گرافکس تبصرہ: گمپ ۔ ایک مختصر تعارف

نایاب

لائبریرین
فائلز اپلوڈ کی ہیں
محترم بھائی میرے پاس تو کچھ یوں دکھ رہی ہے آپ کی فائل ۔۔۔۔۔۔۔
12.png

بہت دعائیں
 
تجمل حسین

محفلین
محترم بھائی میرے پاس تو کچھ یوں دکھ رہی ہے آپ کی فائل ۔۔۔۔۔۔۔
12.png

بہت دعائیں
میں نے تین فائلز الگ الگ فانٹس 14، 16، 18 کے ساتھ اپلوڈ کی ہیں۔ ان میں پہلے دو صفحات کی لائن سپیس 1.0 اور باقی کی 1.5 ہے۔

سرورق جیسا آپ کو مناسب لگے۔ اگر گمپ سے واقفیت نہیں ہے تو گوگل امیج پر Gimp لکھ کر سرچ کرلیں۔ کیونکہ مجھے خود فی الحال سرورق کا کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
تین فائلز الگ الگ فانٹس 14، 16، 18 کے ساتھ اپلوڈ کی ہیں۔
میرے محترم بھائی آپ نے شاید تصویر غور سے نہیں دیکھی ،،،،،،،
مجھے تو " دیباچہ " ہی " یبادچہ " لکھا دکھائی دے رہا ہے ۔۔۔۔۔ اور بہت اغلاط ہیں ۔۔۔
بہت دعائیں
 
اور ہاں جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ اگر کوئی دوست سرورق ڈیزائن کردے تو نوازش ہوگی۔
آپ خود ہی کیوں نہیں آزماتے؟ اسی طور گمپ پر آپ کی مشق بھی ہو جائے گی۔ ویسے کئی احباب ہیں جو ڈیزائن کا اچھا ذوق رکھتے ہیں وہ یقیناً سامنے آئیں گے۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
تجمل حسین
پاکستانی پبلشنگ انڈسٹری میں فانٹ سائز 15 سے 16 مستعمل ہے نوری نستعلیق کیلئے۔ باقی سرورق کیلئے نیٹ سے کاپی رائٹ سے آزاد وال پیپر اتار لیں جو اس موضوع سے متعلقہ ہو۔
 
تجمل حسین

محفلین
آپ خود ہی کیوں نہیں آزماتے؟ اسی طور گمپ پر آپ کی مشق بھی ہو جائے گی۔ ویسے کئی احباب ہیں جو ڈیزائن کا اچھا ذوق رکھتے ہیں وہ یقیناً سامنے آئیں گے۔ :) :) :)
میں خود اس لیے نہیں آزما پارہا کہ فی الحال فرصت میسر نہیں۔ 14 گھنٹے ڈیوٹی کے بعد میرے پاس صرف اڑھائی گھنٹے ذاتی کام کے لیے ہوتے ہیں۔ ستم بالائے ستم یہ کہ میں اردو کے سلسلہ میں 8 عدد کام ایک ساتھ شروع کررکھے ہیں۔:) انہی میں سے ایک یہ پی ڈی ایف فائل کی تیاری بھی ہے۔

خیر اگر کوئی بھی سامنے نہ آیا تو پھر یقینا مجھے ہی اس پہ ہاتھ صاف کرنا پڑیں گے۔:) ویسے ایک ڈیزائن میں نے اتارا تو ہے انٹرنیٹ سے اور ہے بھی آزاد اور مفت۔ مگر وہ ایڈوبی السٹریٹر کی فائل ہے۔ اگر کوئی اور حل نہ نکلا تو پھر اسی پر تختہ مشق کروں گا۔
 
تجمل حسین

محفلین
گوگل سرچ میں یہ کیسے علم ہوگا کہ جسے قابو کیا ہے وہ آزاد ہے کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
میں تو اس کے متعلق اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ اگر سورس بھی ساتھ دستیاب ہو اور مفت ہو تو یقیناََ آزاد ہی ہوگا۔ باقی دوسرے احباب اس کے متعلق زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں۔

میرے محترم بھائی آپ نے شاید تصویر غور سے نہیں دیکھی ،،،،،،،
مجھے تو " دیباچہ " ہی " یبادچہ " لکھا دکھائی دے رہا ہے ۔۔۔۔۔ اور بہت اغلاط ہیں ۔۔۔
بہت دعائیں
البتہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ آپ کے پاس یہ پی ڈی ایف فائل میں الفاظ ٹوٹے پھوٹے اور اغلاط کیوں نظر آرہی ہیں۔ جبکہ میرے پاس بالکل درست دکھائی رہے ہیں۔ یہ فائل میں نے پاک لینکس میں لبرے آفس میں پہلے سے موجود پی ڈی ایف جنریٹر کی مدد سے تیار کی ہے۔
میرے پاس سامسنگ کا ونڈو فون ہے جس کا ونڈو ورژن 6.5 ہے۔ اس میں اردو زبان کی سپورٹ نہیں ہے۔ الفاظ الگ الگ اور بائیں سے دائیں دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن اس میں بھی یہ فائل بالکل صحیح دکھائی دیتی ہے۔ آپ نے کس آپریٹنگ سسٹم پر فائل کو دیکھا تھا اور ڈاؤنلوڈ کرکے چیک کیا تھا یا آن لائن؟
 
arifkarim

معطل
وہ جو واٹر مارکس ٹائپ نشانات ہوتے ہیں ۔ زوم کرنے پہ دکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟
اگر انہیں حذف کر دیا جائے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
واٹر مارک، اسٹیمپ اور دیگر لوازمات اسی لئے کئے جاتے ہیں کہ ان تصاویر کے کاپی رائٹس برقرار رہیں۔ اگر انہیں حذف کرنے سے یہ کاپی رائٹ سے آزاد ہو جاتے تو پھر انہیں ڈالنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ زیک
 
گوگل سرچ میں یہ کیسے علم ہوگا کہ جسے قابو کیا ہے وہ آزاد ہے کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
گوگل امیج سرچ میں "سرچ ٹولس" پر کلک کریں اور زیلی مینو میں "یوزیج رائٹس" پر کلک کر کے مناسب اجازت نامے کے تحت آنے والی تصویروں کو فلٹر کر لیں۔ ایسا ہی آپشن فلکر میں بھی موجود ہے۔ :) :) :)
واٹر مارک، اسٹیمپ اور دیگر لوازمات اسی لئے کئے جاتے ہیں کہ ان تصاویر کے کاپی رائٹس برقرار رہیں۔ اگر انہیں حذف کرنے سے یہ کاپی رائٹ سے آزاد ہو جاتے تو پھر انہیں ڈالنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ زیک
یو ایس میں کاپی رائٹ ڈیفالٹ ہے یعنی کسی تخلیق پر کاپی رائٹ کی علامت یا نوٹ وغیرہ نہ بھی ہوں تو بھی کاپی رائٹ محفوظ ہوتے ہیں، البتہ کسی کام کو عام کرنا ہو تو اس کے پبلک ڈومین میں شائع کیے جانے کا اعلان کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ویسے کاپی رائٹ کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ایسی چیز استعمال نہیں کی جا سکتی، لیکن استعمال کے لیے اجازت طلب کرنا ضروری ہوتا ہے، پھر خواہ وہ اجازت نامہ (لائسنس) قیمتاً دستیاب ہو خواہ مفت یا کئی دفعہ فقت کریڈٹ دینے کی قیمت پر۔ :) :) :)
 
تجمل حسین

محفلین
محترم بھائی میرے پاس تو کچھ یوں دکھ رہی ہے آپ کی فائل ۔۔۔۔۔۔۔
12.png

بہت دعائیں
محترم جہاں تک میں سمجھا ہوں آپ فائل کا آن لائن ویو دیکھ رہے ہیں۔ میں نے بھی جب آن لائن ویو دیکھا تو بالکل اسی طرح نظر آئی جیسا کہ آپ نے سکرین شاٹ لگایا ہے جبکہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد بالکل صحیح نظر آرہی ہے۔
یہ دیکھیں۔

gimp_urduweb.jpg

سکرین شاٹ
ونڈوز7۔ ایڈوبی پی ڈی ایف ریڈر۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم جہاں تک میں سمجھا ہوں آپ فائل کا آن لائن ویو دیکھ رہے ہیں۔ میں نے بھی جب آن لائن ویو دیکھا تو بالکل اسی طرح نظر آئی جیسا کہ آپ نے سکرین شاٹ لگایا ہے جبکہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد بالکل صحیح نظر آرہی ہے۔
جی میرے محترم بھائی
آپ کی بات درست ہے ڈاون لوڈ کر لینے کے بعد کھلنے پر درست دکھائی دیتی ہے ۔ مگر آن لائن " ویو " پر درست نہیں دکھتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
تجمل حسین

محفلین
جی میرے محترم بھائی
آپ کی بات درست ہے ڈاون لوڈ کر لینے کے بعد کھلنے پر درست دکھائی دیتی ہے ۔ مگر آن لائن " ویو " پر درست نہیں دکھتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
ایسا شاید میڈیا فائر کے پی ڈی ایف ویور میں مسئلہ کی وجہ سے ہے۔
 
bilal260

محفلین
شکریہ یہ مختصر کم اور جامع تعارف زیادہ ہے اس لئے ذرا کنفیوز ہو گیا تھا ۔شکریہ۔
 
Top