"]جی! اب قدرے بہتر ہے لیکن اب جمیل نوری سے بھی چھوٹا دکھائی دے رہا ہے:
comparisan_zpszcnn5jmo.png

یہاں پہلی لائن جمیل نوری نستعلیق اور دوسری سعد نستعلیق میں ہے۔

الفاظ کا سائز کم کرنے سے قدرے بہتر تو ہوا ہے مگر میم کی پوری ہائٹ پھر بھی دکھائی نہیں دیتی، یہاں ایک چیز میرے خیال میں آئی ہے سمبل کے فونٹس بنانے کے لیے میں اس سے اندازہ کیا کرتا ہوں۔ آفس میں کسی بھی لائن کو سلیکٹ کرنے سے اس کی لائن سپیس ظاہر ہو جاتی ہے، ذرا دیکھیے:
b02_zpsylwx4tos.png

یہاں سلیکٹ کی گئی لائن میں کل لائن سپیس ظاہر ہونے سے یہ پتا چل رہا ہے کہ ترسیموں کو کچھ اوپر کرنے کی گنجائش موجود ہے، اگر انہیں اوپر کی جانب کھسکا دیا جائے تو میم کی پوری ہائٹ بھی ظاہر ہو گی اور لائن اسپیس کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
اب یہی لائن جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں ملاحظہ کیجئے:
b01_zpshcgac0fd.png

یہاں ترسیمے اوپر کی جانب کھسکے ہوئے ہیں، اوپر اسپیس کم ہے یہی وجہ ہے کہ ایک ہی جیسی لائن اسپیس ہونے کے باوجود اس میں میم کی ہائٹ تقریباً مکمل ظاہر ہو رہی ہے۔

یہ اتنی زیادہ تفصیل فقط اپنا ما فی الضمیر واضح کرنے کے لیے بیان کی ورنہ آپ اسے بہتر طور پر سلجھا سکتے ہیں۔[/QUOTE]
 
arifkarim

معطل
مدیر کی آخری تدوین:
Top