اجتماعی انٹرویو انٹرویو

شمشاد

لائبریرین
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟

14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔

نوٹ : وقتاً فوقتاً سوالوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جی ہم حاضر ہیں

(بارے میرا کچھ بیاں ہوجائے)

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
جویریہ ریاض مسعود2)
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
جویریہ3)
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
جوجو کہ کے بلاتے ہیں بابا مجھے۔ کیوں ؟ وہ اس لئے کہ میں بابا کی اکلوتی اولاد جو ہوں 4) 4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
کلک سترگے کہ کے بلاتے ہیں ( اردو میں کٹور کہ سکتے ہیں اس کو)
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
اب تو بڑی ہو چکی ہوں۔ اور جو بننا تھا وہ بھی بن چکی
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
میں کچھ نہ کرتی۔ میں ویسے بھی سطح سمندر سے 3200 فٹ بلندی پر رہتی ہوں
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
کیوں مشکل سوالات سے دو چار کرتے ہیں آپ؟
8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
میں اکیلے ہی کھاتی ہوں
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
پانی کے جہنم میں
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
یہ بھی کوئی زندگی ہے؟
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جب تک یہ دنیا قائم ہے
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
پتہ نہیں۔ کبھی پوچھا نہیں۔ کیونکہ شیر سے میں ڈرتی ہوں اور بلی مجھ سے ( تو پوچھوں کیسے)
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
ہمارے ہاں تو سمجھاجاتا ہے۔( میری پڑوسن نے کوا پالا ہوا ہے)
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
نیوٹن سے پوچھ کر بتاؤں گی۔
 
میری طرف سے دو سوالات ؟‌

1۔ کیا کبھی اختر شماری کا تجربہ ہوا اور اگر ہوا تو کتنے ستارے گن سکیں؟
2۔ چاند ہرجائی ہی کیوں ہوتا ہے وفا پرست کیوں نہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
وہ خود کم زبردست‌‌‌‌‌‌‌ ہے کیا، لیکن تم اس کا نام صحیح کر دو نہیں تو پشتو میں کوسے گی تمہیں :)
 
جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
میری طرف سے دو سوالات ؟‌

1۔ کیا کبھی اختر شماری کا تجربہ ہوا اور اگر ہوا تو کتنے ستارے گن سکیں؟
2۔ چاند ہرجائی ہی کیوں ہوتا ہے وفا پرست کیوں نہیں؟

1۔ نہیں ، میں نیند کی بڑی پکی ہوں۔
2۔ یہ ایک الزام ہے چاند پر۔قصور چاند کا نہیں، چکور کا ہے

باوری چکوری چندا سے کرے پیار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
معذرت یہ سوال میں نے ابھی دیکھے۔یہ لیں‌جوابات۔
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔

1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟محمد منصور
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟محمد منصور
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟منو،ٹیپو، بھیا، سر، ڈاکٹر ٹینکنڑاں، بھائی،ڈاکٹر،رامی،اور اب بے بی ہاتھی
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟منصور
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟ابھی تک سوچا نہیں ہے۔ جب وقت آیا دیکھ لیں‌گے۔
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتا تو آپ کیا کرتے ؟میں‌کوشش کرتا کہ جیک لگا کر اسے 1 انچ اوپر کر دیتا۔
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔میں نے استاد صاحب سے جواب پوچھا، جواب ملا کہ زیادہ تین پانچ مت کرو، نو دو گیارہ ہو جاؤ۔
8) کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟جی کھا سکتا ہوں، مگر کیسے، یہ نہیں‌پوچھا گیا۔
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟باہر کھڑے ہو کر آگ بجھنے کا انتظار کریں گی۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟اللہ تعالٰی کی مرضی ہے، میری کیا مجال
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟جب تک اللہ تعالٰی کی مرضی ہے، میری کیا مجال
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟رشتہ خالہ بھانجے کا ہے۔دوسرا سوال پھر سے پوچھیں‌ :wink:
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟ہمارے موجودہ ہاں یعنی فن لینڈ میں تو کوا پالا جاتا ہے۔اچھا بھی سمجھتے ہیں۔
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟اس کا دھواں کہاں سے آیا، وہ تو بجلی کی تاروں کے ذریعے اسلام آباد چلا جاتا ہے
14 میں سے 16 سوالوں کے جواب لکھنا ضروری ہیں، دو سوال اپنے پاس سے لکھ کر ان کا جواب دینا ہے۔
چاکلیٹ اتنا اچھا کیوں‌لگتا ہے؟
اس لئے کہ مجھے اس سے محبت ہے۔
جس سے محبت ہو اسے کھا جاتے ہیں‌قیصرانی؟
ارےےےےےےےے یہ کیا؟ لو جی خود اپنے جال میں آ گیا۔۔۔۔۔
بے بی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
میرا بھی ان سوالات کا جواب دینے کا دل کر رہا ہے۔ لیکن کچھ سوال بہت مشکل ہیں۔ :?
 
ماوراء

محفلین
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟

کیا آپ نے کوئی سرکاری کروائی کرنی ہے؟
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟

ماوراء
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟

کسی نے پیار سے کبھی بلایا ہی نہیں تو۔۔۔
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟

غصّے میں کوئی نام ہی نہیں لیتا۔
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟

اس سوال کی مجھے آج تک سمجھ ہی نہیں آئی۔ ویسے بڑی ہوں گی تو کچھ سوچوں گی۔
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟

میں نے کراچی میں رہنا بھی ہوتا تو کبھی کراچی میں نہ رہتی۔
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔

نہیں تو، دو اور دو بائیس بھی ہوتے ہیں۔
8 کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟

جی بالکل، چار دن میں میں اکیلے ہی ایک کلو دہی کھا سکتی ہوں۔

9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟

سمندر میں جانے سے ان کو کسی نے منع تو نہیں کیا۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟

میں ابھی مرنا نہیں چاہتی۔ شاید اسی لیے۔
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟

جب تک اس دنیا کے لوگوں نے جینے دیا۔
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟

یہ دونوں جنم جنم کے دشمن ہیں۔ بھلا آج تک کسی نے دشمن سے بھی شادی کی ہے۔؟
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟

کیونکہ وہ موقع محل دیکھے بغیر جہاں کھانا دیکھتا ہے، وہاں اسی وقت چلا جاتا ہے۔ اور پھر دوسروں کا منہ دیکھتا رہتا ہے کہ کب کھانا اسے ملے گا۔
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟

اس کا دھواں ہوتا تو کچھ ضرور بتاتی کہ کدھر اور کس طرف جا رہا ہے۔
15) ہماری زندگیوں میں اتنے سوال کیوں ہوتے ہیں؟

کیونکہ ہماری زندگیوں میں سوالوں کے علاوہ اور کچھ ہے ہی نہیں۔ اس لیے ہم سوالوں پر ہی گزارا کرتے ہیں۔
16) اکثر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے چہروں پر زبردستی مسکراہٹ لانا پڑتی ہے۔ حالانکہ ہم دل سے مسکرا نہیں ہوتے۔؟

اس لیے کہ جو ہم نظر آتے ہیں ضروری نہیں ہم وہ ہی ہوں۔ ہم نے اپنے چہروں پر ماسک چڑھا رکھے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء‌نے لکھا کہ
6) اکثر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے چہروں پر زبردستی مسکراہٹ لانا پڑتی ہے۔ حالانکہ ہم دل سے مسکرا نہیں ہوتے۔؟

اس لیے کہ جو ہم نظر آتے ہیں ضروری نہیں ہم وہ ہی ہوں۔ ہم نے اپنے چہروں پر ماسک چڑھا رکھے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ ابھی تک میں‌نے محفل میں ہر بار خوامخواہ میں ہنستے مسکراتے رہنے کی درخواستیں کی تھیں؟:( :oops: :roll: :shock: :?
بے بی ہاتھی
 
Top