فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

محمد سعد

محفلین
آج ہم اپنی مشین پر اسے آزمائیں گے، اگر نتیجہ ٹھیک نکلا تو ہم متعلقہ کوڈ اور دیگر لوازمات کے ساتھ ایک عدد ڈاکر کنٹینر امیج بنا دیں گے جسے دوسرے کمپیوٹر میں بعینہ چلانا سہل ہو جائے گا۔ :) :) :)
واضح رہے کہ ہم کل وقتی اوبنٹو یوزر ہیں، گھر پر بھی اور آفس میں بھی۔ پہلے فیڈورا استعمال کرتے تھے لیکن ڈیپارٹمنٹ میں اوبنٹو ہی سپورٹیڈ لینکس ڈسٹریبیوشن ہے، یا پھر ریڈ ہیٹ انٹرپرائز لینکس۔ :) :) :)
چلو اچھا ہے۔ خاکسار ڈاؤن لوڈ کی زحمت سے بچ گیا۔ :D
 
محمد سعد

محفلین
مجھے لگ رہا ہے کہ شاید ہماری بنائی ہوئی ایس وی جی فائلیں کچھ زیادہ ہی پیچیدہ ہیں۔
میں نے انک سکیپ کے ذریعے پہلے پانگو ویو کی بنائی ہوئی ایک فائل کو پلین ایس وی جی اور انک سکیپ ایس وی جی والے فارمیٹس میں محفوظ کیا تو نتیجہ کریش کی صورت ہی برآمد ہو رہا تھا۔ پھر میں نے آپٹیمائزڈ ایس وی جی کی صورت میں اسے محفوظ کیا تو وہ بغیر کریش کے امپورٹ ہو گئی۔
یعنی ورک فلو کے بیچ ایک اور سکرپٹ شامل کرنا پڑے گا جو کہ ان ویکٹر فائلوں کو نسبتاً سادہ شکل دے۔
 
محمد سعد

محفلین
مزید نتائج۔ ای پی ایس کی صورت میں محفوظ کرنے پر بھی اس وارننگ کے ساتھ ترسیمہ امپورٹ ہو گیا۔
Warning: Unable to parse token dict, some features may be lost
 
محمد سعد

محفلین
کمانڈ لائن سے آپٹیمائز کرنے کا طریقہ
کوڈ:
python /usr/share/inkscape/extensions/scour.py -i glyph-file.svg -o glyph-file-optimized.svg

اس طریقے سے آپٹیمائز کی ہوئی فائل بغیر کریش کے درآمد بھی ہو رہی ہے۔
 
arifkarim

معطل
مزید نتائج۔ ای پی ایس کی صورت میں محفوظ کرنے پر بھی اس وارننگ کے ساتھ ترسیمہ امپورٹ ہو گیا۔
Warning: Unable to parse token dict, some features may be lost
svg سے eps میں کنورٹ کرتے وقت کوئی ڈیٹا لاس نہیں ہوتا ، یوں میرے خیال میں یہ زیادہ بہتر حل ہے بجائے آپٹیمائزیشن کے۔
ابن سعید کیا آپکا اسکرپٹ اصل ترسیموں کو svg کی بجائے eps فارمیٹ میں سیو کر سکتا ہے؟ یہ اسلئے کہ svg فارمیٹ فانٹ آؤٹ لائنز کے حساب سے اتنا کمپیٹیبل نہیں جتنا eps فارمیٹ ہے۔ شکریہ۔
 
arifkarim

معطل
آج ہم اپنی مشین پر اسے آزمائیں گے، اگر نتیجہ ٹھیک نکلا تو ہم متعلقہ کوڈ اور دیگر لوازمات کے ساتھ ایک عدد ڈاکر کنٹینر امیج بنا دیں گے جسے دوسرے کمپیوٹر میں بعینہ چلانا سہل ہو جائے گا۔ :) :) :)
واضح رہے کہ ہم کل وقتی اوبنٹو یوزر ہیں، گھر پر بھی اور آفس میں بھی۔ پہلے فیڈورا استعمال کرتے تھے لیکن ڈیپارٹمنٹ میں اوبنٹو ہی سپورٹیڈ لینکس ڈسٹریبیوشن ہے، یا پھر ریڈ ہیٹ انٹرپرائز لینکس۔ :) :) :)
پہلے دس ہزار ترسیمہ جات کی درست svgs بنا کر یہاں اپلوڈ کر دی ہے:
http://arifkarim.no/Public/10000glyphs.rar
ماہرین سے درخواست ہے کہ انہیں فانٹ میں امپورٹ کر کے پیش کر دیں :)
آزمائشی طور پر ان میں سے 5 ترسیمہ جات کو اس فانٹ میں امپورٹ کر دیا ہے۔ جس میں بیس لائن اور سائز کا کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔ ماہرین چیک کر لیں:
http://arifkarim.no/Public/NafeesNastaleeqLigature.ttf
استعمال کا طریقہ:
فانٹ انسٹال کریں اور ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ABCDE ٹائپ کریں:
b438.gif

b439.gif

پی ڈی ایف:
http://arifkarim.no/Public/ABCDE.pdf

محمد سعد نبیل
 
مدیر کی آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
فانٹ کی تعمیر میں آنے والے آئندہ مراحل:
  • تمام ترسیمہ جات کو نفیس نستعلیق میں امپورٹ کرنا
  • انکے صوتی نام امپورٹ کرنا
  • انکے لک اپس جنریٹ کرنا
جسکے بعد یہ فانٹ استعمال کے قابل ہو سکے گا۔ انشاءاللہ۔
 
محمد سعد

محفلین
یہ لو محمد سعد میں نے بالآخر 5 سال بعد فیض لاہوری نستعلیق کے 43162 ترسیمے درست بیس لائن کے ساتھ svg فارمیٹ میں جنریٹ کر دئے ہیں:
http://arifkarim.no/Public/All_Glyphs.rar
انہیں فانٹ میں امپورٹ کرو اور موج کرو :)
یہ بڑا عمدہ کام کیا! :)
ان کی تیاری میں استعمال ہوئے طریقہ کار پر بھی ذرا روشنی ڈال دیتے تاکہ ایک تو آئیندہ کے لیے بھی مدد کرے اور دوسرا انہیں پہلےوالے ذخیرے کی طرح صوتی نام دینے کا بھی کوئی طریقہ سوچا جا سکے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
نبیل بھائی نے جو سکرپٹ ترسیموں کی درآمد کے لیے لکھا تھا، اس کو مزید بہتر بنا کر منصوبے کی گٹ ہب ریپازیٹری میں شامل کر دیا ہے۔ اب یہ جگاڑی شکل سے ایک قابلِ استعمال پروگرام کی شکل میں آ گیا ہے جسے غیر پروگرامر احباب بھی بہ آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔
https://github.com/urduweb/Char2Lig/blob/master/fontgen.py
 
محمد سعد

محفلین
یہ لو محمد سعد میں نے بالآخر 5 سال بعد فیض لاہوری نستعلیق کے 43162 ترسیمے درست بیس لائن کے ساتھ svg فارمیٹ میں جنریٹ کر دئے ہیں:
http://arifkarim.no/Public/All_Glyphs.rar
انہیں فانٹ میں امپورٹ کرو اور موج کرو :)
صاف کیے ہوئے ترسیمے۔
https://dl.dropboxusercontent.com/u/699394/FontStuff/Nafees_Nastaleeq_All_Glyphs_scoured.7z
میرا خیال ہے آئیندہ ترسیمے کمپریس کرتے ہوئے رار کے بجائے سیون زپ فارمیٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔ ساڑھے تین سو میگابائٹ کو صرف ساڑھے تین میگابائٹ میں بند کر دیا۔ :shock:
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
ترسیموں کا باؤنڈنگ باکس بدلنے کے بجائے عارف کریم کا دریافت کردہ دوسرا حل سکرپٹ میں لاگو کر کے یہ فائل تیار کی ہے۔
https://dl.dropboxusercontent.com/u/699394/FontStuff/NafeesEM10000.sfd
حل کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ ترسیمے درآمد کر لینے کے بعد اور فانٹ جنریٹ کرنے کی کمانڈ سے پہلے فانٹ کا EM سائز اپنی ڈیفالٹ قدر 1000 کے بجائے 10000 کر دینا ہے۔
کوڈ:
tt.em = 10000
(یہاں tt فانٹ آبجیکٹ کا نام ہے)
اب اس کو ایک کمانڈ لائن آپشن کے طور پر اس سکرپٹ کا حصہ بناتا ہوں تاکہ صارف بوقت ضرورت اس قدر سے مختلف قدر بھی طے کر سکے۔ اس کے بعد ان شاء اللہ گٹ ہب پر اپڈیٹ کر دوں گا۔
 
arifkarim

معطل
ترسیموں کا باؤنڈنگ باکس بدلنے کے بجائے عارف کریم کا دریافت کردہ دوسرا حل سکرپٹ میں لاگو کر کے یہ فائل تیار کی ہے۔
شکریہ محمد سعد
اس فائل میں موجود تمام ترسیموں کو نفیس نستعلیق فانٹ کے اندر داخل کر دیا گیا ہے۔ نیز وولٹ میں ان تمام ترسیموں کے نام بھی امپورٹ کردئے ہیں۔ اب صرف ان کے لک اپس جنریٹ کروانا باقی ہیں جو کہ نبیل بھائی یا ابرارحسین صاحب کے اطلاقیوں کی مدد سے جنریٹ کئے جا سکتے ہیں۔ٹیسٹ کے طور پر میں نے فانٹ میں اس ترسیمے کا لک اپ بنایا ہے جو کہ بالکل درست کام کر رہا ہے:
b456.gif

فانٹ بمع سورس یہاں سے اتارا جا سکتا ہے:
https://www.dropbox.com/s/jbh32z1d6wf7vti/NafeesNastaleeqLigatureFinal.7z?dl=0
پوسٹ اسکرپٹ ناموں کی کنورژن لسٹ یہاں موجود ہے:
https://www.dropbox.com/s/1525suwla5qdxrc/psname.xml?dl=0
https://www.dropbox.com/s/womq1232gx42tk3/aerab.xml?dl=0
https://www.dropbox.com/s/zrwj4ixef5si4fa/psname_nastaleeq.xml?dl=0

استعمال کا طریقہ:
  • سب پہلے تو psname_nastaleeq.xml کو psname.xml اور aerab.xml کی طرز پر سیٹ کر لیں۔ مطلب جو جو اینٹریاں ان دو میں ہوئی ہیں وہی psname_nastaleeq.xml میں بھی کر دیں۔ ڈپلیکیٹس بیشک حذف کر دیں۔
  • اب فانٹ کو وولٹ میں کھولیں اور وہاں موجود init, medial, final ٹیبلز کے مطابق psname_nastaleeq.xml کو حل کر لیں۔
  • اعراب کے نام mark ٹیبل میں دیکھیں۔
  • یہ فائل نبیل بھائی کے تیار کردہ اطلاقیے نستعلیق لک اپس کیساتھ کام کرتی ہے۔ یہ اطلاقیہ اس دھاگے سے بمع سورس اتارا جا سکتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
نفیس نستعلیق کا جو نسخہ سی ایل ای (گزشتہ کرلپ) کی ویب سائٹ پر پڑا ہے، اس کے نام کے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ لینکس مشین پر یہ صرف "نفیس" کے نام سے آتا ہے۔ وجہ شاید یہ کہ اس کی پراپرٹیز میں Preferred Family کی قدر صرف "نفیس" ہے۔ ایک اور سٹرنگ Compatible Full کی بھی یہی قدر ہے۔ اگرچہ اس کا کوئی ایسا اثر پڑتے میں نے نہیں دیکھا۔ ابنٹو کی ریپازیٹری میں موجود نفیس ویب نسخ بھی غالباً یہی نسخہ ہے۔ فیڈورا کی ریپازیٹری میں نفیس فانٹس کے جو نسخے ہیں، ان میں کسی نیک انسان نے پریفرڈ فیملی کی قدریں درست کر دی تھیں تو وہاں سب ٹھیک چل رہا ہے۔ گزارش ہے کہ اس فانٹ کا اگلا جو نسخہ تیار کیا جائے، اس میں اس بات کا خیال رکھا جائے۔
عارف کریم، آپ نے غالباً ترسیموں والے فانٹ کو سی ایل ای کی ویب سائٹ پر پڑے نفیس نستعلیق کے ساتھ ہی مرج کیا ہو گا۔ اس وجہ سے یہ بھی صرف نفیس کے نام سے آ رہا ہے۔ اس کی پریفرڈ فیملی والی قدر کو درست کر دیں۔

میں نے 2009ء میں کرلپ والوں کو اس نام والے مسئلے سے آگاہ تو کیا تھا اور انہوں نے تسلی بھی کروائی تھی کہ اس کو حل کیا جائے گا۔ لیکن ابھی تک انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر پڑے نسخے میں یہ تبدیلی نہیں کی۔ شاید دیگر مصروفیات کے بیچ یہ کام بھول گئے ہوں گے۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون

میرے خیال میں تو آپ کو اس فونٹ کا کوئی اور نام رکھنا چاہیے، کیونکہ نفیس نستعلیق کا لائسنس فونٹ اور فونٹ گلفس میں تبدیلی کا اختیار تو دیتا ہے، لیکن تبدیل شدہ فونٹ کے لیے لفظ ’نفیس‘ کے دوبارہ استعمال کی اجازت نہیں دیتا:

‎2. The Font Software may be modified, altered, or added to, and in particular the designs of glyphs or characters in the Fonts may be modified and additional glyphs or characters may be added to the Fonts, only if the font is renamed to names not containing either the words “Nafees” or the word “CRULP”.‬​

نفیس نستعلیق کے ایک فورک کا نام ’حسینی نستعلیق‘ ہے۔ آپ بھی کوئی نیا نام سوچ لیں۔ :)
 
Top