انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

نور وجدان

لائبریرین
محترم سعدیہ نور بٹیا
بلاشک جو غوروفکر و ذکر میں محو رہتے ہیں وہ اسرار جان لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
سبحانك لا علم لنا إلا ما علمتنا إنك أنت العليم الحكيم
تو پاک ہے ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا تو نے ہمیں بتایاہے بے شک تو بڑے علم والا حکمت والا ہے۔۔۔
رب زدنی علما ۔۔۔۔
میرے رب میرے علم میں اضافہ فرما ۔
بلاشک پاک ہیں یہ دونوں کلمات ۔۔۔
ان دو کلموں کا ذکر کرنا اپنی عادت بنا لیں کسی پہ بات کسی بھی شئے پر غور کرنے سے پہلے اس کا اسرار جاننے کی خواہش رکھتے ہوئے
ان شاءاللہ سب حقیقت کھل جائے گی آپ پر ۔
اپنے پاس موجود علم پر عاجز رہیں ۔ ہمیشہ یہ مانیں کہ میرا علم ناقص ہے ۔
بہت دعائیں
اس محفل کے نایاب محترم

انی نایابی چنگی کوئی نئی ہوندی ۔۔۔۔

یہ کلمات میں عادت بنانے کی کوشش شروع کرتی ہوں
مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے پاس کونسا علم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مجھے اس کا بھی علم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بنا خطا کے سزا وار ٹھہراتی نہیں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے بڑی خطا ہے

آپ خادم اعلی ہیں
بلکہ رونق ِ اعلی ہیں
اور کیا کہوں آپ کے بارے میں۔۔۔۔!
قصور یہ تھا ۔۔۔ جب یہ دھاگہ شروع ہوا تھا
میں اس محفل میں نہ تھی
اس کو میرے ہوتے ہوئے شروع نہیں کیا گیا
اب بتائیں حل اس کا ۔۔۔
خادم تک تو بات بر حق ہے، پر اس میں اعلیٰ کا لاحقہ ظلم ہے اور رونق والی بات تو سرا سر الزام ہے۔ :) :) :)

یہ لڑی کسی اور لڑی سے علیحدہ کی گئی تھی کیونکہ اس لڑی میں غیر متعلقہ باتیں شروع ہو گئی تھیں۔ علیحدہ کرتے ہوئے جو مراسلے منتخب کیے گئے ان میں نایاب بھائی کا اپنا مراسلہ اولین ٹھہرا اور شاید یہی وجہ ہے کہ نایاب بھائی اپنا انٹرویو خود شروع کر بیٹھے۔ ابھی اس لڑی سے متعلقہ ادارتی کاروائیوں پر نظر ڈالی تو کچھ تلخ باتیں سامنے آ گئیں، پر وہ تو اب قصہ پارینہ ہوا۔ :) :) :)
 
نایاب

لائبریرین
میرے پاس کونسا علم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مجھے اس کا بھی علم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ( جانے غلط ہے کہ درست )
آپ کو یہ تلاشنا ہے کہ آپ کے پاس کونسا علم ہے ،
بس درود شریف پڑھیئے ان کلمات کو اپنے ذہن میں تازہ کیجئے اور غوروفکر میں محو ہوجائے ۔۔۔۔۔
کچھ ہی پل میں آپ جان جائیں گی کہ آپ کے پاس وہ کونسا علم ہے جس سے آپ انجان ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبحانک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اپنے عجز کا اعتراف ہے فرشتوں کا رب سچے کے سامنے ۔
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
خادم تک تو بات بر حق ہے، پر اس میں اعلیٰ کا لاحقہ ظلم ہے اور رونق والی بات تو سرا سر الزام ہے۔ :) :) :)

یہ لڑی کسی اور لڑی سے علیحدہ کی گئی تھی کیونکہ اس لڑی میں غیر متعلقہ باتیں شروع ہو گئی تھیں۔ علیحدہ کرتے ہوئے جو مراسلے منتخب کیے گئے ان میں نایاب بھائی کا اپنا مراسلہ اولین ٹھہرا اور شاید یہی وجہ ہے کہ نایاب بھائی اپنا انٹرویو خود شروع کر بیٹھے۔ ابھی اس لڑی سے متعلقہ ادارتی کاروائیوں پر نظر ڈالی تو کچھ تلخ باتیں سامنے آ گئیں، پر وہ تو اب قصہ پارینہ ہوا۔ :) :) :)

یہ کھلم کھلا بے ایمانی ہے ۔۔
سیدھی بات یہ ہے کہ عوام رائے دیتی ہے ۔۔ سو اعلیٰ کہنے سے مت روکیں
کچھ مجھے الجھن بھی ہوئی ایسا لگا ربط کہیں نہیں ۔۔میں نے سوچا کہ شاید مجھے پڑھنے میں غلطی ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
انٹرویو ۔۔معلوماتی ہے بہت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
یہ لڑی کسی اور لڑی سے علیحدہ کی گئی تھی کیونکہ اس لڑی میں غیر متعلقہ باتیں شروع ہو گئی تھیں۔ علیحدہ کرتے ہوئے جو مراسلے منتخب کیے گئے ان میں نایاب بھائی کا اپنا مراسلہ اولین ٹھہرا اور شاید یہی وجہ ہے کہ نایاب بھائی اپنا انٹرویو خود شروع کر بیٹھے۔ ابھی اس لڑی سے متعلقہ ادارتی کاروائیوں پر نظر ڈالی تو کچھ تلخ باتیں سامنے آ گئیں، پر وہ تو اب قصہ پارینہ ہوا۔ :) :)
محترم ابن سعید بھائی ۔۔ اگر یہ حادثاتی طور پر وجود میں آ جانے والی لڑی کسی طور تلخیوں کی باعث بنی تو براہ مہربانی اس لڑی کو بھی حذ ف کر دیا جانا چاہیئے تاکہ یہ بھی قصہ پارینہ بن جائے ۔ اور مستقبل میں کسی تلخی کا باعث نہ بنے ۔۔
مجھے انتہائی افسوس اور دکھ ہے کہ میری جانب سے غیر دانستہ شروع کی گئی یہ لڑی کسی بھی تلخی کا باعث بنی ۔
بلاشبہ اگر مجھے کہیں پہلے علم ہوجاتا کہ یہ لڑی فساد پھیلا رہی ہے تو پہلے ہی اسے حذف کرنے کی التجا کر دیتا ۔۔
بہت معذرت بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ( جانے غلط ہے کہ درست )
آپ کو یہ تلاشنا ہے کہ آپ کے پاس کونسا علم ہے ،
بس درود شریف پڑھیئے ان کلمات کو اپنے ذہن میں تازہ کیجئے اور غوروفکر میں محو ہوجائے ۔۔۔۔۔
کچھ ہی پل میں آپ جان جائیں گی کہ آپ کے پاس وہ کونسا علم ہے جس سے آپ انجان ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبحانک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اپنے عجز کا اعتراف ہے فرشتوں کا رب سچے کے سامنے ۔
بہت دعائیں
سبحان اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
محترم ابن سعید بھائی ۔۔ اگر یہ حادثاتی طور پر وجود میں آ جانے والی لڑی کسی طور تلخیوں کی باعث بنی تو براہ مہربانی اس لڑی کو بھی حذ ف کر دیا جانا چاہیئے تاکہ یہ بھی قصہ پارینہ بن جائے ۔ اور مستقبل میں کسی تلخی کا باعث نہ بنے ۔۔
مجھے انتہائی افسوس اور دکھ ہے کہ میری جانب سے غیر دانستہ شروع کی گئی یہ لڑی کسی بھی تلخی کا باعث بنی ۔
بلاشبہ اگر مجھے کہیں پہلے علم ہوجاتا کہ یہ لڑی فساد پھیلا رہی ہے تو پہلے ہی اسے حذف کرنے کی التجا کر دیتا ۔۔
بہت معذرت بہت دعائیں
غیر متفق۔۔۔۔۔۔۔!!!!
تلخی آپ سے پھیلی ۔۔یا حیرت ۔۔۔۔۔۔!
 
محترم ابن سعید بھائی ۔۔ اگر یہ حادثاتی طور پر وجود میں آ جانے والی لڑی کسی طور تلخیوں کی باعث بنی تو براہ مہربانی اس لڑی کو بھی حذ ف کر دیا جانا چاہیئے تاکہ یہ بھی قصہ پارینہ بن جائے ۔ اور مستقبل میں کسی تلخی کا باعث نہ بنے ۔۔
مجھے انتہائی افسوس اور دکھ ہے کہ میری جانب سے غیر دانستہ شروع کی گئی یہ لڑی کسی بھی تلخی کا باعث بنی ۔
بلاشبہ اگر مجھے کہیں پہلے علم ہوجاتا کہ یہ لڑی فساد پھیلا رہی ہے تو پہلے ہی اسے حذف کرنے کی التجا کر دیتا ۔۔
بہت معذرت بہت دعائیں
جی نہیں، تلخی کا سبب یہ لڑی نہیں بنی بلکہ وہ لڑی تھی جس سے اس کو علیحدہ کیا گیا تھا۔ :) :) :)
 
نایاب

لائبریرین
کچھ مجھے الجھن بھی ہوئی ایسا لگا ربط کہیں نہیں ۔۔میں نے سوچا کہ شاید مجھے پڑھنے میں غلطی ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
آپ کسی الجھن میں مبتلا نہ ہوں ۔۔۔یہ اپنی جگہ مکمل ہے ۔۔
اس انٹرویو کی اک کہانی ہے کچھ اس طرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم شمشاد بھائی نے اک دھاگہ شروع کیا تھا اجتماعی انٹرویو کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔

نوٹ : وقتاً فوقتاً سوالوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
میں نے اسے اجتماعی جانتے یہاں ان سوالوں کے جواب لکھ دیئے ۔۔ اور کسی محترم مدیر نے اسی الگ کر کے میرے نام سے لڑی بنا دی ۔
اور سب دوستوں بہنوں بھائی بیٹیوں سے بات ہونے لگی ۔۔۔۔۔۔۔
یہ لیں جی نایاب بھائی اس عنوان کے تحت گرفتار ہو گئے ہیں۔ ضمانت کے کاغذات تیار ہوتے ہوتے سو صفحے تو ہو ہی جائیں گے۔

سب اراکین کو دعوت عام ہے کہ اپنا اپنا اسلحہ لیکر حملہ آور ہو جائیں۔ آخر میں میں بھی شامل ہو جاؤں گا۔
بہت دعائیں
 
آوازِ دوست

محفلین
اس کا ترجمہ ہے کہ تم مجھے حاجی صاحب حاجی صاحب کہو اور میں تم کو مولانا صاحب مولانا صاحب کے نام سے پکاروں گا۔
حضور انور بندہ پرور عالی جناب مجھے بطریق احسن پتہ ہے کہ آپ دو حضرات ملامتی ہیں ایک ذرا سا زیادہ ہیں اور آپ ذرا سا کم ہیں۔ کیونکہ ابھی تک آپ کی شخصیت میں ایک چیز ہے اور اس کا نام ہے ملال یعنی اگر کوئی آپ کو برا کہے برا جانے تو بظاہر تو آپ کچھ بھی نہیں کتہے ہیں اور اس کو دعا دیتے ہیں لیکن قلب میں طبیعت میں ملال کا عنصر پیدا ہوتا ہے دراصل اس بات کو صرف اور صرف ہم جیسے ناکارہ لوگ ہی محسوس کرسکتے ہیں یا وہ لوگ جن کے دل کا آبگینہ متعدد بار ٹوٹ چکا ہو۔
دوسری بات یہ کہ آپ نے بہت ہی اچھا کیا جو باباجی کا انتخاب کیا دراصل بابا جی کی علمی سطح کم تر ہی سہی لیکن اُن کی تربیت بہت اچھے طریقے سے ہوئی ہے اور جہاں تک میرا تعلق ہے تو میری تربیت نہ ہوسکی کیونکہ کبھی کسی کو اس قابل سمجھا ہی نہیں کہ اس کا دامن پکڑ لیا جائے شائد اسی وجہ سے میرا لہجہ سخت ہے میری اسلوب کٹیلا ،میری تحریر میں طنز و استہزاء ہوتا ہے۔
دراصل مجھے اپنے غصہ و طیش پر قابو نہیں ہے ورنہ بہت اچھے اچھے وقت دیکھے ہوئے ہیں ایسے ایسے حالات سے گزرا ہوں کہ لوگ بہت شدید محنت کے بعد پہنچتے ہیں لیکن تربیت نہ ہونے کی وجہ سے وہ خلعت جو مجھے پہنائی جاتی ہے یا جو انعام مجھ پر کیا جاتا ہے جلد ہی میری مخلوق کے ساتھ بدخلقی یا کسی کو حقیر سمجھنے کی وجہ سے چھن جاتی ہے اور میں تہی دامن رہ جاتا ہوں۔ واسلام
اس دھاگہ میں آپ کے ساتھ یہ آخری ملاقات تھی۔۔۔۔کیونکہ آپ بھی بال کی کھال اتارنے میں لگے ہوئے تھے۔۔۔۔اب خوش ہو۔۔۔ہور چوپو گنے:biggrin:
گریٹ
 
محمد فہد

محفلین
السلام علیکم نایاب بھائی آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا آپ بہت سچے انسان ہیں بہت خوشی ہوئی پڑھ کر
دُعا ہیے اللہ رب العزت آپ کہ لیئے آسانی عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے آمین ۔۔۔ نایاب
 
میرے محترم بھائی محمد فہد
اللہ سوہنا آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ۔ آمین ثم آمین
آپ کی پوسٹ " پر مزاح " اس لیئے قرار دی کہ پڑھتے ہی قہقہہ نکل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ میری لفاظی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ مجھ " سدا کے جھوٹے " کو سچا قرار دے دیا ۔۔۔۔
کاش کہ میں " سچ " کے " س " کو ہی پا سکتا ۔ اس پر رواں رہ سکتا ۔
میرے بھائی مجھے سچا جاننا گویا آپ کے سادہ دل و معصوم ہونے کی دلیل ہے ۔
اللہ سوہنا سدا آپ پر مہربان رہے ۔ زندگی کی کڑی جنگ میں آپ کا حامی و رہنما رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

نایاب بھائی سچ ہر کسی کا اپنا اپنا ہوتا ہے میرا سچ آپکا نہیں ہو سکتا اور آپکا سچ میرا نہیں ہو سکتا لیکن ہوتے دونوں ہی سچ ہیں جس کی وجہ سمجھ اور پرکھ کی ہوتی ہے جو ظاہر ہے سب کی الگ الگ ہے اور اسی پراسس میں تجربہ اور مشاہدہ جنم لیتا ہے جس سے سوچ کے زاویئے مختلف سمتیں تراشتے ہیں اور سب سے زیادہ مظبوط اور پُر اثر خیال کو ہم سچ اور حق مانتے ہیں یا سمجھتے ہیں مثبت اور متوازن سوچ سے ہم حقیقی آگاہی یا سچ تک جا سکتے ہے ..!!
آمین یارب۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں ، منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
اے اہلِ زمانہ قدر کرو، نایاب ہیں ہم ، کمیاب ہیں ہم
 
Top