سعد نستعلیق نسخہ 3 ریلیز!

arifkarim

معطل
عید کے اس بابرکت موقع پر سعد نستعلیق فانٹ کے نسخہ3 کا اجراء کیا جاتا ہے۔ پرانے نسخہ کی نسبت اسمیں کئی بہتریاں لائی گئی ہیں:
  • بعض احباب کو کمپیوٹر اسکرین پر لاطینی حروف پڑھنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے ہم نے اسد کے مشورہ کے مطابق آزاد مصدر Open Sans فانٹ کے گلفس شامل کر دئے ہیں۔ یوں صارفین اب پرنٹ میڈیا کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی اس فانٹ کا عام استعمال با آسانی کر سکتے ہیں:
b589.gif

  • دوست نے سابقہ نسخہ میں ایک غلطی کا ذکر کیا تھا جو کہ ٹرانسلیشن پروگرام Omega-T میں نظر آتی ہے:
Untitled.jpg

کافی مغز ماری اور تجربات کے بعدبالآخر اسکا حل بھی مل گیا ہے:
b590.gif

یہ مسئلہ دو وجوہات کی بناء پر تھا:
  • اول تو نفیس نستعلیق/سعد نستعلیق فانٹ میں لاطینی حروف کی ترتیب اول دن ہی سے درست نہیں تھی۔ اسکو ٹھیک کرنے کی خاطر ہمیں پورا فانٹ از سر نو ڈیزائن کرنا پڑا۔البتہ اسکا مستقل فائدہ یہ ہوا کہ اب فانٹ میں لاطینی حروف کی ترتیب اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہو گئی ہے۔
  • دوم یہ سافٹوئیر اپنے زیر استعمال فانٹ کو سیدھا ونڈوز کی ڈائریکٹری سے اٹھاتا ہے۔بیشک یہ فانٹ ونڈوز کے سسٹم میں انسٹال ہو یا نہ ہو۔ اسلئے اگر اس نسخہ کو انسٹال کرنے کے باوجود لاطینی متن نظر نہ آئے تو اپنے فانٹ کی ڈائریکٹری میں سے سعد نستعلیق کے پچھلے تمام نسخے حذف کر دیں اور پھر یہ نیا والا انسٹال کرلیں۔ آپکا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
نئے نسخہ میں سب سے اہم بہتری متن میں اعراب لکھنے کی سہولت ہے۔ اس عظیم کاوش کیلئے ہم محترمی اوشو بھائی کے شکر گزارہیں، جنکی محنت کے بدولت بالآخر نفیس نستعلیق / سعد نستعلیق کئی سالوں بعد اعراب لکھنے کے قابل ہو گیا ہے :
b591.gif

مزید کرنے کے کام:
  • فانٹ کے ترسیموں کو بہتر کرنا
  • اعراب والے ترسیمے شامل کرنا
  • اس فانٹ کی بنیاد پر مزید نئے اردو فانٹس کا اجراء

 
مدیر کی آخری تدوین:

خرم انصاری

محفلین
ماشاء اللہ ! عمدہ کام ہے چونکہ ابھی کام جاری ہے اس لیے دو ایک مسائل کی طرف توجہ دلاتا ہوں:
  • اول تو یہ کہ اس کا سائز عام نستعلیق فونٹس کی نسبت بہت بڑا ہے۔
  • دوم یہ کہ اس کی لائن اسپیس بھی عام فونٹس کی نسبت بہت زیادہ رکھنی پڑتی ہے۔ یہ دیکھئے:
Saad%20nastaleeq_zps7bhfaaj4.png

پہلی لائن سعد نستعلیق اور دوسری جمیل نوری نستعلیق میں ہے، دونوں کا ایک ہی فونٹ سائز (16) اور ایک ہی لائن اسپیس (Exactly 26pt) ہے اس کے باوجود پہلی لائن دوسری کے مقابلے میں بہت بڑی دکھائی پڑ رہی ہے اور ”بسم“ اور ”الرحیم“ کی میم کا کچھ حصہ بھی لائن اسپیس کی کمی کے باعد شاید بیس لائن سے نیچے جا کر نظروں سے اوجھل ہو گیا ہے۔
جہاں تک سائز کی بات ہے وہ تو چلو اپنی مرضی کے مطابق کم زیادہ کر کے کام چلایا جا سکتا ہے لیکن اسپیس کا معاملہ بہرحال پریشان کن ہے کہ قریباً (Exactly 45pt) پر جا کر حروف مکمل نظر آتے ہے اور اتنی اسپیس عام ٹائپنگ کے لیے بہرحال نہیں رکھی جا سکتی۔
 

خرم انصاری

محفلین
ایک اور بات! جمیل نوری نستعلیق کی طرح اس میں بھی کرننگ کا کوئی شارٹ کٹ طریقہ نہیں ہو سکتا کیا فی الحال فونٹس میں جا کر الگ فونٹ منتخب کرنا پڑتا ہے۔ بسا اوقات تمام عبارت کے بجائے معدودے چند الفاظ کی کرننگ کرنا ہوتی ہے تو اس طریقے سے تو بہت زیادہ دشواری کا سامنا ہو گا۔
 

arifkarim

معطل
انڈیزائن میں کرننگ نہیں ہو رہی ہے۔
دوبارہ چیک کریں کہ کیا ریلیز میں انڈیزائن والا فانٹ شامل نہیں؟ اگر شامل نہیں ہے تو میں ربط اپڈیٹ کر دیتا ہوں۔

اول تو یہ کہ اس کا سائز عام نستعلیق فونٹس کی نسبت بہت بڑا ہے۔
کتنا بڑا ہے؟ 25000 ترسیموں کی شمولیت کے بعد کم از کم اتنا حجم تو بنتا ہے۔

دوم یہ کہ اس کی لائن اسپیس بھی عام فونٹس کی نسبت بہت زیادہ رکھنی پڑتی ہے۔
یہ اسلئے کہ فانٹ کے گلفس دیگر نستعلیق فانٹس کے مقابلہ میں زیادہ بڑے ہیں۔ اسکا ایک حل متلاشی بھائی نے کافی عرصہ قبل بتایا تھا۔ اب یاد نہیں کیا تھا۔ اگر وہ اس فارم پر دوبارہ تشریف لائیں تو ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ :)
میرے ورڈ 2013 پر آٹو لائن ہائٹ ایڈجسمنٹ کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں:
b593.gif


ایک اور بات! جمیل نوری نستعلیق کی طرح اس میں بھی کرننگ کا کوئی شارٹ کٹ طریقہ نہیں ہو سکتا کیا فی الحال فونٹس میں جا کر الگ فونٹ منتخب کرنا پڑتا ہے۔ بسا اوقات تمام عبارت کے بجائے معدودے چند الفاظ کی کرننگ کرنا ہوتی ہے تو اس طریقے سے تو بہت زیادہ دشواری کا سامنا ہو گا۔
جناب، جمیل نوری نستعلیق میں کونسا کرننگ کا شارٹ کٹ ہے؟ ذرا ہمیں بھی تو بتائیں :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

خرم انصاری

محفلین
کتنا بڑا ہے؟ 25000 ترسیموں کی شمولیت کے بعد کم از کم اتنا حجم تو بنتا ہے۔
اوہ! سائز سے میری مراد میموری کے اعتبار سے سائز نہ تھی بلکہ استعمال میں الفاظ کا سائز دکھائی پڑنا تھا جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دو مختلف فونٹس میں ایک ہی عبارت تحریر کی گئی ہیں، دونوں کا سائز بھی ایک رکھا گیا ہے لیکن ایک عبارت دوسری کی نسبت بڑی دکھائی دے رہی ہے۔
میرے ورڈ 2013 پر آٹو لائن ہائٹ ایڈجسمنٹ کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں
ورڈ 2010 میں بھی آٹو ایڈجسٹمنٹ سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے لیکن اس طرح اسپیس بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، یہ دیکھیے:
جمیل نوری نستعلیق
Jameel%20noori_zpsang9eovr.png

سعد نستعلیق
Saad_zpspvlw5zjr.png

ایک ہی طرح کے پیج میں ”جمیل نوری نستعلیق“ فونٹ سے 18 لائنز آ رہی ہیں جبکہ ”سعد نستعلیق“ فونٹ سے صرف 11 لائنز رہ جاتی ہیں۔
اس سبب سے اس فونٹ میں کوئی کتاب ٹائپ کرنا غالباً معمول نہیں ہو سکے گا کہ کتاب کا حجم ہی بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔
جناب، جمیل نوری نستعلیق میں کونسا کرننگ کا شارٹ کٹ ہے؟ ذرا ہمیں بھی تو بتائیں
میرے پاس جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں Ctrl+i پریس کرنے سے italic ہونے بجائے کرننگ ہو جاتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
انڈیزائن والاربط نہیں ہے عارف بھائی پلیز اپڈیٹ کر دیں۔ جزاکم اللہ
یہ لیں نیا ربط لے لیں۔ اسمیں انڈیزائن والا ورژن موجود ہے:
https://mega.nz/#!E8shHZSD!MjoW1kMWWJxuXxTx3e1Yrllwk0zpWQq0CvcohL_siWM
ابن سعید بھائی سے درخواست ہے کہ اوپر پہلی والی پوسٹ میں اصل ربط کی تدوین کر کے یہ نیا والا ربط اپڈیٹ کر دیں کہ ہمارے پاس اسکے اختیارات نہیں :)

اوہ! سائز سے میری مراد میموری کے اعتبار سے سائز نہ تھی بلکہ استعمال میں الفاظ کا سائز دکھائی پڑنا تھا جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دو مختلف فونٹس میں ایک ہی عبارت تحریر کی گئی ہیں، دونوں کا سائز بھی ایک رکھا گیا ہے لیکن ایک عبارت دوسری کی نسبت بڑی دکھائی دے رہی ہے۔
جی اس مسئلہ کو حل کر دیا گیا ہے۔ اس ربط سے نیا فانٹ اتار کر چیک کر لیں۔ فانٹ فائل کا نام ہے: SaadNastaleeq3_2820em
b594.gif


ایک ہی طرح کے پیج میں ”جمیل نوری نستعلیق“ فونٹ سے 18 لائنز آ رہی ہیں جبکہ ”سعد نستعلیق“ فونٹ سے صرف 11 لائنز رہ جاتی ہیں۔
یہ اسلئے کہ ہم نے سعد نستعلیق کے ترچھے پن کے حساب سے لائن ہائٹ زیادہ رکھی ہے۔ نئے ورژن میں چیک کریں کہ کیا کوئی بہتری ہوئی کہ نہیں؟

میرے پاس جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں Ctrl+i پریس کرنے سے italic ہونے بجائے کرننگ ہو جاتی ہے۔
یہ کیسے ممکن ہے؟ کیا آپ کوئی ماکرو وغیرہ استعما ل کر رہے ہیں؟ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ابن سعید
ہم نے میگا کی سائٹ پر فانٹ ریلیز کا ربط کیا اپڈیٹ کیا، یہاں اول پوسٹ سے پرانا ربط ہی اڑ گیا۔ براہ کرم اسکو اپڈیٹ کر دیں :)
 
Top