گرافکس تبصرہ: گمپ ۔ ایک مختصر تعارف

جزاک اللہ خیر!

جہانزیب بھائی ہم آپ کو اس طویل اور مفید ٹیوٹوریل بعنوان گمپ ۔ ایک مختصر تعارف کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ آپ کو مزید توفیق عطا فرمائے۔

امید ہے کہ یہ ٹیوٹوریل مفید ثابت ہوگا۔ اور لوگوں کو علم ہو سکے گا کہ صرف فوٹوشاپ ہی سب کچھ نہیں ہے۔

احباب اس ٹیوٹؤریل سے متعلق اپنے سوالات، رائے، تبصرے اور تجاویز یہاں رقم کریں۔

جہانزیب بھائی سے ایک عدد درخواست ہے کہ اس مضمون کی پی ڈی ایف کی شکل میں کتاب بنا دیں جس کا ڈاؤن لوڈ ربط پہلے پیغام میں ڈال دیا جائے گا۔ اب علوی نستعلیق کے آنے کے بعد کوئی وجہ نہیں‌ کہ ایسا نہ کیا جائے۔ کیا خیال ہے۔ :):):)

والسلام!
 

جہانزیب

محفلین
میں اس مضمون کا پی ڈی ایف بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، اوبنٹو پر اوپن آفس میں‌ علوی نستعلیق کے الفاظ‌ گڈ‌ مڈ‌ ہو جاتے ہیں، میں‌ نے کے آفس انسٹال کیا، تو کے ورڈ‌ میں‌ علوی نستعلیق کے بعض‌ الفاظ‌ نظر ہی نہیں‌ آتے، اب سوچ رہا ہوں‌ کہ نفسیس ویب نسخ‌ میں‌ ہی بنا دوں‌ ۔
 
جہانزیب بھائی آپ چاہیں تو ایچ ٹی ایم ایل پیج بنا کر کوئی ایچ ٹی ایم ایل ٹو پی ڈی ایف کنورٹر ٹرائی کر سکتے ہیں۔ اور نتیجے سے آگاہ کیجئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست جہانزیب، میں اس تھریڈ پر یہی کہنے آیا تھا کہ اگر اس مضمون کی پی ڈی ایف بنا دی جائے تو اسے مفاد عامہ کے لیے عام کیا جا سکتا ہے۔ کیا خیال ہے جب تک لینکس پر کوئی بہتر پی ڈی ایف جنریشن کا بندوبست نہیں ہو جاتا، اس وقت تک ورڈ اور ایکروبیٹ پروفیشنل کا استعمال نہ کر لیا جائے؟ :)
 

جہانزیب

محفلین
بالکل نبیل، میں‌بھی یہی چاہتا ہوں مضمون کو میں‌ نے الگ سے ایچ ٹی ایم ایل فائل میں‌ تبدیل کر دیا تھا، اور آپ کو ابھی میل کر دیتا ہوں کیونکہ اوبنٹو پر آفس اور کے آفس پھر ایک اطلاقیہ ایچ ٹی ایم ایل ٹو پی ڈی ایف، سب آزما کر دیکھ چکا، فائدہ نہیں‌ ہوا ۔ بلکہ میرا ارادہ ہے کہ گمپ پر ایک عدد آزاد مصدر کتاب موجود ہے جو ہے تو تھوڑی پرانی لیکن اب بھی کام کی ہے، گروکنگ دی گمپ"‌ کے عنوان سے اسکو اردوا لوں‌ اور ساتھ کچھ اپنی طرف سے اضافہ کر دوں‌ ۔ لیکن دیکھیں‌ کب تک ۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم
محترم جہانزیب صاحب میں یہاں‌پر ایک عدد مسئلہ لے کر حاضر ہوا ہوں‌نہ کہ تبصرہ اب مجھے یہ نہیں‌ پتہ کہ گمپ کے بارہ میں مسائل کہاں پر ارسال کرنے ہیں اسلئے یہیں آگیا۔ آپ کے ٹٰوٹوریل کی مدد سے گمپک کو سمجھنے میں کافی کیا بلکہ بہت ہی زیادہ مدد ملی یہ سمجھ لیجئے کہ میں چونکہ فوٹو شاپ اور کورل میں کام کرنے کا عادی ہوں اور اب کچھ عرصۃ سے ونڈو کو مکمل طور پر خیر آباد کہہ دیا ہے لیکن گمپ میں‌مہارت نہ ہونے کی وجہ سے انک سکیپ کا علم نہ ہونے کی وجہ میں سوچ رہا تھا کہ دوبارہ ونڈوز پر چلا جاوں‌تاکہ اپنا کام تو کر سکوں ۔ لیکن آپ کے ٹٰوٹوریل کی وجہ سے بہت سارئ مشکلیں‌حل ہو گئیں اور میں رک گیا۔

اب میں آتا ہوں اپنے مسئلہ کی جانب میں‌جب اس میں کوئی فائل تیار کرتا ہوں اور اسکی پرنٹ‌کی مدد سے پی ڈی ایف پرنٹ‌کرنا چاہتا ہوں‌ تو وہ ایک بارڈر چھوڑتا ہے اس کی پرنٹ‌سیٹنگ میں‌جا کر کافی زور آزمائی کی ہے لیکن کچھ افاقہ نہیں‌ہوا۔ اسکا وہ بارڈر میں مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہوں‌کیا اسکا کوئی حل ہے؟‌آگر ہیں‌تو براہ کرم اپنی اولین فرصت میں‌اپنے قیمتی مشورہ سے نوازیں۔ تاکہ میںاپنے اس پراجیکٹ‌کو جس کو میں دو پفتوں‌سے اسی بات سے روکے بیٹھا ہوں مکمل کر سکوں۔
علاوہ ازیں میں اگر گمپ میں کوئی فائل اے 3 کے صفحے کی بناتا ہوں‌تو اسکا حجم 158 میگا بائٹ سے شروع ہوتا ہے ٹرانسپرینٹ بیک گراؤنڈ کے ساتھ۔ اور اگر اسکی پی ڈی ایف ایکسپورٹ‌کروں‌تو وہ 6 یا سات ایم بی کی اسکی کیا وجہ ہے؟‌
آپ کی مدد کے لئے میں آپ کا ایڈوانس میں‌شکریہ ادا کرتا ہوں باقی کا تہہ دل سے شکریہ مسئلہ حل ہونے کے بعد۔

والسلام
آپ خیر خواہ
 

عطاء رفیع

محفلین
میں گمپ کے ٹیوٹر کی پی ڈی ایف کی تلاش میں ہوں۔ آپ اس کی وجہ ترجیح بتا سکتے ہیں۔ کوئی اگر گمپ استعمال کرے تو کیوں کر؟ ٹیوٹر پر ایک سرسری نظر ڈال کر تو یہی اندازہ ہوا ہے کہ کورل ڈرا اور فوٹو شاپ سے ملتا جلتا پروگرام ہے۔ شکریہ
 

دوست

محفلین
چونکہ یہ مفت مل جاتا ہے۔ کورل ڈرا اور فوٹوشاپ بہت مہنگے ہیں اگر خریدے جائیں تو، ورنہ چوری شدہ ورژن استعمال کرنا پڑتے ہیں۔
 

ثاقب امین

محفلین
شکریہ

:battingeyelashes:

عمدہ جی عمدہ

ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا شکریہ
اسی طرح ٹیٹوریل لکھتے رہیں۔۔

آپ کے اگلے ٹیٹوریل کا انتظار رہے گا۔۔

جلد شئیر کریں۔۔۔
 

urhabib

محفلین
مجھے یہ اسباق دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور اب میں گمپ ہی استعمال کروں گا۔ اور جہانزیب بھائی! آپ کا بے حد شکریہ، اور اگر یہ پی ڈی ایف میں ہو جائے تو بطور ریفرنس بعد میں بھی بہت کام آ ئے گا۔
 

arifkarim

معطل
مجھے یہ اسباق دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور اب میں گمپ ہی استعمال کروں گا۔ اور جہانزیب بھائی! آپ کا بے حد شکریہ، اور اگر یہ پی ڈی ایف میں ہو جائے تو بطور ریفرنس بعد میں بھی بہت کام آ ئے گا۔
گمپ اچھا سافٹوئیر ہے۔ فوٹوشاپ کا اچھا متبادل ہے۔
 

تجمل حسین

محفلین
میرا خیال ہے جہانزیب صاحب شاید وقت کی کمی کی وجہ سے پی ڈی ایف فائل نہیں بنا پائے۔ آج میں نے تمام اسباق محفوظ کرلیے ہیں میں کوشش کرتا ہوں۔ اور ہاں اگر کوئی ساتھی اس کتاب کے لئے اچھا سا ٹائٹل پیج ڈیزائن کردے تو نوازش ہوگی کیونکہ میں گرافکس ڈیزائننگ میں نابلد ہوں۔
بصورت دیگر پھر جیسی بھی ہوئی آپ کو قبول کرنی پڑے گی۔ :)
 

arifkarim

معطل
میرا خیال ہے جہانزیب صاحب شاید وقت کی کمی کی وجہ سے پی ڈی ایف فائل نہیں بنا پائے۔ آج میں نے تمام اسباق محفوظ کرلیے ہیں میں کوشش کرتا ہوں۔ اور ہاں اگر کوئی ساتھی اس کتاب کے لئے اچھا سا ٹائٹل پیج ڈیزائن کردے تو نوازش ہوگی کیونکہ میں گرافکس ڈیزائننگ میں نابلد ہوں۔
بصورت دیگر پھر جیسی بھی ہوئی آپ کو قبول کرنی پڑے گی۔ :)
ہاہاہا۔ وہ بھی کیا زمانے تھے جب ایک نوری نستعلیق فانٹ میں سادھا سی پی ڈی ایف بنانا مشکل تھا اور آج انہی پی ڈی ایف سے فانٹس کے ترسیمے بنوائے جا رہے ہیں :)
 

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
میں پی ڈی ایف فائل کے تقریباََ اختتام تک پہنچ چکا ہوں۔ لیکن اس سلسلہ میں آپ دوستوں سے کچھ مشورہ درکار ہے۔
1۔ فانٹ سائز کیا رکھا جائے؟
2۔ لائن سپیس کتنی رکھی جائے؟
میں نے ذیل میں مختلف فانٹ سائز اور لائن سپیس کے ساتھ 3 فائلز اپلوڈ کی ہیں چیک کرکے بتائیے گا کہ کون سی زیادہ بہتر ہے تاکہ مکمل کتاب کو اسی فارمیٹ میں محفوظ کرکے پی۔ڈی۔ایف فائل بنادوں۔

فانٹ سائز 14
فائنٹ سائز 16
فانٹ سائز 18

اور ہاں جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ اگر کوئی دوست سرورق ڈیزائن کردے تو نوازش ہوگی۔

والسلام

ابن سعید ۔ arifkarim ۔ نبیل ۔ دوست ۔
 
Top